اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور پریشانی ختم ہوکر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔ ہرقسم کی بندش ورکاوٹ مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ، اکتالیس یا نوے دن کریں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں روزانہ رات کو سوتے وقت یَابَاعِثُ یَانُوْرُ دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھتا ہوں‘ رات کو بہت اچھے خواب اور اشارے آتے ہیں۔ مختلف اچھی جگہوں کی سیر ہوتی ہے۔ہرجائز کام انجام خیر ہوگا:اگر کوئی شخص کسی کام میں ہاتھ ڈالتا ہو اور اس میں اسے خیر نہ ہوتی ہو اور ہر کام کا انجام توقعات کے برخلاف اور صرف نقصان کے سوا نہ نکلتا ہو تو اس آیت کو ورد میں رکھیں تو انشاء اللہ اس کے جائز کام اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اسے کسی کام میں خسارہ نہ ہوگا۔ کسی بھی جائز کام مثلاً رزق‘ حلال‘ تعلیم‘ شادی وغیرہ میں کوئی رکاوٹ یا ناکامی نہ ہوگی۔
اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم: اس وظیفہ کو بعدازفجر گیارہ بار پڑھیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور پریشانی ختم ہوکر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔ ہرقسم کی بندش ورکاوٹ مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ، اکتالیس یا نوے دن کریں۔ پانی پر دم کرکے پی بھی سکتے ہیں اورگھر یا کاروبار والی جگہ پر چھڑکاؤ بھی کرسکتے ہیں:
اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ مرتبہ‘ سورۂ مزمل شروع سے پڑھیں جب اس آیت پرآئیں تو سات بار اس آیت کو پڑھیں: آیت کو سات بار پڑھنے کے بعد سات بار اس وظیفے کو پڑھیں۔ اس کے بعد سورۂ مزمل کو آخر تک مکمل کریں۔
فالج اور لقوہ کا علاج: ایک گلاس گائے کے دودھ کو تین بار جوش دے کر اس میں ایک ٹکڑا دارچینی ڈا ل کر اتار لیں۔ ایک بار سورۂ یٰسین پڑھ کر دم کریں۔ پھر سات لونگ پیس کر منہ میں ڈال کر اوپر سے دودھ پلادیں۔ یہ عمل سات دن رات کو سوتے وقت کرنا ہے‘ انشاء اللہ مریض صحت یاب ہوجائے گا۔ دوائی کے طور پر لبوب کبیر اور دواالمسک سادہ دی گئی ترکیب کے مطابق کم از کم ایک ماہ استعمال کروائیں۔
جادو جنات آسیب ختم: اگر کسی گھر‘ دکان دفتر یا کسی بھی جگہ پر جادو‘ جنات‘ آسیب‘ سایہ وغیرہ ہو تو سب سے پہلے مٹی کے نئے پیالے میں سورۂ فیل مکمل لکھ کر اس جگہ کی حدود کے اندر کسی پاک و صاف جگہ پر زمین کے اندر دفن کردیں۔ پھر ایک وقت اور جگہ مقرر کرکے درج ذیل عمل پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پانی اس جگہ اور دیواروں پر چھڑکیں۔ عمل اکیس دن کا ہے۔
درود شریف ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
سورۂ فیل انچاس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
سورۂ فلق و ناس انہتر مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
درود شریف ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
سورہ ٔ فلق و ناس کو ملا کر پڑھنا ہے۔
بزرگ جن سے عطا کامیاب عمل: میرے چند دوست دنیا و آخرت میں بھلائی‘ رزق‘ ہر بیماری سے شفاء یعنی ہرمعاملے کیلئے یہ ذکر کرتے ہیں اور پندرہ منٹ تک کرتے ہیں۔ یہی ذکر پانی پر دم کرکے دیتے ہیں۔ بقول ان کے انہیں یہ ذکر کسی بزرگ جن سے عطا ہوا ہے۔ خصوصاً ہر جمعرات کو رات ایک بجے ذکر شروع کرتے ہیں‘ ذکر پندرہ منٹ کرتے ہیں اور بعد میں سب مل کردعا کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس طرح پورا ہفتہ ہمارے رزق میں برکت رہتی ہے گھر کے افراد بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں‘ پریشانیاں دور رہتی ہیں۔
آخر میں اپنا اور اپنی والدہ کا نام
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں