Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دعائے والدہ محترمہؒ پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانیؒ

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب اسلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے‘ آپ کے والدین و اہل و عیال ادارہ عبقری کے منتظمین کے درجات بلند فرمائے۔میرے شوہر کا رویہ کچھ درست نہ تھا‘ وہ ایسے پیش آتے جیسے کوئی ذہنی مریض ہیں ۔ میں سارا دن کھلا پڑھتی ہوں۔ ایک نصاب مکمل ہوچکا ہے۔ میرے شوہر میں بہت بہتری آچکی ہے۔پہلے تو اتنی زیادہ طبیعت بگڑ چکی تھی کہ ہروقت خودکشی کا سوچتے رہتے تھے۔
حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ محترمہ رحمۃ اللہ علیہا کی ایک دعا مجھے بہت پسند ہے‘ میں اپنی دعاؤں میں اسے مانگتی تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کے صدقے مجھے تنہا بہت بڑے حالات میں امان دیا اور کامیابی دی‘ دعا یہ ہے: ’’خداوند الجلال مجھ بے سہارا عورت کے سر پر تیری رحمت کے سوا کوئی سائبان نہیں اور مجھ حقیر اور عاجز میں اتنی قوت نہیں کہ تیرے مسلسل احسانات کا شکر ادا کرسکوں‘ بے شک تو ہی اپنے بندوں کا محافظ اعلیٰ ہے اور تیری نگہبانی کے بغیر کوئی بھی اس خارزارِ حیات سے باعافیت نہیں گزر سکتا۔ (کوثر فردوس)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 581 reviews.