Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

اعمال نے بیٹے کی جان بچالی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ اعمال کے فوائد عرض خدمت ہیں۔ اور آیۃ الکرسی اور گھر سے نکلنے کی دعا کی برکت سے میرے بیٹے کی جان بچ گئی‘ میں یہ اعمال روزانہ گھر سے نکلتے ہوئے پڑھتا ہوں۔ میرا بیٹا چھت پر کھیل رہا تھا اور کھیلتے کھیلتے چھت سے گرا اور اللہ کے نام کی برکت سے بالکل صحیح سلامت رہا۔
اہلیہ بالکل ٹھیک: میری اہلیہ اور بچے سفر میں میرے ساتھ تھے‘ راستے میں میری اہلیہ کو قے بہت زیادہ آتی ہے جس سے اس کے سر میں بہت درد ہورہا تھا تو میں نے سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات پڑھ کر اس کے دونوں کانوں میں دم کردیا تو اس عمل کی برکت سے اس کا درد بالکل ٹھیک ہوگیا۔ اہلیہ جو کچھ دیر پہلے دوائی اور انجکشن لگوانے کا بول رہی تھی اب بالکل مطمئن بیٹھی تھی۔
معدہ درد ٹھیک: میرا کزن جس کو رات کو تین بجے معدہ میں تکلیف ہوئی تو اس کو ہسپتال لے کر گئے‘ ٹیکے لگوائے مگر کچھ فرق نہ پڑا۔ ساری رات تڑپتا رہا‘ میں نے صبح اس کو روحانی پھکی کھلا دی‘کچھ دیر بعد اس کو آرام آگیا‘ اس کے بعد اس نے صرف روحانی پھکی استعمال کی اور کبھی دوبارہ کوئی گولی ‘ سیرپ ٹیکے نہیں لگوائے۔ الحمدللہ آج تک جس کو بھی روحانی پھکی دی اللہ نے کرم کردیا۔
سورۂ مائدہ کی آیت کا کمال: سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 آج تک جس ضرورت کیلئے بھی پڑھی‘ اللہ نے وہ ضرورت پوری کی۔ جب بھی کبھی کچھ کھانے کو دل کرتا ہے سات یا گیارہ مرتبہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 پڑھتا ہوں تواللہ مجھے وہ چیز کھانے کو عطا کردیتے ہیں اور جب بھی کبھی کوئی ضرورت ہوتی ہے تو بھی یہی پڑھتا رہتاہوں اللہ میری ضرورت پوری فرما دیتے ہیں۔ (عابدعباسی‘ مانسہرہ)
میرے آزمودہ ٹوٹکے
اکسیر بے مثل: ھوالشافی: کوزہ مصری سولہ تولہ‘ طباشیر اصل آٹھ تولہ‘پیپل چار تولہ‘ دانہ الائچی خورد دو تولہ‘ دارچینی ایک تولہ‘ سفوف بنائیں۔ خوراک: دو سے چار ماشہ ہمراہ پانی۔ فوائد نزلہ و زکام‘ کھانسی اور بخار میں مفید ومجرب ہے۔
حب اذراقی: ھوالشافی: فلفل سیاہ پچیس گرام‘ کچلہ مدبر پچیس گرام باہم سفوف کرکے دانہ کالی مرچ کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی صبح و شام بعداز غذا۔ تمام امراض میں شفاء کیلئے ہے۔ خاص کر جوڑوں کے درد‘ فالج اور وغیرہ میں بے مثل ہے۔
حاسدین کی مخالفتوں سے یقینی نجات کا آزمودہ عمل: محترم حضرت حکیم صاحب! میں ایک سرکاری ادارہ میں خطیب تھا‘ مجھے بڑی مخالفتوں کا سامنا تھا تو میں نے ایک اللہ والے سے عرض کیا تو انہوں نے کہا کہ تم یہ پڑھا کرو۔ تک‘ میں نے یہ آیات نماز فجرا ور نماز مغرب کے بعد ایک ایک تسبیح پڑھی۔ اللہ کے فضل سے میری ساری مخالفت ختم ہوگئیں۔ ایک مرتبہ مجھ پر ایک مشکل آن پڑی‘ میں بہت پریشان تھا تو مجھے ایک اللہ والے نے بتایا کہ پندرہ ہزار مرتبہ پڑھو‘ میں نے ایک دن میں پندرہ ہزار مرتبہ پڑھا اب دس دن ہی گزرے تھے کہ میرا وہ مسئلہ ایسے حل ہوا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ (احقر محمد اشرف‘راولپنڈی)
