Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محبت کا عجیب ٹوٹکہ‘پڑھیں اور حیران ہوجائیں

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

محبت کا عجیب ٹوٹکہ‘پڑھیں اور حیران ہوجائیں
جس کی بیوی یا شوہر میں پیار نہ ہو: میری والدہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک اللہ والی آئی اور بہت روئی کہنے لگی کہ میری شادی کو دو سال ہوگئے ہیں میں اپنےسسرال والوں کی دن رات خدمت کرتی ہوں سب کی عزت بھی کرتی ہوں‘ سب مجھ سےبہت خوش ہیں‘ اللہ نے مجھے چاند سا بیٹا بھی دیا ہے ‘ مگر میرا شوہر مجھ سے اچھا سلوک نہیں کرتا‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتا رہتا ہے‘ ہر بات پر ماں کے گھر بھیج دیتا ہے۔ کتنے لوگوں کے پاس گئی‘ کسی نے نقش دئیے رکھنے کو‘ کوئی اثر نہ ہوا۔ نقش میرے شوہر کے ہاتھ لگ گیا اب تو یہ عالم ہے کہ نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا کہ تم جادو کرتی ہو۔ میری والدہ نے اس لڑکی کو کہا کہ اگر قرآن کی آیت یادعا دوں تو پڑھ لو گی تو بولی میں قرآن مجید نہیں پڑھی ہوئی۔ میری والدہ نے پوچھا کہ سکول کا کچھ پڑھی ہو کہنی لگی جی تھوڑا بہت پڑھ لیتی ہوں۔ میری والدہ نے اس کو کہا یہ لائن لاتعداد پڑھا کرو اور اپنے شوہر کا نام لے کر محبت کی دعا کیاکرو۔ وہ لائن یہ ہے ’’اُڑی بھمیری ساون آئے‘‘ اس نے یہ لائن لاتعداد چلتے پھرتے‘ باوضو بے وضو پڑھی ‘ کچھ دنوں بعد آئی اور میں اس کو دیکھ کرحیران کہ یہ وہی ہے جو روتی رہتی تھی۔ میری والدہ رحمۃ اللہ علیہ کے گلے مل گئی اور ہاتھ چومنے لگی اور کہنے لگی میرا شوہر میرا اتنا خیال کرتے ہیں کہ جیسے میں کوئی کانچ کی گڑیا ہوں‘ ٹوٹ نہ جاؤں اور مجھے لے کر عمرہ کرنے بھی جارہے ہیں۔ اللہ سب کی مشکلیں حل کرنے والا ہے۔ اللہ سب کو اپنے گھر آباد اور خوش رکھے۔ آمین (مسز سیدہ حنا اعظم گیلانی‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 614 reviews.