Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پو چھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

چہرے پر سیاہ دھبے:پچھلے دنوں میری امی کے چہرے پر دانے نکلے، دانے ختم ہوئے تو سیاہ دھبے پڑ گئے جو بہت برے لگتے ہیں، اس کیلئے بتائیے۔ میری عمر سولہ سال ہے میرے چہرے پر بھی اکثر دانے نکلتے رہتے ہیں۔ (سمعیہ لاہور)
جواب: سمعیہ بی بی! اس عمر میں دانے نکلتے ہی رہتے ہیں آپ انہیں چھیڑیں نہیں۔ کوئی بھی مصفی خون دوا پینا شروع کریں، ہمدردی کی صافی منگواکر تین چار شیشیاں استعمال کریں۔ دانوں پر آپ پسی ہوئی کلونجی پانی میں ملاکر لگائیے۔ رات کو گھیکوار کا گودا لگاکر سویا کریں۔ بازار سے گل منڈی اور عناب منگوائیں، پانچ دانے عناب اوردس گیارہ دانے گل منڈی رات کو ایک گلاس پانی میں بھگوئیے، صبح مل چھان کر تھوڑا سا شہد ملاکر پی لیا کریں۔ کبھی کبھی کیلے کا گودا نکال کر کانٹے سے باریک کرکے آدھا چمچ دہی ملاکر چہرے پر پندرہ منٹ کیلئے لگایا کریں۔ بیسن سے منہ دھوئیے، جو بچیاں نماز پڑھتی ہیں اور پانچوں وقت وضو کرتی ہیں ان کے چہرے کی ساری کثافت دھل جاتی ہے، چہرہ گندا رہے تو دانے زیادہ نکلتے ہیں۔
دھڑکن تیز:میری عمر تیس سال ہے، چند ماہ سے دل زیادہ دھڑکنے لگا ہے۔ خصوصاً صبح کو دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، ڈاکٹر کی دوا کھارہی ہوں لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں۔ آپ کے پاس کوئی ٹوٹکہ ہو تو بتائیے۔ (عالیہ بیگم‘ ملتان)
مشورہ:ملتان میں بہت اچھے حکیم ہیں‘ کسی اچھے دواخانہ کے حکیم صاحب کو نبض دکھا کر آپ دوا تجویز کروالیں۔ طب میں ایسی دوائیاں ہیں جو دل کو قوت بخشتی ہیں آسان ٹوٹکہ یہ ہے کہ اکیس دانے کشمش کے لیں، اسے نصف عرق گلاب میں رات کو بھگودیں۔ صبح کانٹے سےاٹھاکر ایک دانہ کھالیں اور عرق پی لیں۔ پہلے زمانے میں رضائی سینے والی لمبی موٹی سوئی سے کشمش کا ایک ایک دانہ اٹھا کر کھانے کو کہا جاتا تھا چند دنوں میں دل کی دھڑکن اپنے حال پر آجاتی تھی۔ آملے یا سیب کا مربہ نہار منہ کھانے سے دل مضبوط ہوتا تھا۔ یہ ٹوٹکے برسہا برس سے آزمائے جارہے ہیں۔
امراض کا مجموعہ:میری عمر۳۵ سال ہے شادی شدہ ہوں، سب سے پہلے پیٹ میں تکلیف شروع ہوئی، پھر بدہضمی کی شکایت اور بعدازاں پیشاب کی کمی، جوڑوں کے درد، نزلہ زکام نے آن گھیرا، کھانس کر ایسا لگتا ہے جیسے سینے میں سوجن ہوگئی ہے، فشار خون بھی اونچا نیچا رہنے لگا۔ ایک دوا کھاتا ہوں تو دوسری تکالیف سامنے آتی ہے۔ اب گلے کے غدود بھی تنگ کرنے لگے ہیں، عبقری کا پرانا قاری ہوں‘ خدارا! کوئی مشورہ دیجئے مگر کسی حکیم یا ڈاکٹر کا نہیں۔ میں تھک چکا ہوں، بہت دوائیاں کھالیں۔ (رزاق اشرف)
مشورہ: آپ نے بہت ساری تکالیف کا ذکر کیا ہے، مگر اپنی غذا کا نہیں، گلے کا غدود جب بڑھتا ہے تو آیوڈین کی کمی ہوتی ہے، آیوڈین ٹھیک رہے تو یہ بیماری ختم ہوجاتی ہے، میں جب بھی عمرے، حج پر گیا تو ایک خاص بات محسوس کی وہاں ملائیشیا اور ترکی کی خواتین بس میں انناس کے ڈبے پکڑے ہوئی تھیں، ان کا ناشتہ یہی ہوتا تھا شاید یہی وجہ تھی کہ وہ خواتین تمام دن طواف کرتیں اور ذرا بھی نہ تھکتی۔ موٹاپا ہونے کے باوجود ان کی ٹانگوں میں درد بھی نہیں ہوتا، ان کی دیکھا دیکھی میں نے بھی دو چار بار انناس کا ڈبہ خریدا، اسے کھانے سے دل کو بہت فرحت ہوئی اور میں تھکا بھی نہیں۔ گھر آکر انناس کے بارے میں پڑھا تو بے حد حیرت ہوئی، انناس بے شمار خوبیوں کا مرقع ہے، گلے کے غدود بھی ٹھیک رہتے ہیں، نیز آیوڈین کی کمی بھی دور ہوتی ہے۔ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اسے کھانے سے بھوک لگتی ہے اور پیشاب بھی کھل کر آتا ہے۔ نیز نزلہ زکام بھی جاتا رہتا ہے، جوڑوں کے درد میں بھی فائدہ مند ہے، فشار خون بھی قابو میں کرتا ہے۔آپ اپنی غذا میں انناس شامل کریں، ڈبوں میں بند انناس عام طور پر ہر جگہ دستیاب ہے، چند دنوں میں آپ خود اس کی افادیت جان پائیں گے۔ ہاضمہ درست ہوگا تو بھوک بھی خوب لگے گی۔ کھانا ہضم ہوگا تو جوڑوں کا درد ٹھیک ہوجائے گا، نیز جسم کی گرمی بھی دور ہوگی، اسی طرح یہ دل کے دھڑکنے میں بھی فائدہ مند ہے، اسے کھانے سے مثانے کی پتھری ختم ہوجاتی ہے۔ یرقان کے مریض بھی کھاسکتے ہیں، دو چار ہفتے کھائیے، بیماریوں کا مجموعہ کم ہوتا جائے گا۔
دودھ کے فوائد:میں جدہ میں رہتا ہوں، ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں، میری نظر کمزور ہے، آنکھوں کے گرد حلقے بھی پڑرہے ہیں، کیا میں سونے سے پہلے دودھ پی سکتا ہوں، دودھ کے بارے میں ضرور لکھئے۔ (م۔ا،جدہ)
مشورہ: بیٹے! آپ کی عمر ابھی بیس سال بھی نہیں، تو آنکھوں کے گرد حلقے کیوں پڑ رہے ہیں، آپ ویزلین لگاتے ہیں؟ اس سے کوئی نقصان نہیں۔ صبح منہ دھوکر آپ دودھ میں تھوڑی سی روئی بھگوکر آنکھوں کے نیچے آہستہ آہستہ ملیں، اس سے خاصا فرق پڑے گا۔ گائے کا دودھ جلد ہضم ہوتا ہے، د ماغ کو طاقت دیتا ہے اور آنکھوں کی بینائی تیز کرتا ہے۔ اسی طرح یہ قد بھی بڑھاتا ہے، انسانی صحت برقرار رکھنے کیلئے روزانہ غذا میں دودھ شامل کرنا چاہیے، آپ کوچاہیے کہ روزانہ دو گلاس دودھ پئیں۔ ہمارے پیارے رسول ﷺ کو دودھ بے حد پسند تھا، جب بھی دودھ پیتے تو فرماتے۔اے اللہ! اس میں برکت ڈال اور ہمیں زیادہ دے۔ اونٹنی، بکری، گائے کے دودھ کو پسند فرماتے، گائے کے دودھ میں شفا ہے کیونکہ گائے ہر قسم کے پودے کھاتی ہے، قرآن پاک میں بھی دودھ کی نہروں کا ذکر ہے۔ دودھ میں ایک چمچ شہد ملاکر پیا جائے تو جسم کی بھرپور توانائی ملتی ہے، یہ ایک قسم کا غذائیت بخش اور مقوی شربت بن جاتا ہے۔ چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی ملائی جائے تو طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔
چکنی جلد:میری جلد چکنی ہے، چہرے پر دانے نکلتے رہتے ہیں، امیر گھرانوں کی لڑکیاں تو باہر بیوٹی پارلر جاکر فیشل کراتی ہیں، ہم لوگ سفید پوش ہیں ایسا خرچہ نہیں اٹھا سکتے۔ ہم چار بہنیں ہیں، گھر میں آسانی سے بننے والا ماسک بتائیے جسے ہم تیار کرسکیں، آپ کی بڑی مہربانی ہوگی، گھریلو طور پر تیار ہونے والی چیزوں کا بتائیے گا اور کوئی کھانے کی دوا بھی۔ میں بڑی امید کے ساتھ خط لکھ رہی ہوں۔ (شہلاملک)
مشورہ: ہمارے ہاں یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، جو لڑکیاں بیوٹی پارلر جاتی ہیں وہ سہیلیوں میں آکر مہنگے مہنگے میک اپ کا ذکر کرتی ہیں جس سے متوسط گھرانے کی لڑکیاں پریشان ہوجاتی ہیں، چہرے پر دانے چکنائی کی وجہ سے نکلتے ہیں، آپ بیسن سے منہ دھویا کریں۔ صبح اٹھ کر تازہ پانی پئیں، تھوڑی تھوڑی دیر ٹھہر کر آپ چار گلاس پانی پی سکتی ہیں۔ اس سے جگر اور معدے کی گرمی دور ہوگی، پیشاب کھل کر آئے گا اور قبض بھی نہیں رہے گا۔ حسن وہ ہے جو اندر سے نکھر کر آئے، پانچ دانے عناب ایک گلاس پانی میں رات کو بھگوئیے اور صبح مل چھان کر پانی پی لیجئے۔ عناب خون صاف کرتا ہے، ماسک کیلئے آپ ایک پائو ملتانی مٹی منگوائیے (ٹکیاں نہیں) سلیٹی رنگ کی ہو، گلاب کا عرق دو چمچ، ملتانی مٹی پسی ہوئی ایک بڑا چمچ، پسی دارچینی ایک چٹکی، ہلدی دو چٹکی اور شہد ایک چمچ، ان سب کو اچھی طرح ملائیے، چہرے پر پندرہ منٹ کیلئے لگائیے، منہ دھوکر آدھا چمچ عرق گلاب میں تین چار قطرے لیموں کا رس ملاکر لگائیے۔ چہرے کا رنگ صاف ہوگا اور چکنائی بھی دور ہوگی، بیسن سے منہ دھونا شروع کریں گی تو چہرے کی ساری فالتو چکنائی دور ہوجائے گی۔ جن لڑکیوں کے چہرے پر دانوں کے دھبے یا نشان ہوں وہ پانچ دانے عناب اور مندی بوئی گیارہ دانے پانی میں بھگوکر صبح چھان کر ایک چمچ شہد ملاکر پیا کریں۔ ڈیڑھ دو ہفتے میں چہرہ صاف ہوجائے گا، خشک نیم کے پتے پیس کر رکھ لیں، دانوں پر یہ سفوف لگائیے نیم دانوں کو خشک کردے گا۔ ہندوستان میں کیل مہاسوں کیلئے برس ہا برس سے نیم کا صابن استعمال کیا جاتا ہے۔ پانچ سات پتے نیم کے دو کالی مرچوں کے ساتھ کوٹ کر گولی بناکر صبح کھانے سے بھی خون صاف ہوتا ہے، نیم لگانے اور کھانے سے کئی جلدی امراض دور ہوتے ہیں۔
