Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جون 2016

تیز بخار سے بہرا پن: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 22 سال ہے‘ چھ سال کی عمر میں برسات کے موسم میں تیز بخار کی وجہ سے مجھے بہراپن کا مرض لاحق ہوگیا‘ ذرا بھی آواز نہیں آتی‘ بہت سے علاج ٹوٹکے کیے ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ آپریشن ہوگا‘ میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں آپ کوئی آسان سا تیربہدف نسخہ عنایت فرمائیں۔ (فرہاد علی‘ کوٹ عبدالمالک)
مشورہ: دراصل آپ کے مر ض کی اصل وجہ دماغی کمزوری اور ٹینشن کی زیا دتی ہے ۔ اس کی وجہ سے دماغ کمز ور ہو گیا ہے اور کمزور دما غ کی وجہ سے یہ تمام مسئلہ ہے ۔ لہٰذا آپ خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا لیں اور ایک چمچ چائے والا دن میں تین بار استعمال کریں ۔ یاد رہے خمیرہ کسی اچھے دیانتدا ر طبیب کا بنا ہوا ہو اور اسکے ساتھ ساتھ اطریفل اسطحوخودوس ایک چمچ چائے والا اور کلونجی پائوڈر ایک چوتھا ئی چمچ استعمال کریں ۔ غذا میں کھٹی چیزیں، اچار وغیرہ سے پرہیز کریں ۔کان میں ڈالنے کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’کا ن شفاء‘‘ منگوا کر چند استعمال کریں۔
گلے کی بیماری: محترم حضرت حکیم صاحب! مجھے عرصہ دو سال سے گلے کی بیماری ہائپو تھائیراڈ لاحق ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورہ پر تھائیروکسن کی گولیاں مقررہ مقدار میں متواتر کھارہا ہوں۔ اگر نہ کھاؤں تو طبیعت خراب رہتی ہے مگر کھاؤں تو مضراثرات کی وجہ سے بے چینی، سخت گھبراہٹ، دل کی دھڑکن تیز وغیرہ ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دوا ساری عمر کھانی ہوگی ورنہ ایک ہفتہ کے اندر ہڈیاں ٹوٹنا (توڑپھوڑ) اور ناقابل برداشت درد بھی ہوگا۔ ڈیپریشن اور عارضہ قلب کی ادویات مریض کے طور پر بھی کھاتا ہو (پانچ سال سے) انجیوگرافی کے بعد بائی پاس سرجری کی تجویز ڈاکٹروں نے دی ہے تین رگیں سترفیصد بند ہیں۔ ایلوپیتھی علاج سے تنگ آچکا ہوں میرے لیے کوئی ہربل علاج تجویز کریں۔ (جہانگیر عالم‘ پشاور)
مشورہ:آپ دفتر ماہنامہ عبقری کی دوا ’’ستر شفائیں‘‘ چند ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ تلی ہوئی‘ کھٹی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔
قطروں کا مسئلہ: عرض یہ ہے کہ مجھے عرصہ دراز سے پیشاب کے بعد قطروں کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری نماز میں بھی پابندی نہیں ہورہی۔ اگر نماز ادا کروں تو طرح طرح کے خیالات آتے ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ (این اے، بہاولنگر)
مشورہ: چارمغز ایک چائے کی چمچ صبح پانی سے پھانکیں۔ شام کو شربت بنفشہ دو اونس پانی میں حل کرکے پئیں مرچ مصالحہ سے پرہیز کریں۔ساگودانہ، دلیہ، سوجی کا حلوہ، گاجر کا حلوہ، کدو، لوکی، ٹینڈے، شلجم، گاجر بغیر مرچ مصالحہ کے پکا کر روٹی یا کھچڑی سے کھائیں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔
پٹھوں کی کمزوری: گزارش ہے کہ میں عبقری رسالہ ہر ماہ پڑھتا ہوں‘ میری عمر 65 سال ہے اور میں ایک پرائیویٹ فرم میں ڈرائیور ہوں۔ جناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پٹھوں کی بہت زیادہ کمزوری ہے‘ حرام مغز سے لے کر کمر تک درد رہتا ہے۔ معدہ بھی درد کرتا ہے‘ کمر میں بہت زیادہ درد رہتا ہے۔ کندھوں کے پٹھے بھی زیادہ درد کرتے ہیں۔ میرے لیے کوئی علاج بتائیں۔ (جلیل احمد‘ اٹک)
مشورہ:آپ کو چاہیے کہ مغز پنبہ دانہ ( بنولہ ) سے فائدہ اٹھائیں ، نہا یت اچھی دواہے ۔ 9 گرام بنولہ کے بیج ذرا کوٹ کر رات کھولتے گرم پا نی میں بھگو نے کے بعد ہلا کر رکھ دیں ۔ صبح نتھا ر کراوپر کا پانی لے لیں ۔ اس میں ایک چمچ شہد ملا کر نو شِ جان کر لیجئے ، اس سے درد ِ کمر رفع ہو جائے گا ۔اگر چاہیں اور فائدہ نہ ہو رہا ہو تو شام کو ماءالذہب فولا د سیا ل ایک چائے کے چمچ کے برا بر گلا س نیم گرم پانی میں ملا کر ہفتہ دو ہفتہ پی لیں۔ آرام آجا ئے گا ۔
گھٹنے کی تکلیف: مجھے ڈیڑھ سال پہلے بائیں گھٹنے میں معمولی درد ہوا‘ جو آہستہ آہستہ بڑھتا چلا گیا۔ اس کیلئے حکیموں اور ڈاکٹروں سے کئی بار علاج کرایا لیکن کوئی آرام نہیں آیا۔ اب بیٹھے اور کھڑے ہوتےہوئے یا لیٹے ہوئی درد نہیں ہوتا مگر جب چلوں تو گھٹنے کے اندر سے آواز آتی ہےاوردرد کی وجہ سے چلا نہیں جاتا۔ ڈاکٹرز کے مطابق گھٹنے کے اندر سے لیس دار رطوبت خشک ہوگئی ہے۔ جس سے ہڈیاں رگڑ کھاتی ہیں۔ (عمرحیات‘ گجرات)
مشورہ: شہد اور تلوں کے تازہ نکلے ہوئے تیل میں ذرا سا چونا ملا کر چوٹ کی جگہ پر لیپ کرکے 5 سے 7منٹ دھوپ میں لگائیں۔ روزانہ اس طرح کریں‘ انشاء اللہ پانچ سات روز میں تکلیف جاتی رہے گی۔دوا کے طور پر دفتر ماہنامہ عبقری سے’’کمر جوڑوں کا درد کورس ‘‘ چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
قد چھوٹا ہے: میں ایم ایس سی کا طالب علم ہوں اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا قد چھوٹا ہے مجھے قد بڑا کرنے کیلئے کوئی نسخہ بتائیں۔ اللہ آپ کو صحت کے ساتھ دین و دنیا اور آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ (فیصل شہزاد‘ ایبٹ آباد)
مشورہ: ٹراؤٹ مچھلی شمالی علاقہ جات میں عام ملتی ہے اگر وہ نہ بھی ملے تو عام مچھلی کے کانٹے لے کر اس کو کنگھی بوٹی (پنساریوں کے ہاں مل جاتی ہے)ہم وزن لیکراس میں رکھ کر ملالیں اور صبح شام 2 تا4 رتی استعمال کریں۔ اللہ کے فضل سے ایک مہینہ میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا۔
لکنت سے پریشان: میں بہت عرصہ سے لکنت کا علاج ڈھونڈ رہا ہوں‘ میری عمر 32 سال ہے اور میں ایک کمپنی میں ملازم ہوں۔ میں نے آپریشن بھی کروایا مگر فرق نہیں پڑا۔ مجھے اس حوالے سے کوئی آزمودہ نسخہ بتائیں۔ (محسن علی‘ صادق آباد)
مشورہ:آپ کیلئے یہ نسخہ نہایت مفید ہے،خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا 1/2چمچ دن میں 3بار کھانے سے قبل جوارش شاہی ایک چمچ صبح و شام پانی کے ہمرا ہ کھانے سے قبل یہ نسخہ 40دن استعمال کر کے پھر لکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 819 reviews.