محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ عرصہ سے عبقری رسالے کی قاری ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کو ہمیشہ ترقی دے۔ آمین!عبقری کیلئے ایک نسخہ حاضر خدمت ہے جومیرا برسوں کا آزمودہے۔ خارش کیلئے: ھوالشافی: بازار سے دس روپے کی گندھک لیں اور دس روپے کانیلا تھوتھا۔ گندھک میں نیلا تھوتھا شامل کرکے پیس لیں اور سرسوں کےتیل میں مکس کرکےجسم کے جس حصے پر بھی خارش ہو‘ لگالیں۔ حتیٰ کہ جانوروں کو بھی لگائیں‘ انشاء اللہ خارش خشک ہو یا ترٹھیک ہوجائے گی‘ میرا آزمودہ اور مجرب ہے۔ اللہ آپ کا خاتمہ ایمان پر کرے اور جنت الفردوس کے اعلیٰ مقام پر فائز کرے‘ دنیا اور آخرت کی رسوائی سے بچائے۔ آمین!(رفعت سلطانہ‘ کلورکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں