مجھے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب سے اور صحابی بابا سے بہت عقیدت اور پیار ہے۔ ان کیلئے بہت دعائیں کرتی ہوں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اپنی بے پناہ رحمتوں سے نوازے اور سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت نصیب فرمائے آمین ثم آمین۔ میں نے ایک مرتبہ وقت لے کر آپ سے ملاقات کی تھیں اور آپ کو دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ آپ کی دعاؤں کے بعد اللہ پاک نے ہماری اس طرح مدد کی کہ ایک بندے کاخرچہ 75ہزار روپے عمرے کیلئے ایک اللہ کے بندے نے مدد کی ہے۔ مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی‘ اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ پچھلے دنوں ہمارے گھر چوری ہوئی بہرحال پھر میرے پاس تھوڑا سا زیور تھا۔ وہ میرے گھر کے پاس کافی مالدار لوگ رہتے ہیں ان کے پاس رکھا اور ان سے کہا کہ آپ مجھے کچھ پیسے دیں جن سے میں اور میرے شوہر عمرہ کرلیں واپس آکر آپ کے پیسے ادا کرکے زیور واپس لے لیں گے۔ میں نے بہت زیادہ دعائیں کیں کہ یااللہ بندوبست ہوجائے مگر بیس دن کے بعد انہوں نے زیور واپس کردئیے اور کہا کہ ہم پیسے نہیں دے سکتے۔ مجھے بہت رونا آیا‘ پھر میں نے سوچا کہ میں زیور سنار کو بیچ کر عمرہ پر اپنے شوہر کے ساتھ چلی جاؤں گی۔ میرے شوہر بھی کہتے رہے کہ تم فکر نہ کرو ہم آنے والے محرم تک انشاءاللہ ضرور جائیں گے۔ ایک بندے کیلئے تو اللہ کے ایک بندے نے مدد کی ہے دوسرے کیلئے زیور بیچ دیں گے یا اللہ پاک کوئی انتظام فرمادے گا۔ پھر وہی ہوا اللہ نے اپنی غیبی مدد بھیجی ہم عمرہ پر چلے گئے۔ یہ سب حکیم صاحب آپ کی دعاؤں سے ہوا ہے۔
آپ سے ایک درخواست ہے ہے کہ آپ ایک تو میرے سر پر ہاتھ رکھیں‘ مجھے ادھر ادھر بھٹکنے سے بچالیں تاکہ میرے عمل میں یکسوئی پیدا ہو۔ میں آزادکشمیر میں رہتی ہوں لاہور تک نہیں آسکتی‘ بہت دعائیں کرتی ہوں کہ یااللہ لاہور جاؤں اور موتی مسجد میں جاکر دعائیں مانگوں‘ بس ایک ہی لَو لگی ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے گھر بار بار جاؤں‘ اللہ کے حبیب ﷺ کے گھر جاؤں‘ میرے لیے دعائیں کریں‘ میں بار بار روضہ رسول ﷺ دیکھوں۔ مجھے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب سے اور صحابی بابا سے بہت عقیدت اور پیار ہے۔ ان کیلئے بہت دعائیں کرتی ہوں۔ صحابی بابا کی آنکھوں پر صدقے جاؤں
جن سے انہوں نے ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کا دیدار کیا۔ علامہ لاہوتی صاحب کی خدمت میں سلام پہنچا دیں اور ان کے ذریعہ سے صحابی بابا جان کی خدمت میں سلام پہنچا دیں۔ صحابی بابا جان کیلئے ایک پیغام ہے کہ میں ڈھیروں درود پاک پڑھ کر اس کا ثواب حضرت حکیم صاحب‘ علامہ صاحب اورصحابی بابا کو ہدیہ کرتی ہوں ‘میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے پیارے نبی کریم ﷺ سے بے انتہا پیار ہے۔ میرا دل کرتا ہے میں یہ دنیا چھوڑ دوں اور اللہ تعالیٰ کے پیارے بندوں سے محبت کرنا اپنا اوڑھنا بچھونا بنالوں۔ میری تین بیٹیاں ہیں دعا کریں میں ان کی اچھے طریقے سے تربیت کرسکوں۔ وہ بھی حضور نبی کریم ﷺ کے غلاموں کے غلاموں کے پاؤں کی خاک بننا اپنا فخر سمجھیں۔ دعا کریں شیطان کے بُرے وسوسوں سے جان چھوٹ جائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں