Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دس حیرت انگیز ناقابل یقین فائدے پائیے

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

آیت جو کوئی روزانہ ہزار بار پڑھےگا ‘ روزی زیادہ ہوگی‘ غیب سے رزق پہنچے گا۔ جو کوئی درج بالا آیت کو شہد‘ مکھن یا مرچوں پردم کرکے کھائے گا اس کی قوت باہ میں زبردست اضافہ ہوگا۔3۔اول جو شخص بعد نماز فجر روزانہ چالیس بار پڑھے جو کچھ چاہے اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔


درج بالا آیت جو کوئی روزانہ ہزار بار پڑھےگا ‘ روزی زیادہ ہوگی‘ غیب سے رزق پہنچے گا۔ جو کوئی درج بالا آیت کو شہد‘ مکھن یا مرچوں پردم کرکے کھائے گا اس کی قوت باہ میں زبردست اضافہ ہوگا۔3۔اول جو شخص بعد نماز فجر روزانہ چالیس بار پڑھے جو کچھ چاہے اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔
4۔جس کسی کو بادشاہ یا امیر سےکوئی کام درپیش ہو دو رکعت نماز نفل ادا کرکے مصلے پر تین بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے منہ پر پھیرے‘ مراد برآوے گی۔ 5۔ کسی پر دیو‘ جن‘ پری‘ آسیب کا اثر ہو بائیںکان میں یہ آیت پڑھ کر دم کریں‘ انشاء اللہ اثر جاتا رہےگا۔6۔بچھو کے کاٹے ہوئے کے سیدھے کان میں پڑھ کر پھونک ماریں‘ صحت پائے گا۔ 7۔ جو شخص کسی ضروری کام کیلئے پندرہ‘ تیرہ مرتبہ پڑھے‘ انشاء اللہ کام انجام بالخیر ہوگا۔8۔جو شخص چار بار پڑھ کر حاسد کے گھر پر پھونک مارے‘ حاسد ناکام ہوگا۔9۔ جو شخص کسی حاسد پر غالب آنا چاہے تو بارہ بار پڑھے‘ حاسد مطیع ہوجائے گا۔10۔ جو کوئی سات بار پڑھ کر کسی مجلس میں آئے‘ مجلس والے تعظیم کریں گے۔ (محمد احمد)
مناسب رشتے کے حصول کیلئے
مناسب رشتے کے حصول کیلئے ایسی صورت کہ رشتے آتے ہوںمگر طے نہ ہوتے ہوں‘ حسب دلخواہ شادی کیلئے درج ذیل عمل مفید ہے‘ عمل کی موت نوے دن ہے‘ اس عرصہ میں منگنی یا شادی ہوجائے تو بھی نوے دن پورے کرنا ضروری ہیں۔ عورتیں ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورا کرلیں۔
روزانہ کسی بھی وقت اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک سو ایک مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے تین بار ہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ سورۂ فاتحہ اس طرح پڑھیں کہ جب پر پہنچے تو اس آیت کو گیارہ بار پڑھ کر سورت مکمل کرے اور پانی پر دم کرے اسی طرح گیارہ بار یہ سورت پڑھے اور ہر بار پانی پر دم کرے۔ یعنی پانی پر گیارہ دم کرنے ہیں اور یہ پانی تین گھونٹ میں پی لے۔ سب کاموں سے فارغ ہوکر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سورۂ اخلاص اکتالیس بار پڑھیں اور صرف شادی کیلئے دعاکریں۔اگر کسی لڑکی کو کسی نے طلاق دے دی ہو یا شوہر فوت ہوگیا ہو اور دوبارہ شادی کرنے میں رکاوٹ محسوس ہوتی ہو اور کوئی رشتہ ملنے کی صورت نہ پیدا ہوتی ہو تو لڑکی خود یا لڑکی کی والدہ یا لواحقین کو چاہیے کہ سورۂ یٰسین کو فجر کی نماز کے بعد دو مرتبہ اور اس کے بعد گیارہ سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام یَامُعِیْدُ کا ورد کرے اور چالیس دن تک اس پڑھائی کو جاری رکھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد ہی مناسب رشتہ مل جائے گا اور شادی کی رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ اسی طرح مرد بھی دوبارہ شادی کے لیے وظیفہ پڑھ سکتا ہے۔ (فاروق اعظم‘ حاصل پور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 558 reviews.