شدید ترین درد سر ایک آیت سے لمحے میں ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ کوئی 77،78ء کا واقعہ ہے۔ میرے سر کے بائیں جانب بہت شدید درد ہوتا تھا جس کے ساتھ میری دائیں آنکھ سے پانی بہتا اور وہ سائیڈ گرم اور سرخ ہوجاتی تھی‘ درد اتنا شدید ہوتا کہ میں اکثر چارپائی اٹھاتا اور اس کے پائے کےنیچے اپنے سر والی وہ سائیڈ رکھتا تاکہ دباؤ سے درد کچھ کم ہو۔ مجھے یوں لگتا کہ میری نظر چلی جائے گی۔ مجھے کسی نے بتایا کہ ریٹھا لے کر پتھر پر گھس کر اپنی مخالف نتھنوں میں ڈالو‘ میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا۔ اُف میرے خدایا اس پانی کو ناک کے اندر کھینچنا پڑتا تھا تو دن میں تارے نظر آجاتے تھے مگر آرام آنے کی کوئی صورت نہ نکلی۔ پھر مجھے 79ء میں لیبیا جانا ہوا‘ وہاں بھی انگریزی علاج کرانے کے باوجود کوئی صورتحال بہتر نہ ہوئی۔ میں مطالعہ کا بھی شوقین ہوں‘ کسی جگہ میں نےیہ پڑھی۔میں نے یہ آیت رب کریم کے حکم سے پڑھ کر خود اپنے دائیں جانب تین بار پھونکی تورب رحمان کے فضل سے مجھےشفاء مل گئی۔ میں نے بخل نہیں کیا صدقہ جاریہ کے طور پر رسالہ عبقری میں بھیج دی ہے۔ اپنی پرخلوص دعاؤں میں مجھ ناچیز کو بھی یاد رکھیں۔ (مقصود الٰہی زرگر‘ ہری پور ہزارہ)
مسئلہ جیسا بھی گھمبیر ہو‘ ڈیلیوری ہمیشہ نارمل ہی ہوگی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے تمام کاموں میں آپ کی غیبی مدد فرمائے آمین! آپ کی دعاؤں سے میں اب اپنے گھر میں خوش ہوں‘ مزید آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے کہ میرا شوہر نشہ چھوڑ دے اب میں آپ کی دعاؤں سے بیٹی کی ماں ہوں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میری ڈیلیوری سےپندرہ دن پہلے ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ آج ہی سزیرین کرکے بچے کی پیدائش کروادیں گے لیکن مجھے میری باجی نے کہا ہر مشکل کا حل سورۂ الم نشرح ہے‘ ہم مل کر پڑھتے ہیں تومیں نےا ور باجی نے سورۂ الم نشرح کا ورد شروع کردیا۔ دوسرے دن مجھے ہسپتال سے یہ کہہ کر ڈسچارج کردیا گیا کہ آپ گھر جاسکتی ہیں اور مزید کوئی پرابلم نہیں ہے جبکہ پہلے کہا تھا کہ بچے کا پانی ختم ہورہا ہے‘ میں نے پندرہ دن سورۂ الم نشرح کا سارا دن ذکر کیا‘ اس نیت سے کہ اللہ تعالیٰ آسانی پیدا فرمائیں اور میرا ’’کیس‘‘ نارمل ہوجائے تو آپ کی دعاؤں اور اللہ کے حکم سے میرا کیس پندرہ دن بعد نارمل ہوگیا۔ لیکن میرا بھروسہ اتنا زیادہ ہوگیا کہ ایک سورۂ کے پڑھنے سے میرا کیس نارمل ہوسکتا ہے تو باقی مشکلات کیوں نہیں حل ہوسکتیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ڈیلیوری کے دن دردوں کی وجہ سے مجھے پوری سورۂ یاد نہیں رہی تو میں صرف (پس بے شک مشکل کے بعد آسانی ہے‘ بے شک مشکل کےبعد آسانی ہے) پڑھتی رہی اور میرے اللہ نے مجھ پر کرم کردیا۔ اب میں اسی دن سے یہی ذکر کرتی ہوں تو میری تمام مشکلات حل ہورہی ہیں۔ میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہوگیا ہے کہاں ہروقت طعنے اور شک اور لڑائی جھگڑا رہتا تھا لیکن اب بہت امن اور سکون ہوگیا ہے اللہ کے کلام کی برکت ہے۔ اب میں یہی ذکر سارا دن کرتی ہوں اور جو مسئلہ ہو حل ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد میں نے جسے بھی یہ عمل بتایا سب کی ڈیلیوری نارمل ہوگئی۔ یہاں تک کہ ایک عورت کا بچہ الٹا تھا وہ بھی یہ عمل کرنے سے نارمل پیدا ہوا اور گھر میں ہی ڈیلیوری ہوگئی۔ سبحان اللہ! (بشریٰ اصغر‘ شرقپور شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں