حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیرلیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کوایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کردے اور تیرا قرض بھی ادا کردے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب‘ فرمایا: صبح وشام یہ کہا کہ اس شخص کا بیان ہے کہ میں نے یہی کیا‘ سو میری ساری غم فکریں بھی جاتی رہیں اور قرض بھی ادا ہوگیا۔ (ابوداؤد) (ر۔ب)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں