Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ساری کائنات کاایک عظیم را ز

ماہنامہ عبقری - جون 2016

ہر بلا سے امن:دوستو! میں آپ کو سورۂ فاتحہ کے فوائد بتارہا تھا‘ایک روایت میں ہے کہ جو شخص سونے کے ارادے سے لیٹے اورسورۃ فاتحہ و سورۃ اخلاص پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے تو وہ موت کے علاوہ ہر بلا سے امن پائے گا۔ ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے:ہم جنگل میں سفر کررہے تھے ہمیں وہاں رات ہوگئی ،ہم نے کہا کہ حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو کوئی سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص پڑھے گا وہ ہر بلا سے امن پائے گا،یہ سوچ کرہم نے عمل کیا اور لیٹ گئے ۔صبح اٹھے دیکھا تو ہمارے اردگرد مختلف قسم کے چھوٹے بڑے سانپوں کی لکیریںمٹی پر لگی ہوئی تھیں لیکن ہمارے قریب کوئی نہیں آیا۔اللہ والو ! عمل کر وتو یقین سے کرو اور عمل کا نفع آنکھوںسے دیکھ لو۔سو شہداء کے بقدر اجر:یقین کے ساتھ حضور ﷺ کی ایک سنت پر عمل کرو اور اس نیت کے ساتھ عمل کرو کہ اے اللہ تواورتیرا حبیب سرورکونینﷺ مجھ سے راضی ہوجائیں۔ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ :’’اس دور میں جب سنتیں مٹ جائیں گی تب میری ایک سنت پر عمل کرنے سے سوشہداء کے بقدر اجر ملے گا۔‘‘اور بعض کتابوں میںلکھا ہے کہ صحابہ کرامؓ کے بقدر اجر ملے گا۔لہٰذا جس کو یقین ہوگا وہ اس عمل کو ٹوٹ کرکرے گا، ڈوب کر کرے گا پھر اس کی پوری تاثیر، پورا فائدہ پائے گا۔عرش کے خزانوں والی نعمت:ایک روایت میں ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ :’’عرش کے خزانوں میں سے مجھے چار چیزیں ملی ہیں اس خزانے میں سے کسی کو کوئی چیز نہیں ملی،معلوم ہوا نہ پہلے ملی تھی نہ مل سکتی ہے۔حضور ﷺ کی ختم نبوت کے صدقے ہم کو جو کچھ ملا حضور ﷺ کے وسیلے سے ملا۔جو حضوراقدس ﷺ کو مل چکا اس سے پہلے کسی کو ملا نہ اس کے بعد کسی کو ملے گا۔وہ چار چیزیں کیاہیں؟پہلی چیز سورۃ فاتحہ ہے۔ دوسری چیز آیت الکرسی ہے۔تیسری چیزسورۃ بقرہ کی آخری آیاتلِلّٰہِ مَافِیْ السَّمٰوَاتِسے لے کر آخر تک ہےاورچوتھی چیز سورۃ کوثرہے۔یہ چار چیزیں اللہ پاک جل شانہٗ نے اپنے حبیب ﷺ کو اپنے عرش کے خزانوں میں سے خاص عطا فرمائیں۔جو خاص چیزیں ہوں گی ان کے کمالات ،ان کے فوائد اور ان کی تاثیربھی خاص ہوں گی اور ان سے جو فوائد ملیںگے وہ بھی خاص ہوں گے۔ان فوائد سے خاص کام بنیں گے ،ان فوائد سے مشکلات حل ہوں گی اور کامیابی بھی ملے گی۔ حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ کا قول:ایک روایت میں ہے جسے حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے کہ جس نے سورۃفاتحہ کو پڑھا اس نے گویا تورات، انجیل، زبوراور قرآن کو پڑھا۔ایک اور روایت میں ہے کہ جس نے ایک دفعہ سورۃ فاتحہ کو پڑھا اس نے دو تہائی قرآن مجید پڑھا۔ابلیس کی آہ و زاری:ایک روایت میں حضور ﷺ نے فرمایا:کہ’’ ابلیس کو اپنے اوپر آہ وزاری ،نوحہ اور سر پر خاک ڈالنے کی چار مرتبہ نوبت آئی۔‘‘جیسے کہتے ہیں کہ: بندہ پریشان ہوگیااس نے اپنے بال نوچ لیے،سخت ٹکریں ماریںجس سے اس کی ہڈیاں چٹخ گئیں۔بس ایسی صورت ابلیس کے ساتھ چار مرتبہ ہوئی ۔یہ کون کہہ رہے ہیں سچوں کے سچے ساری کائنات کے سچے حضور سرورکونین ﷺ فرمارہے ہیں۔غور فرمائیں کہ چار مرتبہ نوبت آئی جب ابلیس پر لعنت ہوئی۔ایک تو اس کو اپنے اوپر رونے کی، نوحہ کرنے کی نوبت آئی ۔دوسری مرتبہ جب حضور ﷺ کو زمین پر اتارا گیا۔تیسری مرتبہ جب حضور ﷺکو نبوت ملی اور چوتھی مرتبہ جب سورۃ فاتحہ کو نازل کیا گیا۔شیطان کو پتہ ہے کہ سورۃ فاتحہ میں کیا ہے ۔ہر نماز کا حصہ:اللہ والو!سورۃ فاتحہ ہر نماز کا حصہ ہے۔ آپ چاہے نفل پڑھیں،سنت موکدہ پڑھیں یا غیر موکدہ ،واجب نماز پڑھیں یا فرض نمازکوئی بھی نماز ہو کوئی بھی رکعت ہو اس میں سورۃ فاتحہ کو پڑھنا لازم ہے۔
اساس القرآن:ایک روایت میں آتاہے کہ:ایک شخص سرورکونین ﷺ کے پاس آیا اور دردِگردہ کی شکایت کی۔ آپ ﷺ نے اس شخص سے کہا کہ:’’ اساس القرآن پڑھ کر درد والی جگہ پر دم کر لو۔‘‘صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے دریافت کیا کہ:’’ اساس القرآن کیا ہے؟‘‘ آپ ﷺنے فرمایا :’’اساس القرآن سورۃ فاتحہ ہے ۔‘‘
سورۃ فاتحہ اسم اعظم:مشائخ کے اعمال مجربہ میں لکھاہے کہ سورۃ فاتحہ اسم اعظم ہے۔’’اللہ اکبر!‘‘ہم سارے جہان میں پھر کر اسم اعظم کو تلاش کرتے ہیں لیکن اسم اعظم سورۃ فاتحہ میں ہے۔ایک اللہ والے کہنے لگے :’’میں بہت عرصہ سورۃ فاتحہ پڑھتا رہا لیکن اس کی جو تاثیر مجھے مطلوب تھی وہ نہ ملی۔میں ایک بزرگ سے پاس گیا ان سے پوچھاکہ:مجھے سورۃ فاتحہ کی تاثیر کیسے میسر ہوگی جو اسے میرے لیے اسم اعظم بنادے؟اللہ والے نے کہا:اگر تو چاہتاہے کہ سورۃ فاتحہ تیرے لیے اسم اعظم بن جائے توپہلے چالیس دن میرے درس میں شامل ہو۔‘‘اولیاء کی نصیحت:اصل میں جو عمل بغیر مشقت کے ہویا وہ عمل جس کو بغیر مشقت کے حاصل کیا ہو وہ عمل شک میں یا بے قدری میںمبتلا کردیتاہے۔یورپ میں ایک کتاب لاکھوں پاؤنڈ میں فروخت ہوئی کسی نے کہا کہ: ’’مصنف نے صرف ایک کتاب لکھی ہے اور اس کے اندر ساری کائنات کاایک عظیم را زہے ۔‘‘اس کتاب کی بولی لگی۔ اس کو لکھنے والا بہت بڑا رائٹر تھا۔کتاب سیل بند تھی اس کے اندر ایک قیمتی راز ہے ۔اس کی بولی لگی اور کئی لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوئی۔جس شخص نے اس کتاب کو خریدا اس نے کتاب کو گھر لے جاکر ہانپتے کانپتے ہاتھوں سے اس کی سیلیں کھولیں۔ایک سیل کھولی پھر دوسری سیل کھولی تہہ در تہہ سیلیں کھولنے کے بعد بڑی احتیاط سے کتاب کو باہر نکالااور دھڑکتے دل کے ساتھ کتاب کو کھولا۔پہلا صفحہ صاف،دوسرا صفحہ صاف،تیسرا صفحہ بھی صاف کئی سو صفحات کی کتاب تھی سارے صفحے صاف تھے لیکن آخری صفحے پر ایک بات لکھی تھی۔جو شخص اپنے سر کو ٹھنڈا رکھے گا اور پاؤں کو گرم رکھے گا وہ انسان دنیامیں کامیاب ترین انسان ہوگا۔یہ ایک بہت بڑا راز ہے کہ سر کو ٹھنڈا رکھنا اور پاؤں کو گرم رکھنا اس بات پر عمل کرنے والا کامیاب ترین انسان ہے۔(جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 800 reviews.