Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

درود پاکﷺ اور زیارت رسول ﷺ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے تقریباً سات سال پہلے کا واقعہ ہے کہ مجھ گنہگار کو خواب میں حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت پاک نصیب ہوئی۔ میری بہت پرانی عادت ہے کہ رات سوتے وقت اور سو کر اٹھتے ہی درود پاک‘ سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص پڑھ کر حضور نبی کریمﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ پچھلے دنوں مجھے ایک رفیق نے درود خضری پڑھنے کیلئے کہا اور تاکید کی کہ اس درود کا چلہ کروں۔ شروع شروع کے دنوں میں دوران چلہ مجھے عجیب واقعات نظر آتے تھے‘ مگر عجیب بات یہ ہے کہ کچھ دیر بعد مجھے وہ واقعات یاد نہیں رہتے تھے۔ میں نے ان صاحب سے رابطہ کیا انہوں نے فرمایا مزید توجہ سے درود خضری پڑھا کرو‘ میں نے مزید توجہ سے پڑھنا شروع کردیا۔ ایک دن درود پڑھتے پڑھتے مجھےاچانک نبی کریم ﷺ کی زیارت پاک نصیب ہوئی۔ جو واقعات مجھے دوران ذکر درود نظر آتے تھے جیسے کوئی فلم آپ کے سامنے چلائی جارہی ہو اور آپ سامنے بیٹھے دیکھ رہے ہوں‘ بس آنکھ بند کرکے توجہ کرکے درود پاک پڑھنے کی دیر ہوتی تھی کوئی نہ کوئی منظر چلنا شروع ہوجاتا تھا۔ انہی دنوں ایک مرتبہ پھر مجھے حضور نبی کریمﷺ کی زیارت پاک نصیب ہوئی۔ مجھے اپنی زندگی میں اب تک تین مرتبہ سرکار دو عالم حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوچکی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب درود خضری کا ہی فیض ہے۔ اس درود پاک کی ایک بہت بڑی فضیلت یہ دیکھی ہے کہ میں بہت ہی کم نماز پڑھتا تھا۔ عید اور جمعہ بھی کبھی کبھار ہی پڑھتا تھا۔ مگر اب نماز پڑھنےکو دل کرتا ہے‘ پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے پڑھتاہوں ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ اس درود پاک کی فضیلت سے ہی ممکن ہوا ہے۔(ع۔ا‘ شاہدرہ)
فرسٹ پوزیشن پانے کا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کیلئے اپنا آزمایا ہوا امتحان میں فرسٹ پوزیشن پانے والا تحفہ دے رہی ہوں‘ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی‘ یعنی 1994ء کی بات ہے‘ اس وقت نویں اور دسویں کے پیپر اکٹھے ہوا کرتے تھے۔ میں نے نہ نویں میں دل لگا کر اور توجہ سے پڑھا اور جب دسویں میں آئی تو سارا ٹائم کھیل کود‘ ہنسی مذاق اور ٹیچروںکو تنگ کرکے گزار دیا‘ انگلش مضمون توجہ سے پڑھا اور نہ ہی میتھ، جب پیپر سر پر آئے تو کچھ سمجھ ہی نہ آئے کہ کس کو چھوڑوں اور کونسا یاد کروں‘ گھروالوں نے کہہ دیا کہ آپ تو پاس ہوہی نہیں سکتی‘ شرطیں لگنا شروع ہوگئیں کہ ڈھائی سو سے اوپر نمبر نہیں ہوں گے‘ تین سو تو ہوہی نہیں سکتے‘ میں بھی پریشان خاندان میں خوب مذاق بنے گا‘ میرے بھائی نے کہا کہ ڈھائی سو سے اوپر نمبر آئے تو میں تمہیں ایک ہزار روپے انعام دوں گا‘ماموں نے کہا کہ جو مانگو گی ‘دیں گے‘ میں تو نماز شروع ہی سے پڑھتی تھی، ایک دن سکول واپسی پر بھوک لگی تو میں نے کینٹین سے سموسے لئے‘ اخباری کاغذ کا لفافہ تھا‘ میری عادت ہے کوئی بھی اخبار کا ٹکڑا ہو میں اسے ضرور پڑھتی ہوں اور اللہ کا نام یا اسلامی تحریر ہو تو پھر سنبھالتی ہوں کہ بے ادبی نہ ہو‘ میں نے سموسے کھا کے لفافہ اندر سے پھاڑ کر پڑھا تو اس صفحے پر لوگوں نےمسائل‘ پریشانیاں تحریر کیں تھیں‘ جواب میں ان کے وظائف دئیے ہوئے تھے‘ اس میں کسی کا مسئلہ بالکل میری طرح تھا کہ پیپر میں مجھے کچھ یاد بھی نہیں ہے آپ ایسا وظیفہ بتائیں کہ میں اچھے نمبروں سے پاس ہوجاؤں وظیفہ دیکھ کر تو میرا دل باغ باغ ہوگیا‘ میں نے دل و جان سے خود کو زیرو سمجھ کر وظیفہ کو پڑھنا شروع کردیا اور اللہ سے دعا کرتی کہ اللہ پیپر آسان ہوں‘یقین جانیے کہ پیپر جو آتا یوں لگتا کہ مجھ سے پوچھ کر بنایا ہے‘ میں کہتی کہ اللہ کاکلام مجھے اچھے نمبروں سے پاس کروائے گا جو سوال یاد کرتی‘ صبح پیپر میں وہی سوال آیا ہوتا‘ یوں اس انمول وظیفے کی برکت سے میں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوئی اور آج میری بیٹی اور بیٹا پانچویں کلاس میں فرسٹ پوزیشن سے پاس ہوئے‘ میری دوست کی بیٹی ہے جو ہمیشہ کسی نہ کسی مضمون میں فیل ہوجاتی‘ اس نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو پورے مضمون میں پاس ہونا شروع ہوگئی اور اچھی تیاری کے ساتھ پیپروں سے تین ماہ پہلے پڑھنا شروع کریں تو لازمی فرسٹ پوزیشن ہے۔
وظیفہ یہ ہے:۔ نئے چاند کے پہلے سوموار کو نماز فجر کے بعد سورۂ بقرہ کی آیت پوری آیت سو دفعہ بمع روزانہ پڑھیں اور جب پیپر شروع ہوں یا کوئی ٹیسٹ ہو تو اس دن یہ آیت سو دفعہ پڑھنے کے بعد بغیر بات چیت کیے یہ حروف مقطعات حٰمٓ عٓسٓقٓ کٓھٰیٰعٓصٓ اپنے داہنے ہاتھ کی شہادت والی انگلی بند کرکے ح پڑھیں‘ پھر ساتھ والی م پڑھ کر بند کریں اسی طرح ع پر، س پر، ق پر تمام انگلیاں ایک ایک کرکے بند کریں پھر بائیں ہاتھ کی انگلیاں ک پر، ھ پر،ی پر، ع پر، ص پر بند کردیں۔ یہ آیت دل میں پڑھتے ہوئے سوجائیں‘ کالج جاکر اپنے سوالیہ پیپر اور جواب والے پیپر پر بھی پھونک دیں۔ قلم پر بھی پھونک دیں۔ ہر دن اسی طرح کریں۔ پیپروں کے اختتام تک یہی وظیفہ کریں۔(ا۔ر)
’’ستر شفائیں‘‘ ایک قیمتی خزانہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے گھر والے آپ کے ماہانہ رسالے کا کافی شوق رکھتے ہیں اور ہم نے آپ کی کچھ ادویات بھی استعمال کی ہیں۔ جن میں ہمیں ستر شفائیں سے ایک بہت قیمتی خزانہ ملا۔ ہمارے گھروالوں کے دانت کو کیڑا لگا ہوا ہے جب ان کو درد ہوتا تھا تو گولیاں ڈاکٹر سے لاکر کھاتے تھے لیکن جب سے میں نے ان کو سترشفائیں دی وہ ڈاکٹری ادویات چھوڑ گئے اب جب بھی درد ہوتا ہے تو گندم کے دانے کے برابر ایک گولی اس دانت یا ڈاڑھ کے نیچے رکھ لیتے ہیں‘ صرف دو منٹ میں آرام آجاتا ہے۔ (عاطف نذیر‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)
طبی و روحانی تجربات و مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری مارچ 2012ء کا قاری ہوں‘ میں نے ماہنامہ عبقری ایک مرتبہ اپنے مرشد کی خدمت میں پیش کیا۔ میرے مرشد کا سادات کے گھرانے سے تعلق ہے‘ عمر ان کی تقریباً 75 سال ہے‘ انہوں نے ماہنامہ عبقری پڑھ کر فرمایا کہ یہ ایک سچا اور بہترین رسالہ ہے۔ ماہنامہ عبقری میں آپ نے سینے کے رازوں کو دل سے پیش کیا ہے۔ میں اپنے مرشد کی اجازت سے اپنے خاندان کے طبی اور روحانی وظائف قارئین عبقری کی فلاح کیلئے پیش کررہا ہوں۔
