3 مارچ بروز جمعرات معروف کالم نگار جناب اوریا مقبول جان عبقری دفتر تشریف لائے‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کی۔ آئی ٹی کے شعبے کے وزٹ کے دوران بہت زیادہ دلچسپی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
7 مارچ بروز سوموارجناب اعجاز الحق صاحب( سابقہ وزیر موجودہ ایم این اے) تسبیح خانہ لاہور تشریف لائے۔
10 مارچ بروزجمعرات سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور جے سالک صاحب تسبیح خانہ میں تشریف لائے۔ تسبیح خانہ کا نظام دیکھ کر بہت خوش ہوئے اوردفتر ماہنامہ عبقری کاوزٹ بھی کیا اور انٹرنیٹ کانظام دیکھ کر حیران ہوئے اور کہا کہ آپ امن و رواداری کا پیغام ساری دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔ 15مارچ بروز منگل مولانا حلیم الرحمٰن قریشی مسجد غوثیہ کراچی تسبیح خانہ لاہور میں تشریف لائے۔مولانا نے دعا فرمائی۔16 مارچ بروز بدھ بعد نمازمغرب مولانا رشید میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ قدیم لاہور تسبیح خانہ تشریف لائے۔حضرت حکیم صاحب نے ان سے درخواست کی کہ آپ تسبیح خانہ کے ذاکرین اور مقیمین کو خاص نصیحت فرمائیں۔ انہوں نےدرس قرآن ارشاد فرمایا، ذاکرین و مقیمین کو خاص نصیحتیں ارشاد فرمائیں۔ آخر میں روحانی ترقی کیلئے دعا فرمائی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں