اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 27:تندرستی کے دس رازدان ٹانک: مجھے روز مرہ کی مصروفیات میں ایسے ایسے لوگ ملے جنہوں نے پھلوں کے ذریعے علاج کیا اور ادویات سے بھی زیادہ فائدہ حاصل کیا اور ان کا جسم ہرا بھرا ہوگیا۔ اس لیے بندہ نے ان پھلوں اور میوؤں کو افادہ عام کیلئے آپ کی خدمت میں پیش کرنے کا سوچا۔جب میری یہ تالیف مارکیٹ میں آئی تو خوب پذیرائی ملی اور اس سےلاتعداد کو فائدہ ہوا۔ اس تالیف کی تیاری میں جن محترم شخصیات کی تحریروں سے استفادہ کیا گیا ان میں حکیم محمد عثمان۔ تحریم رشید۔ پروفیسر حکیم راحت نسیم سوہدروی۔ سید صبیح الزمان۔ حکیم تمیز الدین انجم۔ سعادت عزیز غوری۔ خدیجہ آفاق۔ محمد حسین ناز۔ حامد خان درانی۔ ڈاکٹر صہیب احمد۔ رانا احمد سعید۔ حکیم منور حیات۔ اے قطب۔ امانت علی۔ وزیر حسین شاہ۔ طاہر منصور فاروقی۔ مولانا حکیم محمد عبداللہ۔ شمس النساء عباسی۔ حکیم محمد الطاف حسین شاہ۔ محمدسلیم بیگ۔ حکیم ایس ایم اقبال۔ شفقت رضا۔ خدیجہ آفاق۔ صغیرہ بانو شیریں۔ اقبال احمد قرشی۔ بشریٰ خالد۔نسرین شاہین۔ متوکل رزاق۔ حکیم افتخار یوسف زئی۔ قاضی ایم۔ اے خالد۔ ڈاکٹر شیخ لیاقت علی سحر۔ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی۔جن رسالہ جات اور کتب سے استفادہ کیا گیا: اردو ڈائجسٹ۔رہنمائے صحت۔قومی صحت۔ ضیاء الحکمت۔قومی ڈائجسٹ۔ حکایت۔ سیارہ ڈائجسٹ۔اسرار حکمت۔ہمدرد صحت۔ ماہنامہ کچن۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں