Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جون 2016

ہرنیا کا مسئلہ: قارئین! دو سال سے مجھے ہرنیا کے مقام پر تکلیف ہے‘ محترم جس کی وجہ سے کافی پریشان ہوں اور کسی کو بتا بھی نہیں سکتا ہوں‘ اس کے علاوہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ چھوٹا سا آپریشن ہوگا تکلیف کی وجہ سے میں آپریشن کروانا نہیں چاہتا۔ ڈاکٹروں نے لکھ کردیا ہے کہ انڈوں کا بیلنس نہیں ہے۔یقیناً قارئین آپ میری بیماری کو سمجھ گئے ہوںگے۔ میرے لیے کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کریں۔ (ج‘ہری پور)
جواب:محترم بھائی! میرے کزن کو یہی مسئلہ آج سے تین سال پہلے تھا۔ ہم نے دفتر ماہنامہ عبقری خط لکھ کر اپنے مسئلے کا حل پوچھا تو ہمیں جواب میں ’’جوہر شفاء مدینہ اور ٹھنڈی مراد‘‘ کا استعمال بتایا گیا۔ ہم نے دفتر ماہنامہ عبقری سے جوہرشفاء مدینہ اور ٹھنڈی مراد منگوا کر ایک سال تک یہ ادویات استعمال کروائیں۔ الحمدللہ! چند ماہ کے بعد ہی اسے فرق پڑنا محسوس ہوگیا اور اب وہ بالکل تندرست ہے۔(عاشق حسین‘ سیالکوٹ)
دبلاجسم مرجھایا چہرہ اور شادی: قارئین! میری عمر 20 سال ہے اور میرے گھروالے مجھ سے شادی کا کہہ رہے ہیں جو کہ انشاء اللہ ایک سال میں ہوجائے گی۔ میرے اندر شادی کی صلاحیت تو موجود ہے مگر میں شادی سے گھبراتا ہوں‘ بے خوابی اور قطروں کی شکایت ہے۔ بہت کمزوری ہے‘ میرا جسم دبلا پتلا ہے اور عمر کے حساب سے منہ بھی چھوٹا ہے اور گال اندر کو دھنسے ہوئے ہیں اور چہرہ مرجھایا ہوا ہے‘ چہرے پرجھائیاں اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہیں اور رنگت بھی کالی ہے۔ قارئین! مہربانی کرکے مجھے کوئی سستی ادویات یا کوئی عمل بتائیں جس سے میری ازدواجی زندگی بہترین اور مجھے قدرتی حسن مل جائے۔ (س،ا، شیخوپورہ)
جواب: بھائی آپ زود ہضم غذائیں کھائیں۔ یخنی، شوربہ، دودھ، ساگودانہ، مکھن، جوکا پانی، کدو، ٹینڈے، پالک، توری وغیرہ کھائیں پھلوں میں انار، انگور، سیب، امرود، آم اور خربوزہ استعمال کریں۔ ناشتہ میں حریرہ مقوی دماغ استعمال کریں۔حریرہ مقوی دماغ: مغز بادام سات عدد، مغزکدو تین گرام، مغزتخم خیارین تین گرام، چھوٹی الائچی تین عدد، خشخاش تین عدد، کالی مرچ سات عدد۔طریقہ: مندرجہ بالا ادویہ پیس کر ایک پائو دودھ میں ملا کر حسب ذائقہ چینی شامل کر کے استعمال کریں۔انشاءاللہ بہت جلد فائدہ ہوگا ۔
موٹاپا: قارئین!میری عمر اٹھارہ سال ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری ہپس کولہوں پر کافی موٹاپا ہے اور میرے کولہے موٹاپے کی وجہ سے باہر کی جانب کافی زیادہ بڑھے ہوئے ہیں جب میں چلتا ہوں تو پیچھے سے کافی بُرا لگتا ہوں آپ مہربانی کرکے میرے اس مسئلے کا کوئی حل بتادیجئے۔(ایم یو، ساہیوال)
جواب: روزانہ کم از کم دو گھنٹے کوئی بھاگ دوڑ والی گیم شروع کریں۔ غذا کے بعد جوارش کمونی ایک چائے کی چمچ کھائیں، انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔ (شہریار جنجوعہ‘کراچی)
انتہائی درجے کا پریشان:محترم قارئین! میری بچی جس کی عمر ایک ماہ ہے‘ پیدائشی طور پر اس کے دماغ کا پانی/ دماغ کا کچھ باہر کو نکلا ہوا ہے۔ نیورو سرجن آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں لیکن ٹھیک ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں۔ میں انتہائی درجے کا پریشان ہوں۔ مجھے کوئی نسخہ یا وظیفہ بتائیں۔ (ذوالفقار‘ مانسہرہ)
جواب:آپ روزانہ صبح اشراق کے نفل پڑھ کر بغیر بات کیے سات مرتبہ سورۂ رحمٰن تلاوت کرکے پانی پر دم کریں۔ وہ دم والا پانی تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد اس کے سر پر ملیں اور دو چار قطرے اس کے منہ میں بھی ڈال دیا کریں۔ ماں بھی وہی پانی پیے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کریم کرم فرمائیں گے۔ (ام عبدالرحمٰن‘ کوئٹہ)
