Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کچن سے شفاء پانے کے راز

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

بالوں کیلئے بہترین کنڈیشنر:سر کے بالوں کے لئے میتھی میں بہت سی خوبیاں پنہاں ہیں۔ خواتین کے لئے یہ خاص نسخہ ہے کہ میتھی کو اچھی طرح دھوکر تھوڑے پانی میں کچھ دیر تک بھگوئے رکھیں تاکہ نرم ہوجائے۔ پھر ان کو صاف سِل پر یا مِکسر میں ڈال کر بالکل میدہ سا بنالیں ۔ غسل کرنے سے پہلے اس تازہ میدے کو سر میں بالوں کی جڑوں میں اور بالوں کے اوپر لگائیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد سر کو اچھی طرح دھولیں۔ بالوں کو کھلے پانی سے خوب کھنگالیں تاکہ سارا مواد نکل جائے۔ دو ہفتوں کے مسلسل استعمال سے بال لمبے ہونا شروع ہوجائیںگے۔ ان کی قدرتی رنگت لوٹ آئے گی۔ اور بالوں کی چمک میں اضافہ کے علاوہ یہ سلکی بھی ہوجائیںگے۔ میتھی میں ایک نیچرل کنڈیشنر پایا جاتا ہے جو بالوں کو نرم، ملائم اور خوبصورت کرتا ہے۔موچ کا بینگن سے علاج:بینگن موچ نکالنے اور ورم دور کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ بینگن کے چھوٹے چھوٹے قتلے کرکے اور نمک آٹھواں حصہ ملا کر کسی کڑاہی میں گرم کیجئے۔ جب قتلے ملائم ہو جائیں تو نیم گرم موچ پر باندھ دیجئے چند بار کے عمل سے موچ نکل جائے گی۔ اسی طرح چند بار کے عمل سے ورم جاتا رہے گا۔شوگر کے مریض اور کریلا:شوگر کے مریض بکرے کا قیمہ بھون کر علیحدہ رکھیں اور دو کریلے لے کر ان کا ہلکا سا کھرچ اور دھو کر توے پر برگر کی طر ح ہلکی آنچ پر سینک لیں۔ دونوں طر ف سے سینک کر قیمے کے ساتھ کھائیں۔ اس سے فائدہ ہو گا۔دودھ کی کمی:بچےکو دودھ پلانے والی خواتین یہ محسوس کریں کہ اب دودھ کم ہورہا ہے تو اروی کا سالن بنا کر کھائیں‘ دودھ کی کمی کی شکایت بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ اروی پکاتے وقت گرم مصالحہ شامل کرنا ضروری ہوتا ہے گرم مصالحہ استعمال نہ کیا جائے تو یہ معدے آنتوں میں سدے پیدا کرتی ہے۔ (بحوالہ: کچن سے شفاء پانے کے راز)
مزید حیرت انگیز و لاجواب ٹوٹکے پانے کیلئے آج ہی دفتر ماہنامہ عبقری سے کتاب’’کچن سے شفاء پانے کے راز‘‘ لائیے‘ گھر بیٹھے‘ آسان ٹوٹکوں سے شفاء پائیے۔بذریعہ ڈاک منگوانے کیلئے:042-37425801-3

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 788 reviews.