Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری پیغمبر اسلام ﷺ کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - جون 2016

غیرمسلم مہمان سے حسن سلوک: سیدنا نعیم بن مسعود اشجعی رضی اللہ عنہٗ کہتے ہیں: رسول اکرم ﷺ کے پاس مسیلمہ بن کذاب کی جانب سے دو ایلچی (سفیر) اس کا خط لے کر آئے۔ آپ ﷺ نے جب یہ خط پڑھا تو ان دونوں سے پوچھا: تمہارا اس کے (دعوائے نبوت کے) متعلق کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا: ہم اسے سچا مانتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’قانون تو یہ ہے کہ سفیر قتل نہیں کیے جاسکتے اگر یہ قانون نہ ہوتا تو میں تم دونوں کی گردن اڑا دیتا۔‘‘ (ابوداؤد:2761) یعنی مہمان کسی بھی مذہب اور عقیدے کا حامل کیوں نہ ہو اس کے ساتھ قاعدے اور قانون کے مطابق ہی رویہ ادا رکھا جائے گا۔ جیسا کہ رسول کریم ﷺ کے پاس نجران کے عیسائی آئے۔ آپ ﷺ نے انہیں مسجد نبوی ﷺ میں ٹھہرایا۔ یہ عصر کے بعد کا وقت تھا۔ ان کی عبادت کا وقت ہوگیا تو وہ عبادت میں مصروف ہوگئے۔ بعض صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے انہیں روکنا چاہا تو حضور نبی کریم ﷺ نے صحابہ کو منع فرمادیا۔ انہوں نے مشرق کی جانب رخ کرکے مسجد نبوی ﷺ میں اپنی عبادت کی۔ (دلائل النبوۃ لللبیہقی: 482:5، رقم: 2123)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 807 reviews.