امرت دھارا: ھوالشافی: ست پودینہ ایک تولہ‘ ست اجوائن ایک تولہ‘ کافور ایک تولہ‘ روغن الائچی دو تولہ‘ روغن جائفل ایک ماشہ‘ روغن لونگ ایک ماشہ۔ سب کو ایک عمدہ شیشی میں ڈال کر بند کردے۔ تین دن کے بعد سب کا عرق بن جائے گا۔ امرت دھارا پیٹ کی تمام بیماریوں کیلئے اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔ صرف ایک قطرہ پانی میں ملا کر پلایا جاتا ہے یا شکر میں ایک یا دو قطرے ملا کرکھالیں۔ امرت دھارا ہیضہ‘ بدہضمی وغیرہ میں دیں۔ نوٹ: پانی ٹھنڈا ہو‘ قبض ہو تو دو قطرے نیم گرم پانی میں ملا کر پی لیں۔بواسیر کا آسان علاج: بواسیر کے بہت سے علاج کے طریقے ہیں‘ یہ طریقہ علاج طب یا روحانی کتابوں میں نہیں ملے گا۔ یہ سینے کا راز تھا جو عبقری میں پیش کردیا ہے۔پرانے آم کی گٹھلی: گرمیوں میں آم کھاتے ہیں‘ اس کی گٹھلی کو ایک سال کیلئے رکھ لیں‘ ایک سال کے بعد ان کی گٹھلی کو توڑ کر اس کے اندر سے گودہ نکال کر پیس لیں۔کاکڑہ، سنگی اور سناء مکی ان تینوں کو ہم وزن لے کر سفوف بنا کران تینوں میں پرانے آم کا گودہ مکس کرکے رکھ لیں۔تین اوقات صبح ناشتے سے پہلے‘ دوپہر کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد‘ رات کو سونے سے پہلے پانی کے ساتھ آدھاچھوٹا چمچ چائے والا استعمال کریں۔ نسخہ نسیان: اگر کسی کو بھول جانے کا مرض ہو تو اسے چاہیے کہ ہر روز تین ماشہ کلونجی کا سفوف شہد ایک تولہ میں ملا کر 21 روز کھائے۔آدھے سر کا درد: سورۂ اخلاص کم از کم تین بار‘ سات بار یا گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرے انشاء اللہ سردرد کا آرام آجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔سفر سے کامیاب واپس آنے کا عمل: جس کسی کا کوئی عزیز یا دوست سفر کو گیا ہو اور وہ چاہے کہ وہ کامیابی کے ساتھ واپس آجائے تو سورۂ فاتحہ اکتالیس مرتبہ نماز فجر کی سنتوں کے بعد فرض سے پہلے پڑھ لیا کرے۔ انشاء اللہ کامیاب واپس آجائے گا۔فراخی رزق: کسی بھی نماز کے بعد اسم یَاوَھَّابُ تین سو مرتبہ اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں۔ ہر جمعرات کوایک سو گیارہ روپے ضرورت مندوں کو دے دیا کرے۔ فراخی رزق کا لاجواب نسخہ ہے۔ (امجد حسین قادری‘ اسلام آباد)
یادداشت اور دماغی کمزوری کیلئے لاجواب نسخہ
ھوالشافی: برہمی بوٹی سو گرام‘ ورچ بیس گرام‘ گل منڈی بیس گرام‘ مصری پچاس گرام‘ فلفل دراز پانچ گرام‘ مرچ سیاہ پانچ دانے‘ مغز بادام شیریں بیس عدد باریک کوٹ چھان کر اصل شہد کے ہمراہ گولیاں بقدر دانہ مٹر تیار کرلیں۔ ان گولیوں کے استعمال سے دماغ اور یادداشت بے حد مضبوط ہوتی ہے۔ حافظہ تیز ہوجاتا ہے کہ بہت سا مضمون ایک مرتبہ پڑھ لینے سے زبانی یاد ہوجاتا ہے۔ علماء حضرات اور طلباء کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔ موسم سرما میں گرم دودھ سے‘ موسم گرما میں تازہ دودھ سے دو عدد قرص صبح نہار منہ اور رات سوتےوقت لیں۔
