Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غذائیت بخش اور مزے دار کچھ سبزیاں

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

زمین کے اندر اُگنے والی سبزیوں کو خریدنے کیلئے بڑی دکانوں اور سپراسٹورز کے بجائے اپنے علاقے میں لگائے جانے والے بچت بازاروں اور ٹھیلوں کا رُخ کریں کیونکہ ایسی جگہوں پر موسم کی یہ سبزیاں نسبتاً تازہ مل جاتی ہیں

بدلتے ہوئے طرز زندگی کے باعث ہماری کھانے پینے کی عادات بھی خاصی حد تک تبدیل ہوچکی ہیں لہٰذا اب خواتین سطح زمین کے نیچے جڑوں کی شکل میں پیدا ہونے والی سبزیاں پکانے پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں لیکن اگر آپ ایک مرتبہ ان فوائد کا جائزہ لے لیں جومٹی کے اندر اُگنے والی سبزیوں میں پوشیدہ ہیں تو یقیناً ان سبزیوں کو فوراً اپنے مینیو میں شامل کرلیں گی۔غذائی فوائد: ہم میں سےاکثر خواتین ان سبزیوں کو سستا ہونے کے باعث معمولی سمجھ کرنظرانداز کردیتی ہیں اور ان کے مقابلے میں پالک اور بروکولی جیسی سبزیوں کوزیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ جبکہ جدید تحقیق کے ذریعے یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ جڑوں کی شکل میں اُگنے والی سبزیاں درحقیقت اینٹی آکسیڈنٹس، حیاتین اور معدنیات سےمالامال ہوتی ہیں لہٰذا اگر آپ اپنا ہفتہ وار مینیو بناتے ہوئے آلوؤں کو معمولی یا غیرصحت بخش مینیو سمجھتے ہوئے نظرانداز کردتی ہیں تو یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ 180 گرام پیک کیے گئے آلو جنہیں جیکٹ پوٹیٹو کہا جاتا ہے وٹامن سی کی ہماری روزمرہ ضرورت کا 31 فیصد حصہ فراہم کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ایک پکی ہوئی گاجر کھانے سے تقریباً پانچ گرام فائبر ہمارے معدے میں منتقل ہوتا ہےجو بہت سے ہائی فائبر کی ایک سرونگ کے برابر ہوتا ہے۔ سبزیوں کے طور پر کھائی جانے والی بہت سی جڑیں ایسی ہیں کہ جنہیں بلاجھجک غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاسکتا ہے۔ سو کوشش کریں کہ ان سستی اور بآسانی ملنے والی سبزیوں کو اپنی خوراک میں ضرور شامل رکھیں۔
کیسے پکائیں: زیادہ تر گھروں میں بچے تو کیا بڑے بھی شلجم اور مولی جیسی سبزیاں کھانا پسند نہیں کرتے۔ لیکن اگرشلجم اور مولی کو بھجیا بنانے کے بجائے انہیں پکانے کے نئے نئے طریقے آزمائیں تو سب انہیں کھانا پسند کریں گے۔ مثلاً شلجم عموماً سردیوں کے موسم میں آتے ہیں لہٰذا ان کا کریمی سوپ تیارکریں اور شلجم کے پتوں کی پیوری بنا کر اس سے سوپ کو گارنش کریں۔ یہ سوپ وٹامن کے علاوہ کیلشیم‘ فولیٹ اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوگا۔ اس کے علاوہ جھٹ پٹ پاستہ ڈش بنانے کیلئے شلجم کولہسن، شلجم کے پتوں اور مچھلی یا چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکروں کے ساتھ ہلکا سا فرائی کریں اور پاستہ میں شامل کردیں۔ مولی کو سلاد کے طور پر کھائیں یا روایتی بھجیا کے بجائے گوشت کے ساتھ پکائیں‘ ساتھ میں میتھی بھی ڈالیں‘ ہرے دھنیے سے گارنش کیا گیا یہ بھنا ہوا سالن ذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت بخش بھی ہے۔ اس کے علاوہ چقندر‘ شکرقندی‘ گاجر‘ اروی‘ ادرک ہلدی سے بھی مزیدار غذائیت سے بھرپور ڈشیں تیار کی جاتی ہیں۔ کیسے خریدیں: زمین کے اندر اُگنے والی سبزیوں کو خریدنے کیلئے بڑی دکانوں اور سپراسٹورز کے بجائے اپنے علاقے میں لگائے جانے والے بچت بازاروں اور ٹھیلوں کا رُخ کریں کیونکہ ایسی جگہوں پر موسم کی یہ سبزیاں نسبتاً تازہ مل جاتی ہیں یا اگر آپ کے علاقے کے نزدیک اگر کہیں کھیت ہیں تو وہاں قریبی دکانوں پر آپ کو بالکل تازہ سبزیاں مل جائیں گی۔ اس کےعلاوہ اگر آپ چاہیں تو خود بھی سبزیاں اُگا سکتی ہیں کیونکہ یہ سبزیاں سب سے کم دیکھ بھال کی متقاضی ہوتی ہیں۔ جڑوں کی طرف لوٹنے کی 4وجوہات: جڑوں پر مشتمل سبزیاں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے شکرقندی‘ اروی اور جامنی شکر قندی بہترین ہیں۔ 2۔ زمین کے اندر اگنے والی سبزیاں مختلف بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں۔ مثلاً شکرقندی گاجر کیروٹینائیڈز سے بھرپور ہوتی ہیں جن کے بارے میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ریسرچرز کا خیال ہے کہ یہ دل کی بیماریوں اور کینسر سے ہمارا بچاؤ کرتی ہیں۔ 3۔ یہ سبزیاں جسم میں آئرن کے جذب ہونے میں مدد دیتی ہیں۔ ان میں سے بیشتر سبزیاں جیسے کہ گاجر‘ مولی‘ شلجم‘ چقندر‘ شکرقندی وغیرہ وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو آئرن کو آپ کا جزو بدن بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ 4۔ اس کے علاوہ ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ جڑوں پر مشتمل سبزیاں صحت بخش تو ہیں ہی لیکن یہ آپ کو جواں بھی رکھتی ہیں کیونکہ شلجم‘ چقندر‘ شکرقندی اور گاجر اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کےعلاوہ قوت مدافعت بڑھانے اور جلد کو آلودگی کے اثرات سے بچائے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 588 reviews.