ھوالشافی: مولی کا پانی پانچ تولہ‘ پیاز کا پانی پانچ تولہ‘ لہسن دو تولہ‘ تلوں کا تیل پانچ تولہ‘ آگ پر جوش دیں‘ جب پانی جل جائے اور صرف تیل باقی رہ جائے تو چھان لیں۔ چند قطرے نیم گرم حالت میں کان میں ڈالیں‘ فوراً انشاء اللہ آرام آجائے گا۔درج بالا نسخہ بارہا کا آزمودہ ہے‘ میرا کلینک ہے‘ وقتاً فوقتاً استعمال ہوتا ہے‘ یہ ایک کاروباری راز ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوںتاکہ تمام لوگ اس سے مستفید ہوں اور یہ صدقہ جاریہ بنے۔ شاید یہی مخلوق کی خدمت اللہ تعالیٰ کو پسند آجائے۔مستفید ہونے والوں سے گزارش ہے میرے اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کیلئے دعا کریں۔ (ڈاکٹر ظفر حمید ملک‘ اٹک سٹی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں