Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

ایک دفعہ ہم نے گھر بدلہ تو سامان میں ہمارا موبائل گم ہوگیا‘ ہمیں لگا جن لڑکوں نے سامان اٹھایا‘ انہوں نے چھپا لیا ہوگا۔

بھائی نےماہنامہ عبقری سے دیکھ کر پڑھا

سونے کا گمشدہ کڑا مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم آپ کا ماہنامہ عبقری بہت ہی شوق سے پڑھتےہیں۔اس رسالے سے ہمارے اور جس جس کو بتاتے ہیں اس کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ میری کزن کو ڈیٹس کا مسئلہ تھا۔ میں نے ’’عبقری ادویات کی شفاء یابی‘‘ کتاب لے کر گھر رکھی ہوئی ہے۔ میں نے اس میں سے پڑھ کر اپنی کزن کو ہارمونز شفاء اور خاتون شفاء استعمال کرنے کوکہا۔ اس نے لے کر کھانی شروع کردی تو اس کا مسئلہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ اس کے چہرے پر بالوں کامسئلہ تھا وہ بھی کافی حد تک ٹھیک ہوچکا ہے۔
اب میری اسی کزن کی بہت ہی اچھے‘ نیک اور محبت کرنے والے گھرانے میں شادی ہوچکی ہے۔ایک دن اسی کزن کا فون آیا کہ میں بہت پریشان ہوں‘ میں نے کہا کیا پریشانی ہے؟ کہنے لگی کہ میری جیٹھانی کی بیٹی رات سے بیرون ملک سےآئی ہوئی ہے‘ اس نے مجھے بیگ دیا اور اس میں چار سونے کی چوڑیاں تھیں کہ سیف میں رکھ لیں۔ صبح جب بیگ مانگا تو چار کی بجائے تین چوڑیاں ہیں‘ میں بہت پریشان ہوں‘ ابھی نئی نئی میں آئی ہوں‘ پتہ نہیں وہ کیا سوچیں گے کہ میں نے ایک چوڑی چرالی؟ میں نے صدقہ بھی کیا ہے اور پڑھ بھی رہی ہوں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے اسے کہا سب کچھ پڑھنا چھوڑ دو‘ میں نے اسے فون پر یَارَبِّ موسٰی یَا چھ یا سات دفعہ پڑھ کر یاد کروایا۔ اس کو یاد ہوگیا۔ میں نے کہا صرف یہ پڑھو۔ پوچھے لگی: وضو کر بیٹھ کر پڑھوں؟ میں نے کہا چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھے پڑھو اور جب مل جائے تو مجھے فون کرکے بتانا۔ آدھ گھنٹہ بعد اس فون آیا کہ چوڑی مل گئی ہے۔ میں نے پوچھا کیسے؟کہنے لگی کہ میرے شوہر نے جب اُن سے پوچھا کہ واقعی چار چوڑیاں تھیں کہ تین؟ وہ بتانے لگیں کہ چار تھیں؟ میں نے ان کی باتیں نہ سنی‘ میں نے وضو کیا اور ابھی چار یا پانچ مرتبہ پڑھا ہوگا تو وہ کہنے لگی کہ دوسرا بیگ تو دیکھوں جب اس کو دیکھا تو چوڑی وہاں سے نکل آئی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! یہ سب اعمال کی برکت ہے۔
وظیفہ نے ناممکن کوممکن بنادیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خدا آپ کی عمر دراز کرے اور دگنی عزت سے نوازے‘ عبقری بھی ہر روز ترقی کرے‘ اللہ تعالیٰ اس ذریعے سے سب کو عطا کرے۔آمین! عبقری کا وظیفہ ہروقت میری زبان پر جاری رہتا ہے کبھی کوئی چیز گم ہوجائے اس وظیفے کی برکت سے فوراً مل جاتی ہے‘ جتنے بھی فوائد بیان کروں کم ہے‘ ایک واقعہ عرض کرتی ہے کہ میں اور میری بہن شاپنگ سے واپس آرہے تھے کہ ہمارے ساتھ ایک عورت ویگن میں بیٹھی تھی‘ کافی پریشان لگ رہی تھی‘ معلوم کرنے پرا س نے بتایا کہ وہ لاہور سے واپس آئی‘ جب دینہ سٹاپ پر اتری تو اس کا پرس جس میں ہزار روپے اور موبائل تھا‘ گاڑی میں رہ گیا‘ اس کا خاوند بھی ساتھ تھا‘ اس نے ویگن والے ڈرائیور سے کہا کہ آپ لوگوں کی مختلف ویگن سٹاپس پر واقفیت ہوتی ہے۔ آپ پتہ کروائیں میں نے اس عورت کو کہا کہ آپ یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں۔ اس عورت نے بھی پڑھنا شروع کردیا اور ہم دونوں بہنوں نے بھی۔ ڈرائیور نے اس عورت کے خاوند سے نمبر لے کر ان موبائل پرکال کرنا شروع کردی لیکن چھ سات مرتبہ ٹرائی کرنے کے باوجود کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ڈرائیور نے اپنے ایک کزن کو جو دینہ کا رہائشی تھا ویگن سٹاپ پر روانہ کیا لیکن اس نے کال کرکے بتایا کہ ابھی تک جس طرح کی ویگن کاآپ نے بتایا تھا وہ نہیں ملی۔ ابھی ہم نے آدھا راستہ عبور کیا تھا کہ اس عورت کے موبائل سے جو بیگ میں رہ گیا تھا ڈرائیور کے نمبر پر کال آئی کہ یہ فون اور اس کے ساتھ ایک پرس کس کا ہے؟اور یہ دونوں چیزیں ہماری گاڑی میں موجود ہے‘ ڈرائیور نے بتایا کہ کل آپ مجھ سے یہ پرس امانت کے طور پر ہم سے فلاں جگہ سے لینا۔ یقین مانیے! اللہ کی ذات گواہ ہے اس وظیفے کی برکت سے اس عورت کا پرس مل گیا۔ میں نے اس عورت کو بولا کہ گھر جاکر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔ میں اس وظیفے کے جتنے بھی فضائل بیان کروں کم ہے‘ اب یہ وظیفہ میں نے اپنے ویزے کیلئے شروع کردیا ہے۔ سب قاری حضرات سے عرض ہے میری کامیابی کیلئے دعا کریں۔
گمشدہ موبائل مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک دفعہ ہم نے گھر بدلہ تو سامان میں ہمارا موبائل گم ہوگیا‘ ہمیں لگا جن لڑکوں نے سامان اٹھایا‘ انہوں نے چھپا لیا ہوگا۔ بھائی نےماہنامہ عبقری سے دیکھ کر پڑھا ابھی تھوڑے دن ہوئے تھے‘ وہ لڑکے جنہوں نے سامان اٹھایا تھا خود آکر شرمندہ ہوکر موبائل واپس کرگئے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 613 reviews.