Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری زندگی کے تصدیق شدہ سینے کے راز

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

ٹائیفائیڈ بخار کا ایک نسخہ جو سینے میں ایک راز کی طرح تھا‘ عبقری کے قارئین کے حوالے کررہاہوں‘ دیسی اجوائن لے لیں‘ رات بھر ایک گلاس پانی میں رکھ چھوڑیں‘ صبح اس میں سے اجوائن کا چھلکا علیحدہ کرلیں اور مغز علیحدہ کرلیں‘ چھلکا اور رات کا پانی پھینک دیں

قارئین عبقری کیلئے ہمیشہ میری کوشش رہی ہے کہ ایسے رازوں سے پردہ اٹھاؤں یا وہ بتاؤں جو میں خود جانتا ہوں‘ میرے تجربے سے گزرے ہوں یا کسی تصدیق شدہ ذرائع سے حاصل ہوں۔ سب سے پہلے میں اپنے روحانی استاد ایڈیٹر عبقری حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے نئے موضوعات پر لکھنے اور تحقیق کرنے کا شوق پیدا ہوا ہے‘ قارئین کی نظر کچھ جواہرات۔آج کا پہلا نسخہ ان بہنوں کیلئے جوڈاکٹر یا لیڈی ڈاکٹر کو بتاتے ہوئے شرماتی ہیں اور یہ نہ بتانے کی وجہ سے روزبروز کمزور ہوتی جاتی ہیں وہ بیماری ہے لیکوریا‘ اور یہ ایک ایسی بیماری ہے کہ جیسے لکڑی کےد روازے کو دیمک لگ جائے‘ آہستہ آہستہ‘ روزبروز کمزور‘ کمردرد‘ طبیعت بوجھل‘ نہ ختم ہونے والی جسمانی کمزوری۔ ھوالشافی: اسگندھ پچاس گرام‘ موصلی سفید پچاس گرام‘ سنڈھ دس گرام‘ مصری دس گرام سب کو اچھی طرح گرائنڈ کرلیں اور دن میں دو بار صبح و شام دودھ کے ساتھ لیکن کم از کم دو ہفتہ تک لازمی استعمال کریں۔ اس کے ساتھ پاک سپاری بھی استعمال کرلیں۔ تو انشاء اللہ شفاء یابی آپ کا مقدر ہے۔اکثر لوگ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ منہ پھول گیا‘ منہ میں چھالے نکل آئے‘ کھانا کھاتے ہوئے منہ میں درد ہوتا ہے ایک نہایت ہی مجرب نسخہ پیش خدمت ہے۔ ھوالشافی: ایک عدد ٹماٹر لیں‘ اس کے چار برابر حصے کرلیں‘ رات سونے سے پہلے ایک حصہ کومنہ میں رکھ کر چبانا ہے‘ ایسے چبانا ہے جیسے گائے بھینس کچھ کھاتے ہوئے جگالی کرتی ہے‘ ایسے ٹماٹر کو منہ میں رکھ کر جگالی کرنی ہے‘ کچھ دیر کیلئے اس کا ذائقہ جب کڑوا لگنے لگے اور منہ میں کافی پانی جمع ہوجائے تو اس کو گرا کر یعنی تھوک کر دوسرا ٹماٹر کا حصہ منہ میںڈال لیں پھر کچھ دیر اس کی جگالی کریں جب کڑوا ہوجائے تو پھینک دیں اور پھر اسی طرح باقی دو حصے بھی چبائیں۔ ایک دو دن تک کریں میں یقین سے کہہ سکتا ہوں انشاء اللہ صرف دو دن میں رزلٹ لیں۔ یہ ایک راز تھا جو آج عبقری پڑھنے والوں کے نام کردیا۔
میرے وہ نوجوان بچے اور بھائی جو احتلام سے تنگ ہوں خواہ وہ خواب کے ساتھ ہو یا بغیر خواب کے کسی بھی طریقہ علاج سے آرام نہ آرہا ہو کسی بھی ہومیوپیتھک سٹور سے ’’تھوجاکیو‘‘ لے لیں‘ پانچ قطرےآدھی پیالی پانی میں دن میں تین بار انشاء اللہ میڈیسن ختم ہونے سے پہلے آرام آجائے گا۔
اکثرلوگوں کو یہ شکایت عام ہوتی ہے کہ شدید گرمی ہو یا شدید سردی پاؤں جلتے رہتے ہیں‘ کسی بھی دوا سے سکون نہیں ملتا‘ ایک ایسا نسخہ قارئین کے حوالے کررہا ہوں جو بظاہر کچھ نہیں لیکن اس کے استعمال کے بعد آپ یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ اللہ پاک نے کوئی بھی چیز حکمت کے بغیر پیدا نہیں کی‘ جلن کا مریض رات کو آرام سے سونہیں سکتا‘ وہ مجبور ہوتا ہےکہ پاؤں یا ہاتھ سردی کے موسم میں بھی بستر سے باہر نکال کر سوئے۔ ھوالشافی: بھینس کے گوبر کی خشک شدہ تھاپیاں یا (پاتھیاں) لے کر ان کو جلا کر راکھ بنالیں ایک بڑےبرتن میں پانچ کلو پانی ڈال کر اس میں دوسوگرام راکھ اچھی طرح ملالیں۔ رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے آدھے گھنٹے کیلئے پاؤں اس پانی میں رکھ دیں۔ اس طرح صرف دس دن تک لگاتار کریں۔ انشاء اللہ پاؤں کے تلوؤں کی جلن ختم ہوجائے گی۔ میرا آزمودہ نسخہ ہے‘ ان مریضوں کیلئے خاص طور پر جن کو کسی بھی طریقہ علاج سے آرام نہ آتا ہو۔ دانت میں درد کی شدت کا اندازہ صرف اسی کو ہوسکتا ہے جو کبھی اس سے گزرا ہو‘ انتہائی شدید درد ہوتا ہے‘ اس میں گزرنے والا شخص فوری ریلیف چاہتا ہے‘ اکثر ڈینٹسٹ حضرات کے پاس آپ نے دیکھا ہوگا کہ آپ شدید دانت درد میں مبتلا ہوکر ڈاکٹر کے پاس گئے انہوں نے آپ کے دانتوں پر روئی رکھی اور روئی رکھتے ہی درد غائب‘ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ کوئی سن کرنے والی دوا ہوگی‘ آج عبقری پڑھنےو الوں کو یہ راز پریکٹس بھی بتارہا ہوں۔ ھوالشافی: ہیومیو پیتھک مدر ٹنکچر پلانٹی گو اور مدرٹنکچر کریازوٹم برابر مقدار میں ملالیں۔ درد والے دانت پر روئی کی مدد سے لگالیں‘ صرف دو گھڑی روئی دانت پر رہنے دیں‘ پھر منہ کھول دیں تمام گندا (بادی) پانی باہر نکل جائے گا۔ فکس تین منٹ میں انشاء اللہ آپ کو آرام آجائے گا۔ بنائیں‘ استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
وہ بچےجو انتہائی ضدی ہوں اور چڑچڑے پن کا شکارہوں‘ مختلف چیزوں کی خواہش کریں اور جب نہ دی جائیں تو خفاہوجائیں لیکن مزاجی طور پر شریف النفس اور نرم طبع، ایسے بچے جو گود میں ہوں اگر ان کو ہومیو پیتھک میڈیسن ’’کیموملا30 دن میں تین بار استعمال کروائی جائے تو چند دنوں میں ہی خاطر خواہ فرق محسوس کریں گے۔ٹائیفائیڈ بخار کا ایک نسخہ جو سینے میں ایک راز کی طرح تھا‘ عبقری کے قارئین کے حوالے کررہاہوں‘ دیسی اجوائن لے لیں‘ رات بھر ایک گلاس پانی میں رکھ چھوڑیں‘ صبح اس میں سے اجوائن کا چھلکا علیحدہ کرلیں اور مغز علیحدہ کرلیں‘ چھلکا اور رات کا پانی پھینک دیں‘ ایک پرانے مٹی کے گھڑے کا ٹکڑا لے کر اس کو آگ پر اچھی طرح گرم کرلیں‘ اتنا گرم کہ اس میں سے دھواں اٹھنے لگے‘ اس ٹکڑے کو آگ سے اٹھا کر ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ اس پانی کے ساتھ دن میں دو بار تھوڑی مقدار مغز اجوائن کی لیں‘ انشاء اللہ ساری عمر ٹائیفائیڈ بخار دوبارہ نہیں ہوگا۔محترم قارئین! عبقری کی بدولت اب میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہوسکتا ہوں کہ آہستہ آہستہ اپنے سینے کے رازوں سے پردہ اٹھارہا ہوں‘ آئندہ بھی یہی کوشش جاری رہے گی لیکن ان سب رازوں پر سے پردہ اٹھانے پر جس ہستی نے مجبور کیا وہ جناب محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ہیں‘ جنہوں نے ایک ایسی بنیاد رکھی جس پر یہ پودا ایک درخت کا روپ دھار رہا ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مکمل تنا آور درخت بن جائے گا‘ عبقری میں دلوں کے رازوں سے پردہ اٹھایا جاتا ہے‘ اس لیے تو یہ رسالہ ایک کم عرصہ میں شہرت کی انتہائی بلندیوں پر پہنچ گیا‘ ہر کسی کو عبقری کا آنے کا انتظار رہتاہے‘ ہمارے پاس تو یہ جب عبقری پہنچتا ہے تو مکمل تیار کاپی لیکن اس کےپیچھے ایک ماہ کی انتھک محنت‘ تحریروں کی سلیکشن‘ میرے نالج کے مطابق حضرت حکیم صاحب انتہائی مصروف ہونے کے باوجود شائع ہونے والی ایک ایک تحریر کو نہ صرف پڑھتے ہیں بلکہ پرکھتے بھی ہیں کہ یہ تحریر کتنی مصدقہ ہے اور پھر ایک پورا ادارہ عبقری کیلئے متحرک نظر آتا ہے‘ کمپوزنگ کروانا‘ پروف ریڈنگ چیک کرنا‘ ہیڈنگز چیک کرنا‘ ترتیب اور تزئین کا پراسس‘ لیکن اس تمام کے پیچھے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا‘اس کپتان کی ہمت کو داد دیں جو ایک ماہ بعد ہمارے لیے نت نئے موضوع کے ساتھ ’’ماہنامہ عبقری‘‘ لے کرآتے ہیں جس میں ہماری جسمانی اصلاح کے ساتھ ساتھ روحانی اصلاح بھی ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 565 reviews.