دائمی نزلہ اور ضعف دماغ کیلئےا کسیر6 نسخے
ھوالشافی: رب السوس آٹھ ماشہ‘ تخم گاؤزبان سات ماشہ‘ زعفران دو ماشہ‘ سورنجان شیریں دو ماشہ‘ نبات سفید دو تولہ۔ تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں‘ ایک گرام صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔نسخہ نمبر2: دانہ الائچی سفید دو تولہ‘ مصطگی رومی دو تولہ‘ مصری دو تولہ تمام کوکوٹ کرسفوف بنالیں۔ تین ماشہ صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔نسخہ نمبر3: برہمی بوٹی بیس گرام‘ طباشیر بیس گرام‘ دانہ الائچی خورد بیس گرام‘ ثعلب مصری بیس گرام‘ کوزہ مصری 80 گرام سب ادویہ کو کوٹ کر سفوف بنالیں۔ دو گرام کی مقدار صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ نسخہ نمبر4: گل بنفشہ دو تولہ‘ گل سرخ دو تولہ‘ گاؤزبان دو تولہ‘ اسطخدوس دو تولہ‘ چھلکا ہریڑ زرد دو تولہ‘ سناء مکی دو تولہ‘ مغز دھنیادو تولہ‘ مغز بادام دو تولہ‘ چینی سفید 14 تولے۔ ادویہ کو مناسب باریک کرکے سفوف تیار کریں۔ نو ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ گائے ایک پاؤ استعمال کریں۔ دردسر، نزلہ زکام، دائمی نزلہ، قبض دور کرنے کےعلاوہ مقوی دماغ ہے۔نسخہ نمبر5: مغز بادام شیریں سات دانے‘ مغز کدو‘ مغزتربوز‘ مغز کھیرا‘ مغزتخم خربوزہ ہر ایک تین ماشہ‘ خشخاش تین ماشہ‘ نشاستہ تین ماشہ‘ تمام ادویہ کو تھوڑے پانی میں خوب پیس لیں۔ بعدازاں ایک پاؤ دودھ ملا کر تین جوش دیں۔ مکھن گائے اڑھائی تولہ‘ چینی اڑھائی تولہ اضافہ کریں۔ نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح نہارمنہ استعمال کریں۔ دماغ کی خشکی‘ نیند کی کمی‘ دائمی نزلہ‘ ضعف دماغ کیلئے بے حد مفید نسخہ ہے۔ نسخہ نمبر6: کشتہ چاندی تین ماشہ‘ کشتہ مرجان تین ماشہ‘ کشتہ فولاد ایک تولہ‘ سب کوملا کرمحفوظ رکھیں۔ خوراک ایک سے دو رتی خمیرہ گاؤزبان میں ملا کردیں۔ (حکیم فاروق‘ چڑھوے والا)
مجھ پر جب مشکل آئی تو میں نے کیا کیا؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک پرائیویٹ فرم میں جاب کرتی ہوں‘ دوران ڈیوٹی مجھ سے غلطی ہوگئی اور مجھ پر سخت آزمائش آگئی‘ میں نے درج ذیل اعمال کیے اللہ نے میری آزمائش ٹال دی۔ 1۔ میں نےآیت کریمہ پانچ سو بار بڑی تڑپ سے پڑھی۔ 2۔ میں نے حاجت کے نفلوں میں آیت کریمہ چالیس بار پڑھی۔ ہروقت پڑھتی رہتی تھی اور ہر جمعرات کو درس روحانیت و امن کو بھی اسی نیت سے دعا کرتی تھی۔ 3۔ میں نے عشاء کے بعد 19 بار سورۂ لہب تبادلہ رکوانے کیلئے پڑھتی۔ 4۔ صرف ایک جمعۃ المبارک کو ناخن کاٹ کر کی تسبیح پڑھی۔ 5۔ سنتوں میں آخری چھ سورتیں پڑھتی رہی۔ 6۔ اللہ پاک سے باتیں کرتی رہتی اور رات کو بھی باتیں کرتے کرتے سوجاتی تھی۔ ’’یااللہ میں بے بس ہوں تو بے بس نہیں‘‘بھی اکثر پڑھتی رہتی تھی اور بھی بہت کچھ کیا‘ اب بھول گئی۔ میرے کریم اللہ کو مجھ پر ترس آگیا اور میرا معاملہ اللہ پاک نے حل فرمادیا اور جاب بچ گئی۔(ف، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 591 reviews.