گھر میں برکت بالکل بھی نہیں‘ قرآن پاک تقریباً سبھی پڑھتے ہیں مگر ٹی وی کی جان نہیں چھوڑتے ‘ ایک بھائی تو نہ نماز پڑھتا ہے‘ نہ قرآن ہروقت موبائل کی دنیا میں مگن رہتا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ جنات نے ہمارے گھرمیں اودھم مچایا ہوا ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو طویل عمر عطا فرمائے اور آپ یونہی دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں‘ جنات کے ساتھ ساتھ انسانوں کی خدمت کرکے آپ اور علامہ لاہوتی صاحب بہت بڑا ثواب کماتے رہیں۔آمین ثم آمین۔ میں آپ کو‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور صحابی بابا کو کچھ نہ کچھ پڑھ کر ہدیہ ضرور کرتی رہتی ہوں وہ چاہے صلوٰۃ تسبیح ہو یا کوئی اور اللہ کریم کے نام کی تسبیح ہو۔حضرت حکیم صاحب! ہمارے گھر میں بے حد جنات ہیں‘ ہر قوم اور ہر مذہب کے ہیں۔ ان جنات میں سے کسی نے برکت والی تھلی میں سے پانچ ہزارگم کردئیے ہیں اور دے نہیں رہے اور ہماری چیزیں چوری کرلیتے ہیں‘ بہت مشکل سے کبھی دے دیتےہیں اورکبھی نہیں دیتے۔
میری کزن پر ایک جننی کی حاضری ہوتی ہے‘ وہ مسلمان عورت ہے اور ہماری ہر خوشی‘ غم کے موقع پر چاہےعید ہو وہ آجاتی ہے‘ تنگ بالکل نہیں کرتی۔ مگر اس جننی کے علاوہ کبھی کبھار کوئی اور جننی اپنی مرضی سے آجاتی ہے اور پھر میری باجی کو بہت تنگ کرتی ہے اور میری چھوٹی بہن پر بھی اکثر جنات آجاتے ہیں اور وہ اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کردیتی ہے‘ گالیاں دیتی ہے‘ ہر کسی سےلڑتی ہے‘ کسی کی بات نہیں سنتی‘ اگر اسے کسی کا ہاتھ لگ جائے توایسے مارتی ہے جیسے اس کے پانچ چھ ہاتھ ہوں۔ اس کے علاوہ میری کزن پر جو عورت حاضری دیتی ہے اس نے بتایا کہ آپ کی چھوٹی بہن پر جو جنات آتے ہیں انہوں نے آپ کے پانچ ہزار روپے چرائے ہیں اور کھالیے ہیں۔ ہماری گائیں بھی اب کم دودھ دیتی ہیںیا کبھی دیتی ہی نہیں‘ بہت مشکل سے دودھ دوھنے دیتی ہیں۔ گھر سےمختلف آوازیں آتی ہیں‘ ہر وقت گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ ہمارے گھر میں ہروقت ٹی وی چلتا ہے‘ کوئی فلم دیکھ رہا ہوتا ہے‘ کوئی گانےسن رہا ہوتا ہے‘ کوئی خبریں سن رہا ہوتا ہے۔
صبح چھ بجے سے لے کر رات گیارہ بجے تک مسلسل ٹی وی چلتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جنات ہمیں نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔میرے ابو پانچ وقت کے نمازی ہیں ‘ وظیفے کرتے ہیں‘ لمبے لمبے سجدے کرتے ہیںمگر ٹی وی مسلسل دیکھتے ہیں۔ اب ان پر بھی جنات کا اثر شروع ہوگیا ہے‘ با ت بات پر زور زور سے بولنا شروع ہوجاتے ہیں‘کچھ عرصہ پہلے جنات نے ان کی ایک آنکھ پر کچھ رکھ دیا تھا اس طرف سے ان کو بالکل بھی نظر نہ آتا تھا خدا خدا کر وہ ٹھیک ہوا تو بخار جان نہیں چھوڑتا تھا۔پھر ایک دن ابو نے کلیجی کھائی تو جنات نے ابو کا جینا دوبھر کردیا۔ گھر میں برکت بالکل بھی نہیں‘ قرآن پاک تقریباً سبھی پڑھتے ہیں مگر ٹی وی کی جان نہیں چھوڑتے ‘ ایک بھائی تو نہ نماز پڑھتا ہے‘ نہ قرآن ہروقت موبائل کی دنیا میں مگن رہتا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ جنات نے ہمارے گھرمیں اودھم مچایا ہوا ہے۔میں اکثر گھر والوں کو کہتی ہوں کہ جب تک اس ٹی وی ‘ موبائل‘ گانوں کی جان نہیں چھوڑو گے جنات تمہاری جان نہیں چھوڑیں۔(م۔ج۔ش)
کانوں سے بہرا مگر جنات کی باتیں سنتا ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا پچھلے تین سال سے مسلسل قاری ہوں‘ میں نے عبقری میں سے دیکھ کر مختلف وظائف کیے ہیں جن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔ آج کل میں ایک وظیفہ یاقہار صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ پڑھتا ہوں۔ اس کے علاوہ کھلا بھی پڑھتا ہوں‘ بہت پرسکون رہتا ہوں۔ میں پچھلے دو ماہ سے ایک انوکھی طاقت سےدوچار ہوں۔ اس انوکھی طاقت کا نہ تو کوئی ٹھکانہ ہے‘ اس کا عملہ کھڑے کھڑے غائب ہوجاتا ہے‘ نہ تو کسی سے بات کرتا ہے۔ صرف آپس میں باتیں کرتے ہیں مگر مجھے ان کی بولی سمجھ میں نہیں آتی۔ میں جب بھی یاقہار کا وظیفہ پڑھتا ہوں تو میرے ساتھ ساتھ پڑھتے ہیں‘ میں نماز پڑھتا ہوں تلاوت کرتا ہوں تو میرے ساتھ ساتھ وہ بھی پڑھتے ہیں۔ حتیٰ کہ میرے منہ سے جو بھی لفظ نکلے وہ بھی ساتھ بولتے ہیں۔ یہ عمل چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ یہ آواز صرف میں ہی سنتا ہوں اورگاؤں کا کوئی فرد بھی یہ آواز نہیں سنتا۔ حالانکہ میں بہرہ ہوں اس لیے حیرت کا شکار ہوں۔ مجھے دن میں تو کچھ نہیں کہتی مگر رات کو سونے نہیں دیتا‘ چارپائی ہلاتےہیں اور اکثر چارپائی پر میرے ساتھ لیٹ کر مجھے سونے نہیں دیتے۔ یہ انوکھی طاقت چوبیس گھنٹے کچھ نہ کچھ بولتی رہتی ہے‘ رات کو تو اتنی زبردست آواز ہوتی ہے کہ میں گھبرا جاتا ہوں۔ بہت زیادہ گرج کے ساتھ بولتے ہیں۔ اکثر رات کو مجھے میرے کمرے میں نظر بھی آتے ہیں ان کے مرد بہت بدصورت ہیں مگر ان کی عورتیں بہت ہی خوبصورت ہیں۔ (مردان شاہ‘ نوشہرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں