آپ اپنے گھر کا ہی حصار کرکے کیوں لیٹتی ہیں اور اپنے آس پاس کے سب پڑوسیوں کا حصارکرکے لیٹا کریں اور اس کے بعد میں جاگ جاتی ہوں ۔ بعد میں میں نے پورے علاقے کا حصار شروع کردیا۔اب بھی جنات تنگ کرتے ہیں مگر پہلے سے بہت کم۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری سے پچھلے تین سال سےوابستہ ہوں اور میں آپ کو عبقری جیسا ماہنامہ نکالنے پر اور اس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں اور آپ کو دعائیں دے رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ کو نظربد سے بچائے۔ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی بھی نہایت مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں یاقہار جیسا وظیفہ بتایا۔ مجھے یاقہار کا وظیفہ شروع کیے ہوئے تقریباً دو سال ہوچکے ہیں اور اس وظیفےسے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ جادو، جنات کے اثرات ختم ہوئے۔ ایک دن میں نے خواب دیکھا کہ جس عورت نے مجھ پر کالا جادو کیا ہوا تھا‘ اُس نے کہا کہ میری ہڈیاں ٹوٹ رہی ہیں اور میری آنکھوں کی بینائی ختم ہوگئی ہے اور مجھے معاف کردو‘ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے پاس ہی کھڑی اس کی بیٹی نے کہا کہ میں حقیقت میں آکر آپ کے پاؤں پکڑ کرمعافی مانگوں گی اور پھر تین چار دن کے بعد میں نے خواب دیکھا کہ میں، میری امی اور بھابی ہم تینوں باہر چولہے کے پاس کھڑی ہوتی ہیں اور میرے جسم سے اچانک ایک سانپ گرتا ہے اور ہم ڈر کر پیچھے بھاگ جاتی ہیں اور وہ پھر میرے نزدیک آجاتا ہے اور پھر بولنے لگتا ہے اور کہتا ہے کہ میں سانپ نہیں ہوں‘ میں ایک جن ہوں‘ مجھے کسی آدمی نے آپ کے ساتھ لگایا ہوا تھا اور پھر بھاگ کر دور چلا جاتا ہےاور پیچھے مُڑ کر دو دفعہ مجھے دیکھتا ہے اور پھر غائب ہوجاتا ہے اوراس کے بعد ایک عورت آتی ہے اور مجھے کہتی ہے کہ میں چڑیل ہوں اور میں آپ کے ساتھ ہوں اور وہ اتنی خوفناک شکل کی ہوتی ہے کہ میں اسے دیکھ کر ڈر جاتی ہوں اور پھر جاگ جاتی ہوں اور اس کے پندرہ بیس دن کے بعد پھر خواب دیکھتی ہوں کہ جس عورت نے مجھ پرجادو کیا ہوا تھا اس کی بیٹیاں مجھے کہتی ہیں کہ ہمیں بہت تکلیف ہورہی ہے۔ آپ وظیفہ نہ پڑھیں‘ ہمیں معاف کردیں۔ ہم نے آپ پر بہت سخت جادو کیا ہوا تھا اور ہم حقیقت میں آپ سے معافی
مانگیں گی اور ہمیں معاف کردیں اور ہماری نانی کو بھی سخت تکلیف ہے اور کچھ دنوں کے بعد پھر خواب دیکھتی ہوں کہ جنات مجھے خواب میں کہتے ہیں کہ آپ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دیں۔ اگر آپ نہیں چھوڑتی تو ہم آپ کو ماردیں گے اور وظیفے کی وجہ سے ہمارا جسم جل رہا ہے اور میں ان سےکہتی ہوں کہ میں یاقہار کا وظیفہ نہیں چھوڑتی‘ مجھے کہتے ہیں کہ ہم آپ کو بالکل ختم کردیں گے اور اس کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔ تقریباً پندرہ، سولہ رمضان کو میں عشاء کی نماز پڑھ کر میں لیٹی ہوئی تھی اور ابھی جاگ رہی تھی کہ حقیقت میں تین جنات آگئے اور ایک میرے پیٹ پربیٹھ گیا اور ایک میرے بازو پر بیٹھ گیا مجھے شدید تکلیف شروع ہوگئی‘ ایک جن مجھے کہنے لگا کہ آپ یاقہار پڑھنا چھوڑ دو اگر نہیں چھوڑتی تو ہم آپ کو بالکل ہی مار دیں گے اور میں بہت زیادہ ڈری اور میں نے زور سے چیخ ماری‘ وہ بار بار میرے پیٹ سے نیچے اترتے اور پھر پیٹ پر چڑھ جاتے اور مجھے سخت تکلیف ہوتی اور میرا پورا جسم جلتا اور بہت وزنی ہوجاتا اور مجھے بار بار یہی کہتے اگر آپ نے وظیفہ نہیں چھوڑا تو ہم آپ کو بالکل ختم کرنے والے ہیں اور میں نے ان سے چیختے ہوئے کہا کہ میں وظیفہ نہیں چھوڑتی اور آپ بے شک مجھے بالکل ہی ختم کردیں اور اس کے بعد میں نے بآواز بلند یاقہار پڑھنا شروع کردیا اور اس کے تھوڑی دیر بعد مجھے تکلیف دیتے رہے اور اس کے بعد چیختے ہوئے غائب ہوگئے اور ایک دن پھر میں نے خواب میں دیکھا کہ جس عورت نے مجھ پر جادو کیا ہوا تھا وہ عورت اور اس کی بہن ہمارے مکان کے پیچھے سے کہیں جارہی ہوتی ہیں اور میں ان کے پاس سے گزرتی ہوں تو وہ مجھے پکڑلیتی ہیں اور ہاتھ پکڑ کر کہتی ہیں کہ آپ وظیفہ پڑھتی ہیں اور میں کہتی ہوں کہ میں وظیفہ پڑھتی ہوں اور مجھے کہتی ہیں کہ آپ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دیں کہ ہمیں اور ہماری بیٹیوں کوسخت تکلیف ہورہی ہے‘ ہم آپ کے پاؤں پکڑتی ہیں ہمیں معاف کردیں۔ میں ان سے کہتی ہوں کہ میں وظیفہ نہیں چھوڑتی اور آپ نے مجھے اتنی تکلیفیں کیوں دی ہوئی تھیں اور اس کے بعد جاگ جاتی ہوں اور کچھ دنوں کے بعد پھر خواب دیکھتی ہوں کہ جنات
مجھے خواب میں کہتے ہیں کہ آپ یاقہار کا وظیفہ کیوں نہیں چھوڑتی، ہمیں سخت تکلیف ہورہی ہے اور ہم آپ کو مار دیں گے اور میں ان سے کہتی ہوں کہ میں یہ وظیفہ نہیں چھوڑتی آپ بے شک مار دیں اور اس کے بعد میں یاقہار کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیتا ہوں اور وہ جنات چیختے ہوئے غائب ہوجاتے ہیں۔ یاد رہے مجھے آپ کی طرف سے یاقہار پڑھنے کی خصوصی اجازت بھی حاصل ہے۔ اس کے بعد ایک دن مجھے خواب میں ایک بزرگ کہتے ہیں کہ آپ اپنے گھر کا ہی حصار کرکے کیوں لیٹتی ہیں اور اپنے آس پاس کے سب پڑوسیوں کا حصارکرکے لیٹا کریں اور اس کے بعد میں جاگ جاتی ہوں ۔ بعد میں میں نے پورے علاقے کا حصار شروع کردیا۔اب بھی جنات تنگ کرتے ہیں مگر پہلے سے بہت کم۔
میں یاقہار کا وظیفہ روزانہ چار پانچ ہزار مرتبہ کرلیتی ہوں اور اس وظیفے سے مجھے بے شمار فوائد حاصل ہوتے اور اس وظیفہ کے شروع کرنے سے پہلے مجھے بہت تکلیف ہوتی تھی۔ میرے پورے جسم میں جلن، درد اور کمر کا درد بہت ہوتا تھا اور یہ دو تین دن کے بعد سر کا درد ہوتا تھا اور اتنا شدید درد ہوتا تھا کہ میں اٹھ نہیں سکتی تھی اور آنکھ میں شدید دردہوتا تھا اورمعدے میں بہت زیادہ جلن اور درد ہوتا تھا اور ہاتھوں میں بہت زیادہ جلن ہوتی تھی اور اس وظیفہ کو شروع کرنے کے بعد میری یہ تکلیفیں ختم ہوگئی ہیں۔محترم حضرت حکیم صاحب میرا نام شائع مت کیجئے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں