اولاد کیلئے
اگر کسی کےہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھ لیا کرے۔ یہ عمل عورت بھی کرسکتی اور مرد بھی کرسکتا ہے البتہ ایام مجبوری میں عورت ناغہ کرے گی۔ لیکن مرد برابر پڑھتا رہے کبھی ناغہ نہ کرے اگر ایک دن یا دو دن ناغہ ہوجائے تو دوسرے دن دگنا اور تیسرے دن تین گنا پڑھ لے۔ اگر مسلسل تین دن ناغہ ہوگیا تو عمل ٹوٹ جائے گا دوبارہ کرنا پڑے گا۔ اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا علیہ الصلوٰۃ والسلام کو نیک صالح اور پیغمبر بیٹا حضرت یحییٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام عنایت فرمایا۔ وہ دعا یہ ہے
قرض کی ادائیگی
اگر کوئی شخص قرض میں بندھ گیا ہو اور قرض اُترنے کا نام نہ لیتا ہو تو اس کیلئے اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ اور درمیان میں سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 26 سات مرتبہ پڑھے۔ یہ عمل دن میں دوبار بعد نماز فجر اور بعد نماز مغرب کیا کرے‘ ناغہ نہ کرے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی غیب سے قرض کی ادائیگی کا انتظام ہوجائے گا۔
تبادلہ کی منسوخی کیلئے
ملازمت کے سلسلے میں کسی جگہ سے دوسری جگہ یا ایک شہر سے دوسرے شہر میں تبادلہ ہوگیا ہو اور اس کو رکوانا یا منسوخ کرانا اور تبادلہ اسی جگہ دوبارہ کرانا یا کسی اور جگہ جو مناسب ہوکر آنا مقصود ہو تو اس کیلئے بعد نماز عشاء باوضو انیس روز تک انیس مرتبہ سورۂ لہب پڑھ کر دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی تبادلہ رک جائے گا یا جس جگہ جانا چاہتا ہے چلا جائے گا۔ تبت یدا پڑھنے کیلئے صرف ایک مرتبہ شروع میں ۔ پڑھے اور اول و آخر درود شریف نہ پڑھے۔
بخار کا بار بار اترنا اورچڑھنا
اگر کسی شخص کو سردی سے بخار آتا ہو یا کبھی بخار اترتا ہو اور کبھی چڑھتا ہو تو اس کیلئے اس آیت کو باوضو بیری کی لکڑی پر لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دے لیکن جب بیمار پیشاب یا پاخانہ کرنے جائے تو اس لکڑی کو گلے سے اتار دے کیونکہ لکڑی پر قرآنی آیت لکھی ہے اور اس کا پاخانہ یا غسل خانے میں لے جانا جائز نہیں ہے اور منع ہے اسی طرح ناپاک حالت (یعنی جس پر غسل لازم ہو) اس کو بھی اس لکڑی کو گلے میں ڈالنا یا ہاتھ لگانا درست نہیں ہے۔ لہٰذا سخت احتیاط کی ضرورت ہے البتہ اگر اس کو پلاسٹک کوٹنگ کرالیا جائے تو جائز ہے۔ وہ آیت یہ ہے
نافرمان اولاد کو مطیع کرنا
اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور وہ اس کے سبب پریشان ہو تو ہر نماز کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو بار یہ آیت پڑھے آخرمیں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اولاد کی اصلاح اور فرمانبردار ہونے کی دعا کرے۔ جب کا لفظ ادا کرے تو اولاد کا تصور اور خیال دل میں لائے۔
تنگ دستی دور کرنے کے لئے
جو شخص مالی حیثیت سے کمزور ہو اور گزارہ مشکل ہوتا ہو۔ ہروقت قرض پر قرض چڑھتا رہتا ہو۔ اسی سبب ہروقت پریشان رہتا ہو تو رزق میں برکت آمدنی میں اضافہ اور ترقی اور قرض سے نجات کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ ہمیشہ اس عمل کو کرتا رہے کبھی مالی مشکلات میں مبتلا نہ ہوگا۔ عمل یہ ہے:۔
بعد نماز عشاء اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد پانچ سو بار یہ اسماء پڑھے آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر مالی مشکلات سے نجات کی دعا کرے اورغیب سے روزی کا انتظام ہونے کی دعا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بے گمان رزق کا انتظام ہوگا اور تھوڑی رقم میں زیادہ برکت ہوگی۔ یہ عمل مسلسل اور بلاناغہ کرتا رہے انشاء اللہ تعالیٰ غیب سے قرض اترنے کے ذرائع اور اسباب پیدا ہوں گے۔ وہ اسماء یہ ہیں۔
زبان کی سوجن
اگر کسی کی زبان پر سوجن آگئی ہو اور ورم کی وجہ سے بولنا مشکل ہوگیا ہو تو باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں تین سو بار اَلْعَلِیُّ پڑھے اور مریض کی زبان پر دم کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کے عمل سے سوجن ختم ہوجائے گی۔ اگر غیر عورت ہو تو اس کیلئے لمبی نلکی یا ربڑ کا پائپ استعمال کریں اور پائپ میں یا نلکی میں پھونک ماریں غیرعورت اپنی زبان پر اس کا منہ رکھ لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی ورم سے نجات حاصل ہوگی۔ نیز اکتالیس مرتبہ باوضو روزانہ یہ آیت پڑھ کر دم کرنے سے بھی زبان کی سوجن ختم ہوجاتی ہے وہ آیت یہ ہے
لقوہ کا علاج
اگر کسی شخص کو خدانخواستہ لقوہ ہوگیا ہو اور اس کا منہ ٹیڑھا ہوگیا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈال دے۔ نیز اسی آیت کو اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار اور درمیان میں ایک سو ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے۔ چند دن پلانے سے انشاء اللہ تعالیٰ لقوہ کے مرض سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں