Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے کچھ آزمودہ گھریلو ٹپس ! قارئین کے نام

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے چند سالوں سے ماہنامہ عبقری رسالہ باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ میرے پاس کچھ ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری قارئین تک ضرور پہنچانا چاہتی ہوں۔ یقیناً قارئین کو اس سے فائدہ حاصل ہوگا جو میرے لیے باعث صدقہ جاریہ ہے۔
سبزیوں کا رنگ: سبزیوں کو ابالنے سے ان کی رنگت خراب پڑجاتی ہے‘ سبزیوں کی رنگت کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے سبزیوں کو ابالنے سے قبل پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال دیں‘ سبزیوں کی رنگت ابلنے کے بعد بھی محفوظ رہے گی۔ مٹر محفوظ کرنا: مٹر کے دانوں کو اگر کافی عرصہ محفوظ رکھنا ہو تو انہیں چھیل کر دانوں کو ابلتے پانی میں صرف دھولیں اور اپنے گھر کے افراد کے مطابق پیکٹ بنا کر فریز کریں‘ بہت ماہ محفوظ رہیں گے۔ ٹماٹر: کچے ٹماٹر اگر جلدی لال کرنے ہوں تو ان کوکسی اخبار میں لپیٹ کر رکھ دیں‘ فوری لال ہوکر پک جائیں گے اور استعمال کے قابل ہوجائیں گے۔ ٹماٹروں کو محفوظ کرنے کیلئے ٹماٹر میں چاروں طرف کٹ لگا کر دو جوش پانی میں دے کر اسے اتارلیں‘ پانی چھان لیں پھر ٹماٹروں کا چھلکا اتار لیں جو کہ ابلنے کے بعد فوراً اتر آئے گا۔ اس کے بعد سرکہ تھوڑا سا ڈال کر ٹماٹر گرینڈ کرکے پیسٹ بنالیں پھر اس پیسٹ کو فریزر میں محفوظ کرلیں۔ (عاصمہ‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 594 reviews.