Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے دس سالہ آزمودہ سینے کےر از! صرف آپ کیلئے

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

چند ایک مقاصد کے عملیات جوکہ عرصہ 10 سال سے میرے مجرب ہیں اور میں نے جن کو بھی دم کیا یا بطور تعویذ لکھ کر دیا تو اللہ نے لوگوں کو فائدہ پہنچایا۔ جس کی وجہ سے لوگ مجھے عامل سمجھتے ہیں اور اپنے مختلف کاموں کی غرض سے میرے پاس آتے ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک طویل عرصہ سے دل میں روحانی علوم سیکھنے کا شوق اور جذبہ تھا لیکن کوئی عامل کامل نہ ملنے کی وجہ سے یہ علم کسی سے باقاعدہ طور پر نہ سیکھ سکا لیکن چونکہ بازار میں عملیات کی کتابیں عام ملتی ہیں۔ میں نے اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے دو چار چھوٹی چھوٹی عملیات کی کتابیں لے کر ان سے قرآنی آیات پر مشتمل عملیات کا تجربہ بطور دم و تعویذ شروع کردیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے تجربے میں کامیاب فرمادیا۔
محترم حکیم صاحب! میرا نہ تو کوئی روحانی استاد ہے اور نہ ہی میں نے کسی سے کوئی روحانی علم سیکھا ہے۔ بس عملیات کی کتابوں سے دیکھ کر تجربہ کیا ہے۔ چند ایک مقاصد کے عملیات جوکہ عرصہ 10 سال سے میرے مجرب ہیں اور میں نے جن کو بھی دم کیا یا بطور تعویذ لکھ کر دیا تو اللہ نے لوگوں کو فائدہ پہنچایا۔ جس کی وجہ سے لوگ مجھے عامل سمجھتے ہیں اور اپنے مختلف کاموں کی غرض سے میرے پاس آتے ہیں عرصہ 10 سال سے میرا تجربہ ہے اور میں مخلوق خدا کے فائدے کیلئے ادارہ عبقری کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ امید ہے کہ عمل کرنے والے ان شاء اللہ بہت مفید اور مجرب پائیں گے۔ تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
نمبر(1) سانپ کے زہر کو ختم کرنے کیلئے: سورۃ فاتحہ اور سورۃ کافرون اور سورۃ فلق و سورۃ الناس 7,7 بار پڑھ کر 7 دفعہ دم کریں۔ ان شاء اللہ ہر قسم کی زہر کا اثر ختم ہوگا۔
نمبر(2) بچوں کے رونے اور آسیب کیلئے: سورہ فاتحہ، آیت الکرسی، سورۂ مومنون کی آخری چار آیات‘ سورہ الصفٰت آیت 1 سے 11 تک اور سورۂ جن آیت 1 سے 5 تک اور سورہ فلق و سورۃ الناس 7 پڑھ کر مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں اور منہ پر چھینٹا ماریں اور یہی آیات اور سورتیں بطور تعویذ لکھ کر گلے میں ڈالیں۔ مجرب ہے۔
نمبر(3) نظربد کیلئے: (3,5,7 دفعہ پڑھ کر دم کریں اور بطور تعویذ لکھ کردیں۔
نمبر(4): پھوڑا پھنسی کیلئے: 7 مرتبہ باریک مٹی پر پڑھ کر تھوک دیں اور دن میں 3 سے 4 مرتبہ پھوڑا پھنسی وغیرہ پر چند تک لگائے ان شاء اللہ بہت جلد ٹھیک ہوجائے گا۔
نمبر(5): درد خواہ کہیں بھی ہو: پہلے تین بار بسم اللہ شریف پڑھ کر7 بار پڑھ کر صبح و شام 7 دن تک دم کریں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ مجرب ہے۔ نمبر(6): دانت یا مسوڑھوں کا درد وغیرہ: سورہ فاتحہ اور صبح و شام 7 مرتبہ تین دن تک دم کریں۔ مجرب ہے۔ قارئین! میںنے اپنے سینے کے راز آپ کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔ جو بھی عمل آزمائیں ‘ دفتر ماہنامہ عبقری ضرور لکھیں‘ یقیناً یہ میرا اور آپ کا بھی صدقہجاریہ ہوگا۔

محمد عبداللہ اعوان ‘ مظفرآباد

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 752 reviews.