Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عاملین کو ستانے والاجن تسبیح خانہ کے آگے بے بس

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

میں نے صبح کسی کو نہیں بتایا کہ گزشتہ رات کیا ہوا تھا‘ اس واقعہ کے بعد مجھے تین چار دن مسلسل بخار رہا۔ پھر چند دن کے بعد بغیر کسی بیماری کے میرا بھائی انتقال کرگیا۔ میرا بھائی ابو کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ صبح کے وقت اس نے ایک ہلکی سی چیخ ماری اور شام کو فوت ہوگیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر کروڑوں نعمتیں عنایت فرمائے۔ آپ کو زندگی خضر عطا فرمائے۔ ہم آپ کے عبقری رسالہ کے گزشتہ دو سال سے قاری ہیں۔ یہ واقعہ تقریباً تیس سال پہلے کا ہے۔ ہم شادی سے قبل اپنے ماں باپ کے گھر تمام بہن بھائی اکٹھے رہتے تھے کہ ایک مرتبہ سردیوں کو میں سورہی تھی کہ میں نے دیکھا کہ دیوار کی طرف سے ایک چڑیل نکل کر باہر آئی جس کےناخن اور دانت خوفناک قسم کےبڑے بڑے تھے مگر میں خوف زدہ نہیں ہوئی۔ وہ میرے سرہانے آکر کھڑی ہوگئی۔ اس وقت میرا چھوٹا بھائی بعمر تقریباً، چار یا پانچ سال‘ میرے ساتھ سویا ہوا تھا۔ میرا بھائی بہت ہی خوبصورت تھا‘ وہ چڑیل مجھ سے بولی کہ مجھے یہ اپنا بھائی دے دو‘ یہ تمہارا بھائی بہت خوبصورت ہے‘ میں نے اس کو کہا کہ میں اپنا بھائی تجھے ہرگز نہیں دوں گی اس نے کہا کہ میں نے تم سے تمہارا بھائی لے لینا ہے اور میرے بال پکڑ لیے۔ اس دوران میرے منہ سے بے ساختہ نکلا یااللہ مدد اور وہ بے ساختہ بھاگ نکلی اور جاتے جاتے یہ کہہ گئی کہ میں نے تیرا بھائی تم سے لے لینا ہے۔ میں نے صبح کسی کو نہیں بتایا کہ گزشتہ رات کیا ہوا تھا‘ اس واقعہ کے بعد مجھے تین چار دن مسلسل بخار رہا۔ پھر چند دن کے بعد بغیر کسی بیماری کے میرا بھائی انتقال کرگیا۔ میرا بھائی ابو کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ صبح کے وقت اس نے ایک ہلکی سی چیخ ماری اور شام کو فوت ہوگیا۔ مجھے اس بھائی کی وفات کا اتنا صدمہ ہوا کہ کاش میں اپنے امی ابو کو چڑیل والا واقعہ بتا دیتی تو شاید میرا بھائی بچ جاتا۔ یہ بالکل سچا واقعہ ہے۔ بعدازاں کسی اللہ والے نے بتایا کہ یہ چڑیل تمہارے ابو کے اوپر تھی اس کی وجہ سے اس نے اس کے بیٹے کوقتل کردیا۔(م۔ع، جہانیاں منڈی)
ظالم جن ’’بجرنگ بلی‘‘ سے ملی نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج اپنی زندگی کی سب سے بڑی پریشانی عبقری قارئین سے شیئر کررہی ہوں۔ یہ مسئلہ میرے ساتھ بہت پرانا ہے۔ کوئی ہے جو میرے ساتھ ہر رات غیراخلاقی حرکتیںکرتا ہے۔ بہت اللہ والوں کے پاس گئے‘ انہوں نے مجھے پہننے کو تعویذات دئیےمگر کوئی افاقہ نہ ہوا ۔ سالہا سال سے علاج جاری ہے مگر اس کو کوئی فرق نہیں۔ بہت سے عامل علاج کرتے رہتے ہیں مگر ایک وقت آتا ہے کہ وہ تھک ہار جاتے ہیںکہ وہ بہت طاقتور ہے۔ اب تو میری آنکھوں میں شدید تکلیف‘ سر میں تکلیف‘ جوڑوں میں‘ سینے میں تکلیف اور دل تو جیسے ڈوب ہی گیا ہے۔ ہماری گلی میں ایک مولانا صاحب ہیں ان سے دم شروع کروایا کچھ دن دم کروانے میں گزرے تو ایک دن دَم کے دوران میرے سر اور کندھوں سے کومن پن گرنے لگیں جو کہ درمیان میں سے مُڑی ہوئی تھی تو انہوں نے بتایا کہ کسی نے پتلا بنوایا ہے اور جادو میرے خون میں شامل ہے‘ اس مؤکل کی صورت میں بھی تو طبیعت تب تک ٹھیک رہتی ہےجب تک دم کرواتی جاؤں اور جس دن دم نہ کروایا جائے پھر وہی حالت ہوجاتی ہے تو تین چار دن پہلے انہوں نے حاضری کروائی تو انہوں نے اس مؤکل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود آیا ہےیا اسے کسی نے بھیجا ہے تو اس نے کہا کہ کسی نے بھیجا ہے‘ایک خاتون ہےجس نے اس پر مسلط کیا ہے۔ مولانا صاحب نے کہا کہ تم چلے جاؤ‘ کہنے لگا نہیں جاؤں گا‘ اگر میں گیا تو وہ مجھے مار دے گی۔ اس نے مجھے اس لڑکی پر مسلط کیا ہے کہ میں اسے جان سے ماردوں‘ یہ میری ڈیوٹی اس نے لگائی ہے۔ اس جن نے اپنا نام ’’بجرنگ بلی‘‘ بتایا ہے‘ وہ بار بار مجھے مارنے کو پڑرہا تھا تو انہوں نے کہا کہ اسے کلیئر کرو تو اس نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر دبایا تو میرے سر سے اس دن کی طرح بہت ساری مُری ہوئی کوپن پنیں نکلیں تو انہوں نے کہا کہ تم چلے جاؤ تو وہ کہنےلگا کہ ایک شرط پر جاؤں گا کہ ہر چاند کی چڑھی تاریخوں کو سے کے اکتیس کنڈے لیکر انہیں اپنے جسم کے ساتھ مس کرکے بارہ دری میں دبا کر آئے اور یہ عمل اکیس بار کرے تو میں جاؤں گا۔ پھر ہم آپ کے پاس اپنے مسائل لے کر آئےآپ نے ہمیں یَامُمِیْتُ یَاقَابِضُوالا وظیفہ دیا جو ہم پڑھ رہے ہیں۔ شروع میں جب آپ کا وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو آنکھوں میں درد‘ سر میں درد‘ جوڑوں میں درد اور کبھی تو ایسا وقت بھی آیا کہ مجھے لگا کہ یہ میرا آخری وقت ہے۔ مگر آہستہ آہستہ اب بہتری آرہی ہے۔ وہ جن اب کبھی کبھی آتا ہے اور نہایت بے بسی سے کہتا ہے کہ تو یہ نہ پڑھا کر۔ الحمدللہ! مجھے اب اس غلیظ جن سے چھٹکارا مل رہا ہے۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 574 reviews.