کچھ طبی ٹوٹکے میرے بھی۔۔۔!!!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ طبی ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔
خونی بواسیر ختم: گوند کتیرا 500 گرام پیس کر چھ پڑیاں بنالیں۔ ایک پڑیا اور چھ کیلے لے لیں‘ چھ کیلے ایک پڑیا کے ساتھ لگا کر کھالیں۔ کل چھ پڑیاں اور 36 کیلے چھ دن میں استعمال کریں۔
سیلان الرحم (لیکوریا): اس مرض میں عورت کے جسم سے نہایت سفید یا ہلکے پیلے رنگ کی رطوبت نکلتی ہے۔ لیکوریا کی مریض آہستہ آہستہ کمزور اور لاغر ہوجاتی ہے۔ مرض پرانا اور دائمی ہونے کی وجہ سےکمر، سر اور ٹانگوں میں درد رہنے لگتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے اورمریضہ کو چکر آنے لگتے ہیں۔ مریضہ کا مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ لیکوریا کا مرض اگر پرانا ہو جائے تو رطوبت بدبودار ہوجاتی ہے۔ نیز نسخہ حاضر ہے۔ ھوالشافی: کلونجی چھ گرام‘ تخم جامن چھ گرام‘ تخم کیکر چھ گرام‘ بلگری چھ گرام۔ طریقہ استعمال: ان سب کا سفوف بنا کر آدھا چمچ شام کھانے کے بعد بیس دن تک استعمال کریں۔ کئی مریضوں کو استعمال کروایا انتہائی مفید پایا۔ جو مریضہ ایک دفعہ لے جائے پھر طلب کرتی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکر نے کئی عورتوں کو استعمال کرایا‘ انتہائی مفید ومؤثر پایا‘ کئی بار منگوایا۔ (م۔م)
میرے ذاتی سوفیصد سچے مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آپ کے ایمان‘ اعمال‘ جان اور عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے۔ درج ذیل اپنے چند ذاتی اور سوفیصد سچے مشاہدات لکھ رہا ہوں یقیناً قارئین اس سے فوائد اٹھائیں گے۔1۔ تسبیحات فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پڑھ کر سونے سے نماز فجر کیلئے اٹھنے میں نہایت آسانی ہوجاتی ہے۔ 2۔ جب بھی کوئی سخت مسئلہ ہو تو دو رکعت نماز نفل صلوٰۃ حاجات کی نیت سے ہر سجدے میں آیت کریمہ چالیس بار پڑھنے سے بھی مشکل سے مشکل کام ہوجاتا ہے۔ 3۔ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَکا وظیفہ میری خالہ کے بیٹے نے شروع کیا تو اس کا ایک بہت پرانا زمین کا تنازعہ حل ہورہا ہے بلکہ 90 فیصد حل ہوچکا ہے۔4۔ الحمدللہ یہ دعا: ۔ صبح کے وقت سات مرتبہ پڑھنے سے نظر کی حفاظت کرنے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ 5۔ سانس روک کر گیارہ بار پڑھنے سے افسروں کی ڈانٹ ڈپٹ سے بچ جاتا ہوں۔ 6۔ صبح گھر سے نکلنے کی دعا کے بعد پڑھنے سےسارا دن شدید رش اور بے ہنگم ٹریفک میں بھی حفاظت رہتی ہے۔7۔ الحمدللہ! ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پابندی کے ساتھ پڑھنے سے بڑی بڑی پریشانیوں کے پہاڑ ہونے کے باوجود قلبی سکون رہتا ہے۔ 8۔ ہر فرض نماز کے بعد پابندی اور پوری توجہ سے دوانمول خزانہ پڑھنے سے تو موجودہ دور کے بہت سارے شرور و فتن سے اللہ پاک حفاظت فرما رہے ہیں۔ اللہ قادر مطلق آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی نسلوں کو سدا شاذو آباد رکھے۔
’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ سے ملی شفاء
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ تھا کہ مجھے کھانے کے بعد معدے کے منہ پر شدید جلن شروع ہوجاتی جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھا۔ میں نے ایک دن عبقری رسالے سے آپ کی شہرۂ آفاق تالیف ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ کا تعارف پڑھا۔ دفتر ماہنامہ عبقری سے یہ کتاب منگوائی۔ اس کتاب کو پڑھا تو پڑھتا ہی گیا۔ یہ کتاب نہیں ایک طبی و روحانی خزانہ ہے۔ اس میں سے ایک نسخہ سفوف ملٹھی بنایا‘ استعمال کیا تو میرا سالہا سال پرانا مرض ختم ہوگیا۔ نسخہ یہ ہے:۔سفوف ملٹھی: ملٹھی ، آملہ، خشک دھنیا، مصری ہر ایک 100 گرام کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں۔ (حفیظ الدین ‘پشاور)
میرے روحانی آزمودہ ٹوٹکے قارئین کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!2013ء میں عبقری سے واقف ہوا اور آپ کی خدمت خلق کا جذبہ دیکھ کر آپ کو دل سے اپنا رہبر مان لیا۔ دعا ہے اللہ عزوجل سے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ سےنوازے۔ آمین! مجھے شروع سے ہی عملیات کا شوق رہا ہے میرے پاس کچھ عمل ہیں جن سے مجھے بے حد فائدہ ملا میں وہ عمل قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔
سورۂ فلق و ناس کاکمال: مجھے سب سے پہلے سورۂ فلق و ناس کا عمل ملا۔ لوہے کی کوئی چیز لے کروہ مریض کے اوپر گھماتے رہیں اور سورۂ ناس اور فلق گیارہ، گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کردیں۔ میں نے جب یہ دم کرنا شروع کیا ہے تو جن لوگوں کو ہوائی چیزیں ہوں‘ جادو اور جنات وغیرہ ہوں تو مجھے خود کو دم کرتے ہوئےجمائیاں آنےلگتی ہیں تو مجھے پتہ چل جاتا ہے۔ یہ دم میں نظر والے مریضوں کو کرتا ہوں تو آرام آجاتا ہے۔ اکثر ہمارے محلے میں کچھ گھرانے ایسے ہیں کہ ان کے بچے جتنے بھی بیمار ہوجائیں وہ جتنی بھی دوائی لے لیں ان کے بچوں کو آرام نہیں آتا جب تک میں ان کو دم نہ کروں‘ میں یہ دم سردرد‘ جسم میں کسی بھی درد کیلئے کرتا ہوں تو اللہ پاک شفاء دیتے ہیں۔
نوکری دلانے والا عجیب عمل: محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے ایک کتابچے میں سورۂ والضحیٰ کا عمل پڑھا‘ نوکری کیلئے‘ میں نے بہت لوگوں کو بتایا جس نے بھی کیا اس کو اللہ کے کرم سے نوکری ملی‘ ایک لڑکے کو مل والوں نے کام سے نکال دیا تھا‘ میں نے یہ عمل اس کے سسر کو بتایا۔ انہوں نے یہ عمل کیا‘ چوتھے دن مل والوں نے واپس کام پر بلالیا۔ یہ عمل میں نے اپنے چاچو کو بتایا انہوں چھ دن ہی کیا تھا کہ سکول میں نوکری مل گئی‘ یہ عمل میرے والد صاحب نے سات دن کیا تو انہیں نوکری مل گئی۔ میں نے خود بھی یہ عمل آزمایا۔ پانچ دن کیا تھا تو اللہ کے فضل سے نوکری مل گئی۔عمل یہ ہے:۔
سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔
آپریشن مت کروائیں‘ دل کی بند شریانیں کھولیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری بہت شوق وذوق سے پڑھتی ہوں۔آپ کا رسالہ گھر گھر جاتا ہے‘اس لیے میں اپنے خاندانی وراثت میں ملے مجرب المجرب نسخہ جات جو کہ میرے مطب میں لوگوں کو صحت اور زندگی حکم ربی سے عطا کرتے ہیں اور لاکھوں دعاؤں کو سمیٹتی ہوں‘ قارئین عبقری کیلئے ہدیہ لائی ہوں۔
آپریشن مت کروائیں‘ دل کی بند شریانیں کھولیں: یہ نسخہ کولیسٹرول لیول‘ ہائی بلڈپریشر‘ سکن بالوں کے امراض‘ موٹاپا‘ نمونیہ‘ دمہ‘ گاڑھا خون جیسی بیماریوں کو جڑ سے نکالتا اور مریض کو آرام دیتا ہے‘ خاص کر دل کی بند شریانیں۔ سُکڑتی شریانیں دل سے متعلق ہر طرح کی بیماری۔ انجائنا کا بہترین علاج ہے۔ گزارش ہے خداکیلئے بازار کی بنی ہوئی یہ دوائی نہ خریدیں‘ خود بنائیں‘ خالص صٓاف اور کم از کم قیمت پر اصلی علاج کریں۔ نسخہ: دیسی لہسن کا رس تین کپ‘ دیسی ادرک کا رس تین کپ‘ لیموں کا رس تین کپ‘ سرکہ سیب تین کپ کو مٹی کی ہانڈی یا نان سٹک یا کانچ کےبرتن میں ڈال کر ہلکی آگ پر پکائیں۔ جب یہ ایک حصہ ختم ہو‘ تین حصہ رہ جائے تو اتار کر اسی مقدار میں شہد ملائیں‘ خالص مل جائے تو کیا کہنے‘ ورنہ کسی بھی اچھی معیاری کمپنی کا شہد لیں۔ طریقہ استعمال: دل کیلئے: اب تین چمچ ٹیبل سپون نہار منہ اور رات کومریض کو دیں۔ موٹاپے کیلئے: ایک گلاس گرم پانی میں تین چمچ ملا کر تین ٹائم دیں‘ کولیسٹرول اور دیگر امراض کیلئے تین وقت روزانہ تین چمچہ دیں۔ ہیپاٹائٹس اے بی سی:ھوالشافی: گلقند اور سرخ گلاب کی پتیاں روزانہ 10 تولہ کھائیں۔ چاٹی کی لسی جو کھٹی ہو اس کا پانی روزانہ ایک گلاس۔ کھچوئی کی ہڈی کو پیس کر تین ماشہ صبح شام شہد یا پانی کے ساتھ کھائیں۔
لیکوریا: امرود کے پتوں کو ہانڈی میں بند کرکے جلالیں‘ وہ راکھ پانچ ماشہ صبح وشام دیں۔2۔ سنگھاڑے‘ اسگندھ ناگوری تین ماشہ دودھ کے ساتھ لیں۔3۔ کاظمیں سفوف کا استعمال کرکے پرانے سے پرانا لیکوریا ختم کریں۔
بڑےچھوٹوں کا پیشاب بستر پر یا بار بار نکلنا: ھوالشافی: کوزہ مصری، تخم مولی، مصطلگی رومی، اسگندھ ناگوری، سفید تل، ہموزن لے کر سفوف بنالیں اور روزانہ صبح وشام دوپہر چار ماشہ دیں۔2۔ جنگلی چھوٹے بیر لیں‘ خشک کریں‘ ان کی گٹھلی پسوا لیں۔ وہ سفوف تین ماشہ کی پڑیا بنائیں صبح، دوپہر، شام 13 دن دیں اور اس منحوس بیماری سے نجات حاصل کریں۔
دمہ، پھیپھڑے ، نمونیہ: 1۔ سفوف بے بی فش‘ اسگندھ ناگوری‘ لہسن شفاء کا سوپ بنا کر لیں۔ ان کے کیپسول تیار کریں اور اس بیماری سے نجات حاصل کریں۔ 2۔ سنگدانہ کا سوپ روزانہ رات کو بنا کردیں۔ لہسن کا سوپ دیں اور ڈاکٹروں کے چکر سے نجات حاصل کریں۔ (مسزڈاکٹر کاظمی‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 609 reviews.