مٹاپا
شمس الحق اٹک سے لکھتے ہیں میں بہت موٹا ہوں، کالج میں سب لڑکے چھیڑتے ہیں، اس کا کوئی علاج ہوتو بتائے، تمام زندگی دعائیں دوں گا۔
مشورہ: شمس الحق صاحب! اپنی غذا سے چکنی چیزیں، چاول، چینی وغیرہ نکال دیں، تازے پھل، کچی سبزیوں کا سلاد کھائیے، برگر وغیرہ نہ لیں، اس سے ہاضمہ خراب ہوتا ہے، صبح گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر شہد ملاکر پئیں، آہستہ آہستہ وزن کم ہوگا، کلونجی کے چٹکی بھر دانے نہار منہ کھائیے، دوائیوں سے وزن کم تو ہوجاتا ہے مگر دوبارہ تیزی سے بڑھ بھی جاتا ہے۔ صبح و شام آدھا گھنٹہ چہل قدمی کریں۔ انجیر کھانے سے بھی جسم دبلا ہوتا ہے اور ہاضمہ درس رہتا ہے، پانچ دانہ انجیر کھانے کے بعد کھائیے۔ تین ماہ بعد خط لکھئے، بہت فرق پڑ جائے گا۔
رنگ ماند پڑ گئی ہے
ایم ایس سی کی طالبہ ہوں، بہت سارے ماسک استعمال کئے، مگر کوئی فائدہ نہیں۔ کیل مہاسے بہت نکلتے ہیں، میرا مسئلہ حل کردیں تو بڑی مہربانی ہوگی، مہندی کے پتے بھی پی کر دیکھے مگر فرق نہیں پڑا۔ مجھے کوئی مشورہ دیں، بہت پریشان ہوکر خط لکھ رہی ہوں، فیشل کرانے کے چند گھنٹوں بعد ہی چہرے پر دانے نکل آتے ہیں۔ (فہمیدہ۔ چشتیاں)
مشورہ: آپ ہمدرد دواخانہ سے صافی منگوائیے چار پانچ شیشیاں لگاتارپئیں، انارکی کلیاں یا پھول پنساری سے مل جائیں گے، انار کی کلیاں پیس کر رکھ لیں، کیل نکلے تو آپ اسی پر پسی ہوئی انار کی کلیاں لگائیے، ذرا سا پانی لگاکر پسی ہوئی کلیاں لیپ کریں، دار چینی پسی ہوئی ایک چمچ اور شہد دو چمچ میں ملاکر رکھ لیں، سوتے وقت لگائیے، دن میں بھی لگاسکتی ہیں، یہ سب چیزیں بے ضرر ہیں۔ بہاولپور میں ہمدرد دواخانہ ہوگا وہاں دکھا کر معجون مصفی خون بھی تجویز کراسکتی ہیں۔ اس سے بھی فائدہ ہوگا۔
بھوئوں کے بال کم ہورہے ہیں
دو تین ماہ سے میری بھوئوں کے بال کم ہوتے جارہے ہیں، چھدری ہوگئی ہیں، اب تو بالکل عجیب لگتی ہیں، بھوئوں کے بال کیسے گھنے ہوسکتے ہیں، اس کے بارے میں بتائیے میں بہت پریشان ہوں۔ (زاہد احمد)
مشورہ: آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے کوئی حیاتین تجویز کرائیے، ہر تیسرے دن انڈے کی تھوڑی سی زردی لے کر بھوئوں پر لگائیے، ایک گھنٹے بعد دھوکر اس پر زیتون کا تیل لگائیے کسی اچھے حکیم سے انڈے کا تیل مل جائے تو وہ رات کو لگاکر سوئیں، فائدہ ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 587 reviews.