تھیلیسیما: محترم قارئین! بندہ کی دو بیٹیاں تھیلیسیما کی شکار ہیں ایک کی عمر پانچ سال اوردوسری کی عمر تین سال ہے۔ ان دونوں کووقفے وقفے سے خون دیا جاتا ہے۔ ازراہ کرم ان کیلئے روحانی علاج اور اگر ممکن ہو تو طبی علاج بتائیے۔ (یار محمد‘کوہاٹ)
جواب:یارمحمد صاحب! آپ اور آپ کے تمام گھر والے ہروقت کھلا حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں۔ یہ وظیفہ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا زیادہ اللہ کا کرم ہوگا۔اس کے علاوہ دفتر ماہنامہ عبقری سے ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘ ٹھنڈی مراد اور جوہرشفاء مدینہ منگوا کر لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کروائیں۔ (عبدالرشید‘ لاہور)
کھٹمل سے نجات: قارئین! اگر کسی قاری کے پاس چارپائی سے کھٹمل ختم کرنے کا نسخہ ہو تو براہ مہربانی لازمی بتائیے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ (تفسیر‘کوہاٹ)
جواب:بھائی ! آپ د ن میں ایک مرتبہ چارپائی کو دھوپ میں رکھ کر اجوائن کی دھونی دیں۔ اگر دھونی میں تھوڑا سا نیلا تھوتھا ڈال دیں تو کھٹمل کیلئے یہ دھواں زہر قاتل ثابت ہوگا۔ پرہیز: نیلے تھوتھے والی دھونی کسی کھلی جگہ پر دیں اور اس دھوئیں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔(عالیہ فراز‘راولپنڈی)
چہرے پر دانے: محترم قارئین! میرے چہرے پر چھوٹے چھوٹے سرخ دانے نکلتے ہیں جو کہ مجھے بالکل بھی اچھے نہیں لگتے‘ ان سے تکلیف بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ (اسماء اشرف)
جواب: بہن! ان دانوں کا حل یہ ہے کہ آپ کیلئے ہومیو پیتھک کی ایک دوا WS23نمبر کی اس دوا کے پندرہ قطرے صبح، دوپہر، شام لیں دو یا تین شیشی استعمال کریں انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ پرہیز یہ ہے کہ آپ گرم، تلی ہوئی چیزیں سموسے پکوڑے ایسی چیزیں نہ لیں فساد خون ہے۔ (فاروق‘ رحیم یارخان)
داماد کے رویے سے پریشان: قارئین میں ایک سخت آزمائش میں مبتلا ہوں‘ ایسے موقع پر مجھے عبقری کے بہن بھائی یاد آرہے ہیں۔ قارئین! میرا داماد دوسری شادی کررہا ہے جس کی وجہ سے میں، میری بیٹی اور سب گھر والے بہت دکھی ہیں۔ میں بڑی منت کرکے آپ سے التجا کرتی ہوں کہ میری بیٹی کے حق میں دعا کریں اور ہمیں پڑھنے کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ میری بیٹی کی آزمائش و امتحان ختم ہوجائے۔ (دکھی ماں)
جواب:آپ ، آپ کی بیٹی اور آپ کے تمام گھر والےسارا دن باوضو زیادہ سے زیادہ سورۂ قریش پڑھیں اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کریم کرے گا اور آپ کی پریشانی ٹل جائے گی۔ (ماریہ ‘ ملتان)
پرندوں کے مسائل: محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے گھر پر پرندوں کی فارمنگ کی ہوئی ہے جن میں کاکٹیل، فشر، ڈف، جاوا، فنچ شامل ہیں لیکن وہ انڈے بچے نہیں کررہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں تو میری رہنمائی فرمائیں۔ جیسا کہ پرندوں کو موسم کے اثرات‘ بیماری اور انڈے بچوں کیلئے کون سی ادویات وغیرہ دینی چاہئیں براہ مہربانی گرمی اور سردی کے حوالے سے بتائیں۔ (محمدخالد)
جواب:خالد بھائی! آپ پرندوں کو جو پانی ڈالتے ہیں اس میں چند قطرے زیتون کے تیل کے ڈال دیجئے گا انشاء اللہ سردی ہو یا گرمی ان کو کبھی کوئی بیماری نہ ہوگی۔ اس کے علاوہ گرمیوں میں دہی کا پانی (دہی فروش سے باآسانی مل جاتا ہے) پرندوں کو پلایا کریں۔ انشاء اللہ کبھی پرندے بیمار نہ ہوں گے۔( اشرف پاشا‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 818 reviews.