Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

قارئین آپ بھی بخل شکنی کریں آپ نے کوئی روحانی جسمانی نسخہ ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہواور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہوتو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘یہ دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ۔چاہے بے رابطہ ہی لکھیں صفحات کے ایک طرف لکھیں ‘ نوک پلک ہم خود ہی سنوار لین گے

پرسکون نیند کے آسان ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو شاذو آباد‘ صحت مند وتندرست‘ خوشحال و خوش ذوق رکھے۔ آپ کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں دے۔ آمین! بعد از دعا و سلام عرض خدمت ہے کہ عبقری رسالہ نکالنا اور اس میں وظائف، نسخے اور ٹوٹکے بلا کسی لالچ کے چھاپنا اس دور میں آپ کا ایک کارنامہ ہے۔ بے شک اللہ نے آپ کو لاکھوں لوگوں میں سے اس کام کیلئے چنا اور مخلوق کی بھلائی کیلئے آپ منتخب کیے گئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور آپ کی عمر میں برکت دے کہ آپ لوگوں تک مفت کامیاب طریقہ علاج پہنچا رہے ہیں۔ مجھے بھی طب سے کچھ شغف ہے اور طب نبوی ﷺ میرا پسندیدہ طریقہ علاج ہے۔ بہت سے دیسی نسخے ایسے ہیں کہ جو میں نے بہت بار آزمائے اور لوگوں کی تکلیفیں جب دور ہوئیں تو دل خوشی سے معمور ہوگیا اور یہی خوشی اصل میں سچی خوشی ہوتی ہے۔ عبقری سے بھی بہت نسخے، وظیفے، ٹوٹکے آزمائے جن کا ذکر انشاء اللہ مزید خط لکھ کر کروں گی۔ اس وقت قلم اٹھایا ہے ایک ٹوٹکے کیلئے جو نیند کے متعلق ہے۔ اگر کسی شخص کو نیند نہ آتی ہو تو وہ لیٹتے ہوئے نیت کرلے کہ میں ہزار بار درود شریف پڑھوں گا اور پڑھنا شروع کردے۔ تجربے سے ثابت ہے کہ کچھ ہی بار پڑھنے پر نیند آنا شروع ہوجاتی ہے۔2۔ سونے سے پہلے ضروری حاجات سے فراغت کے بعد وضو کرکے لیٹنے کیلئے جائیں اور دو عدد بہترین سرخ ٹماٹر لے کر کاٹ لیں اور چینی لگا کر کھالے۔ 3۔ خشخاش کا تیل کنپٹیوں پر آہستہ آہستہ مالش کریں۔ 4۔ دو چمچ خشخاش منہ میں اتنا چبائیں کہ وہ دودھ کی طرح پھول جائے تو نگل لیں۔ 5۔پاؤں نیم گرم پانی میں تھوڑی دیر ڈبوئیں پھر خشک کرکے سرسوں کاتیل لگائیں۔ 6۔ میٹھا انگور کھائیں یا کشمش کھائیں‘ انشاء اللہ خوب نیند آئے گی۔
میں گزشتہ اٹھارہ سال سے ایک انوکھی بیماری میں مبتلا تھی‘ میری انگلیاں سردیوں میں سوجتی تھیں اور سارا سال سوجھی رہتی تھیں‘ گرمیاں بھی میری اذیت میں گزرتیں۔ ایک مرتبہ گرمیوں کی رات اتنی شدید خارش ہوئی کہ کنگنی لیکر اتنی خارش کی کہ چمڑی اترنےلگی‘ پہلے انگلیاں سرخ ہوئیں پھر نیلی اور پاؤں کے تلوے اکڑگئے‘ شدید تکلیف سے میں رونے لگ گئی تو میری آٹھ سالہ بیٹی کہنے لگی کہ ’’امی آپ کو درد ہے تو آئیوڈیکس لگائیں نا‘‘۔ میں نے سوچا شاید اللہ تعالیٰ نے اس کے دل میں یہ بات ڈالی‘ میں فوراً اُٹھی اور آئیوڈیکس لے کر انگلیوں اور تلوؤں کو اتنا مالش کیا کہ میرا ہاتھ بھی گرم ہوگیا اور پاؤں سے بھی گرمائش نکلنے لگی کچھ دیر بعد خارش ختم ہوئی تو سکون ملا‘ پھر روز یہی عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ نے مکمل شفاء دی۔ اب الحمدللہ دو سال سے شدید سردیوں میں بھی انگلیاں نہیں سوجھتیں، پورا سال سکون سے گزرتا ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ جس دن ریشمی جرابیں پہن کر دھوپ سینکوں تو پھر خارش اٹھتی ہے اس لیے اس کی چند احتیاطیں بھی کی جائیں تو اللہ رحم کرتا ہے۔ ریشمی جرابیں نہ پہنیں‘ ایسے جوتے نہ پہنیں جوبہت گرم ہوجاتے ہوں‘ ریشمی کمبل نہ اوڑھیں‘ نہ رضائی پر ریشمی چادر چڑھائیں۔ تیز گرم پانی یا بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پاؤں پر نہ ڈالیں‘ جب پاؤں پر خارش محسوس کریں فوراً جرابیں اتار دیں یا بستر سے باہر پاؤں نکال کر ہوا میں رکھیں۔ انشاء اللہ آئندہ نہ کبھی سردیوں میں آپ کے پاؤں اس موذی مرض میں مبتلا ہوں گے اور نہ ہی گرمیوں میں آپ کوتکلیف ہوگی۔ (نسرین عالم‘ حویلیاں)
میری زندگی کے چند مجرب تجربات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا بہت پرانا قاری ہوں‘ آج اپنی کچھ اپنی زندگی کے تجربات روانہ کررہا ہوں‘ میرے پاس ایک دم ہے۔ سانپ کاٹ لے‘ بخار، سردرد، ڈاڑھ کا درد، کوئی پھوڑا ہو اس کیلئے اکسیر ہے۔ دم یہ ہے: درود شریف، سورۂ فاتحہ بمع بسم اللہ تین بار‘ سورۂ اخلاص ایک بار سات دفعہ پڑھ کر سات دفعہ پھونک مارنی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے میری بھتیجی جو میڈیکل کی طالبہ ہے اس کےسر میں شدید درد اٹھا‘ سارا گھر پریشان تھا‘ بہت سے ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے مگر کوئی نہ سمجھ سکا‘ ہر دس سے پندرہ منٹ کے بعد دورہ پڑتا‘ وہ کہتی میرا سر پھٹ رہا ہے‘ میں نے سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر دم کیا‘ ساتھ یہی سورۂ لکھ کر گلے میں ڈال دی‘ حیران کن طور پر وہ ٹھیک ہوگئی۔ اب تعویذ اتارو تو وہی حالت ہوجاتی ہے۔ تعویذ گلے میں رہے تو بالکل ٹھیک رہتی ہے۔ میرے ایک بہنوئی قتل کے ایک جھوٹے مقدمے میں پھنس گئے‘ میں نے دو رکعت نفل صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر رو رو کر دعا کی ‘ صرف دو دن بعد ہمارے بہنوئی کا نام پرچے سے نکل گیا بلکہ ان لوگوں نے باقاعدہ معذرت بھی کی۔ محبت کیلئے سورۂ اخلاص کا نقش لکھ کر ساتھ مطلوب کی ماں کا نام لکھ کر کسی وزنی پتھر کے نیچے رکھ دیں۔ میں نے خود آزمایا تھا‘ بہت لاجواب ہے۔ ایک لڑکے کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی اسے دیا‘ ایسی محبت ہوئی کہ وہ خود بھی پریشان ہوگیا۔ نوٹ: آزمودہ بات ہے کہ یہ عمل ناجائز کرنے والا سخت مصیبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے مجھے کان سے لے کر گردن تک دھدریا چنبل سا ہوگیا ایک پٹی سی بن گئی‘ چھوٹے دانے‘ خارش اور پانی سا نکلنے لگا‘ بہت علاج کروایا‘ افاقہ نہ ہوا‘ پھر کسی نے بتایا کہ تھوڑا سا دنداسہ کوٹ کر ایک چمچ دہی ملا کر لگاؤ‘ جلن تو بہت ہوئی مگر تین دفعہ لگانے سے داغ ایسے غائب ہوا جیسے تھا ہی نہیں۔ اس کے علاوہ میں بہت عرصہ سےہر نماز کے بعد ایک سو ایک دفعہ اسم اللہ پڑھتا ہوں اور صبح وشام دعا بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اِسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ پڑھتا ہوں۔ ان دونوں چیزوں کے عجیب و غریب کمالات ہیں جو تمنا دل میں کرو کسی نہ کسی طرح پوری ہوجاتی ہے۔ بہت سے خطرات کا پہلے ہی محسوس ہوجاتا ہے۔ بہت طویل فائدے ہیں‘ میں بیان نہیں کرسکتا۔ بہت بہت بہت مجرب وظیفہ ہے۔(اعجاز خان‘ خیبرپختونخواہ)
عبقری تیری کیا بات ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک رات میرا گلا بہت خراب تھا‘ سانس بھی مشکل سے لے رہی تھی‘ رات کے آخری پہر اٹھی باورچی خانے میں گئی اور تھوڑا سا پانی ابال کر اس میں جوہرشفاء مدینہ کا ایک چمچ ڈال کر قہوہ بنایا اور کپ میں ڈال کر چسکی چسکی پیا۔ جیسے جیسے وہ قہوہ میرے گلے سے اترا ویسے ویسے مجھے سکون آتا گیا اور فجر تک میں بالکل ٹھیک تھی۔ فجر کی نماز کا مزہ اور اس کے بعد چائے پینے کا مزہ سارا دن مسرور رکھتا ہے۔ چائے کے ساتھ میں نے اپنے ہمسفر کو جوہرشفاء مدینہ کا کمال بتایا۔ اگر جوہرشفاء مدینہ استعمال نہ کرتی تو ہفتوں کیلئے بستر ہوتا اور میں ہوتی۔ یہ گلے کی خراش‘ شدید نزلے کی شکل اختیار کرکے ایک بہت بڑا وبال بن جاتا۔ ڈاکٹر کے پاس جاتے‘ وقت اور پیسے کا ضیاع اور جو ڈاکٹر صاحبان خواتین کو پرس سے بڑا کیش لے کر دوا اور فیس کے نام پر کوفت‘ بوریت اور ٹینشن کو پرس میں بھردیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے دوسری بار خواتین میں اتنی ہمت ہی نہیں ہوتی کہ وہ پرس کھول سکیں‘ انہیں یوں لگتا ہے کہ اگر پرس کو کھول کر دیکھ لیا تو ایک آہنی شکنجہ اس پرس سے نمودار ہوگا اور وہ خاوند کی مہینہ بھر کی ساری تنخواہ کو دبوچ لے گا۔ وہ آہنی شکنجہ ڈاکٹر کا لکھا ہوا نسخہ ہے ۔ میری عبقری کا مطالعہ کرنے والی بہنوں سے گزارش ہے کہ عبقری کو اپنے پرس میں رکھ لیں تو ہر دکھ سے‘ ہر بیماری سے‘ ہر ٹینشن سے آزاد ہوجائیں گی۔ گھر میں سکون اور دولت کے انبار لگ جائیں گے لیکن میری بہنوں کو مادہ پرستی کے دور سے باہر آنا ہوگا جن کے پاس عبقری ہے وہ اس کا گہرائی سے مطالعہ کریں‘ اس کا مطالعہ ہر بہن کیلئے خوشیوں کا پیغام ہے‘ اس کے مطالعہ اور پھر عمل کے بعد گھر سے بیماریاں‘ ٹینشن‘ بےسکونی‘ ناچاقی‘ جھگڑا‘ فساد ایسے بھاگ جاتا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ اور دوبارہ کبھی ان پانچ چیزوں کو گھر میں داخلہ کی ہمت نہیں ہوتی۔ کیونکہ یہ پانچ چیزیں جس گھر میں ہیں وہاں ابلیس کا حکم چلتا ہے اور عبقری ابلیس کادشمن ہے اور یہ اللہ کی محبت و اطاعت کا پیغام لاتا ہے۔ بس جہاں یہ اللہ کی اطاعت ہے‘ وہاں پر ابلیس جل کے راکھ ہوجاتا ہے‘ پھرمحبت کی شمع جل اٹھتی ہے‘ آئیں مل کے محبت کی شمع کو دنیا میں عام کریں اور ابلیس کو اپنا قیدی بنالیں‘ دشمن قیدی سے جو سلوک ہوتا ہے وہ ہی اس سے کیا جائے۔ خواتین پیغام رسانی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عبقری کے پیغام کو عام کریں۔ میں اپنے اس جوہرشفاء مدینہ کے انوکھے تجربے کے بعد نمونیے والے بچوں کے گھروں میں گئی جنہیں ایک تقریب میں دیکھا تھا‘ عمر کے حساب سے جوہرشفاء مدینہ کے استعمال کا مشورہ دیا۔ حیرت انگیز طور پر ان بچوں نے شفاء پائی۔ ہر بچے کو اس کی چائے بنا کردی‘ بہت ہی خلوص سے میرا ایک پیغام ہے۔ سکول کالج اور یونیورسٹی کی طالبات عبقری کو قبول کرلیں‘ اس کو اپنالیں۔ انشاء اللہ دنیا اور آخرت میں ہر نعمت ملے گی۔ ایک سو اٹھارہ ماہ سے یہ پرچے جاری ہیں‘ مجھے اور تمام گھر کے افراد کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑتی‘ ہر نعمت سے اس نے مجھے مالامال کیا۔ ہر واقعہ اور مشاہدہ لکھوں تو بہت بڑی کتاب بن جائے۔ عبقری کو غور سے پڑھنا میرے نزدیک بہت بڑا ثواب ہے۔ اس پر عمل کرنا میرے نزدیک نفس کے خلاف جہادہے‘ یہ قاری کی ہر خواہش کو پورا کرتا ہے۔ اس کے مطابق اپنی زندگی کو بنالیں۔ (ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
زندگی میں پہلی بار 29 روزے رکھے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ میری بچی نے مجھے عبقری رسالہ کے متعلق بتایا‘ میں نے رسالہ عبقری جون کا شمارہ منگوایا‘ پڑھا‘ اس میں موجود ایک وظیفہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 پڑھنی شروع کردی‘ میں چونکہ شوگر کی مریضہ ہوں اس لیے کبھی مکمل روزے نہ رکھ سکی تھی۔
سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 میں اس کریم نے کیا نور رکھا ہے ‘ کیا تاثیر ہے‘ ایک تسبیح روزانہ کرتی رہی اور عبقری میں موجود روحانی محفل‘ مراقبہ بھی کیا۔سارا دن درود شریف پڑھتی رہی‘ گزشتہ رمضان دو ختم قرآن کیے‘ پہلے میں عشاء کی نماز بمشکل پڑھتی تھی مگر سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 ‘ درود پاک اور عبقری کے دیگر وظائف کی برکت سے میں روزانہ 20 تراویح پوری پڑھتی تھی۔ میرا گزشتہ رمضان بہت اچھا رہا‘ روزہ رکھ کر سارا دن نہ پیاس لگتی نہ بھوک‘ نہ زیادہ گرمی لگی‘ میرا جسم مجھے بہت زیادہ تندرست لگا۔ اللہ نے روحانی اور جسمانی طاقت دونوں عطا فرمادی۔ لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے‘ میں اپنی کیفیت قلم کے ذریعے بیان نہیں کرپارہی۔ روزہ کے باوجود میں نے پچاس کلومیٹر سفر کیا مگر میں بالکل تروتازہ رہی۔ میرا گزشتہ رمضان یادگار گزرا‘ اللہ نے زکوٰۃ ادا کرنے‘ صدقات دینے کی بھی اسی رمضان توفیق عطا فرمائی۔انشاء اللہ پھر رمضان آرہا ہے اورمیری اس رمضان بھی مکمل روزے رکھنے اور گزشتہ رمضان والے اعمال جاری رکھنے کی امید ہے۔ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کا ورد میں نے سارا سال جاری رکھا‘ صبح و شام ایک ایک تسبیح پڑھتی رہی اور رحمتیں برکتیں سمیٹتی رہی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عمر خضر عطا فرمائے۔ اللہ کی رحمتیں آپ پر برستی رہیں۔(زینب پروین‘ سمندری)
میرے گھریلو آزمودہ ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا اور آپ کی ٹیم کا اقبال بلند فرمائے۔ آمین!مجھے عبقری پڑھتے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں‘ میں نے اس رسالے سے بہت فیض پایا۔ رسالہ عبقری میں پڑھا کہ اچھی بات پھیلانا صدقہ ہوتا ہے اس لیے اپنے عبقری کے قارئین کیلئے کچھ چیزیں بھیج رہی ہوں‘ امید ہے عمل کریں گے تو فائدہ پہنچے گا۔
دمہ کی شکایت اور کھانسی کیلئے: جس کو دمہ اور کھانسی کی شکایت ہو وہ کچے امرود کو گول گول سلائس میں کاٹ کر توے پر گرم کرکے اس پر رکھ کر سکھا لیں اس کے برابر چینی ملا کر اسے پیس لیں جب کھانسی آئے تو ایک چمچ مریض کو دے دیں‘ اس کے بعد پانی نہ پئیں۔ جان دار بالوں کیلئے: کدو کو گرائنڈ کرکے عرق نکال لیں اور بالوں پر اس طرح سے لگائیں کہ تمام بال اس میں تر ہوجائیں‘ آدھے گھنٹے تک لگارہنے دیں لیکن جب بال خشک ہوجائیں تو دھولیں‘ بال جان دار ہوجائیں گے‘ ہفتے میں ایک بار انڈے کی زردی بالوں میں لگائیں۔پچکے گال: کچھ لوگوں سے میں نے یہ شکایت سنی کہ ان کے گال پچکے ہوئے ہوتے ہیں‘ اس کے حل کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ ’’ایک چھٹانک چنبیلی کے تیل میں ایک تولہ لیموں کا رس ملا کرروزانہ چہرے کی مالش کریں۔ اس کے علاوہ روزانہ دن میں بیس مرتبہ ایک درمیانے سائز کا غبارہ پھولائیں یا اس طرح کی ورزش کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کی مہربانی سے جلد گال ٹھیک ہوجائیں گے۔اروی کی لیس ختم کرنے کیلئے: اروی کا چھلکا اتار کر چونے کے پانی سے دھولیں۔ سبزیوں کی رنگت کیلئے: لیموں کے چھلکے ابلتی ہوئی سبزیوں میں ڈال دیں۔ مچھر کاٹنا: جسم پر لیموں کاعرق لگائیں۔ پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے: کچی پیاز کھانے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں‘ شرط یہ ہے کہ چار پانچ روز باقاعدگی سے استعمال کریں۔ (نیہہ ادریس‘ واہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 774 reviews.