Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

بڑا پیٹـ:میرا مسئلہ یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد پیٹ بہت بڑھا ہوا ہے، دوائیاں بھی لیں مگر ٹھیک نہیں ہوا، براہ مہربانی کوئی نسخہ تجویز کریں، بڑھا ہوا پیٹ ٹھیک ہوجائے۔ (بریرہ‘نوشہرو فیروز)
مشورہ: ایک گھنٹہ صبح شام تیز واک کریں، اس میں کچھ دیر برسک واک بھی کریں۔ غذا کے بعد جوارش کمونی کبیر دس گرام دوپہر رات کو کھائیں۔
دل کی تیز دھڑکن:میری عمر 65 سال ہے، میری صحت اچھی ہے فوج سے ریٹائرڈ ہوں، صبح و شام کی سیر میری زندگی کا حصہ ہے، مگر اب کچھ دنوں سے میرے دل کی دھڑکن تیز ہونے لگی‘جس سے میں گھبرا جاتا ہوں، دو تین مرتبہ دل کے ہسپتال میں مکمل چیک اپ بھی ہوا مگر کوئی نقص نہیں ملا۔ ڈاکٹروں نے نارمل کہہ کر فارغ کردیا، میری زندگی کے معمولات سن کر ڈاکٹر بڑے حیران ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کو دل کی بیماری ہو ہی نہیں سکتی مگر لگتا ہے کہ ہوگئی ہے۔ اب ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا، نہ مشینیں کچھ بتاتی ہیں اس لئے آپ کوزحمت دی ہے۔ (ناخدا۔ کراچی)
مشورہ: ایک سیب سائز درمیانہ رنگ سرخ مگر ایسا سرخ کہ جیسے اس پر خون نچوڑ آگیا ہو اور خون چاروں طرف بلکہ ہرطرف سے سیب پر بہہ کر نیچے آرہا ہو، کسی بڑے سپر سٹور میں دیکھیں، امید ہے مل جائے گا، یہ ایک سیب تازہ لے کر صاف پانی سے دھوکر چھلکے سمیت کچل دیں اور کپڑے میں نچوڑ کر رس نکال کر پی لیں۔ مشین میں بھی رس نکال سکتے ہیں، ایک ماہ تک روزانہ یہ عمل کریں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
ہاتھ کانپتے ہیں:میری عمر تقریباً 44 سال ہے جب کوئی چیز اٹھاتا ہوں تو میرے دونوں ہاتھ کانپتے ہیں لکھائی بہت مشکل سے کرتا ہوں، چائے کی پیالی دونوں ہاتھوں میں لے کر پیتا ہوں کیونکہ ایک ہاتھ سے نہیں پکڑی جاتی اور دونوں ہاتھوں میں کمزوری محسوس کرتا ہوں، یہ مسئلہ مجھے تقریباً 20 سال سے ہے اور دن بدن بڑھ رہا ہے، مجھے بھوک بھی کم لگتی ہے۔ (ابرار احمد۔ ملتان)
مشورہ: معجون راح المومنین چھ گرام صبح و شام کھائیں، تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔
ناک سے کیڑے: بیٹاصحت مند ہے لیکن پچھلے چند ماہ سے ہم ایک پریشانی میں مبتلا ہیں بیٹے کی ناک میں سے کیڑے نکلتے ہیں، وحشت الگ ہوتی ہے اور لوگوں کی موجودگی میں شرمندگی کا سامنا الگ کرنا پڑتا ہے، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے، اگر آپ کے پاس کوئی علاج ہوتو تجویز کریں۔(ام کامران‘ ساہیوال)
مشورہ: جناب! اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کا علاج رکھا ہے، آپ مندرجہ ذیل چیزیں استعمال کرائیں، کافور، کمیلہ، ایلوازرد، 3,3 ماشہ، آڑو کے پتوں کا پانی اور اگر مل سکیں تو شریفہ کے پتوں کا پانی ڈیڑھ ڈیڑھ تولہ ان سب کو ڈیڑھ تولہ روغن تارپین میں حل کریں اور 4 قطرے ناک کے اندر صبح و شام ٹپکائیں اور منہ نیچا کرلیں، ا نشاء اللہ 2 دن میں ناک سے تمام کیڑے خارج ہوجائیں گے۔
میرا گلا خراب ہے:، نماز پڑھاتا ہوں تو آواز بیٹھ جاتی ہے، مجھے کوئی مستقل حل بتائیں۔ (ج،ر)
مشورہ: مندرجہ ذیل اشیاء لے کر گوند ملاکر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور صبح و شام 3,3 گولیاں چوسیں مغز بادام، چلغوزہ 10,10 گرام، انیسوں، سونف، ملٹھی کاست، گوند کیکر 5,5 گرام، مصری 5 تولہ (60 گرام) ان کی گولیاں نہ صرف بندگلے کو کھولتی ہیں بلکہ آواز کو سریلا بناتی ہیں، قاری حضرات اور نعت خوانوں کیلئے بہت مفید ہیں۔
اسہال کی تکلیف: مجھے اسہال کی پرانی تکلیف ہے، انہیں روکنے کیلئے کوئی آسان سا نسخہ بتائیں۔ (کاشف‘لاہور)
جواب: دہی کی لسی لے کر اس میں 3 مرتبہ لوہے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو گرم کرکے بجھائو،دہی اور یہ لسی مریض کو پلادیں، دن میں 3 مرتبہ پینے سے 3 دن میں اسہال ٹھیک ہوجائیں گے۔
پیشاب کے ساتھ قطرے:میری عمر 26 سال ہے اور مجھے پیشاب کے ساتھ قطرے آتے ہیں بہت علاج کرایا مگر فائدہ نہ ہوا کوئی مجرب المجرب علاج بتائیں۔ (زمان‘ ملتان)
جواب: پیشاب میں قطرے آنا بہت عام بیماری ہے ہمارے ہاں اکثر نوجوان اس مرض میں مبتلا ہیں اس مرض کیلئے بے شمار نسخہ جات استعمال کئے جاتے ہیں لیکن کوئی بھی کارگر ثابت نہیں ہوا، میرے خیال میں علاج اگرچہ مہنگا ہے لیکن بے حد مؤثر ہے۔ جوارش زرعونی 100 گرام، جوارش جالینوس 100 گرام، معجون فلاسفہ100 گرام، کشتہ زمرد5 گرام، کشتہ بیضہ مرغ 5 گرام، ان سب اشیاء کو ملاکر صبح و شام نہار منہ آدھا آدھا چمچ ایک ماہ استعمال کریں۔ بفضل ربی شفائے کاملہ ہوگی۔
برص کے داغ: میرے جسم پر برص کے داغ ہیں اور یہ داغ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ (زویاخان)
جواب: برص اور دیگر جلدی امراض کیلئے یہ نسخہ مجھے ایک پروفیسر صاحب نے عنایت فرمایا تھا، وہ اس کو صدہا مریضوں پر آزماچکے ہیں تاحال میں نے اس کو نہیں آزمایا، چاکسواور بابچی 10,10 تولہ ہم وزن باریک پیس کر رکھ لیں اور صبح و شام بعد ازغذا چائے والا چمچ 3 ماہ استعمال کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
یورک ایسڈ کی شکایت: مجھے یورک ایسڈ کی شکایت ہے، پائوں میں درد رہتا ہے، ڈاکٹری علاج کرواتا رہا ہوں۔ (بلال احمد‘ایبٹ آباد)
مشورہ: بلال صاحب آپ صرف دو چیزیں لے لیں، ایک تو لہسن 20 تولہ اور دوسرا مصبر 10 تولہ ان دونوں کو ملاکر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور رات سوتے وقت 2 گولیاں نیم گرم دودھ سے لیں، ایک ماہ کا استعمال کافی ہے۔
گلٹیوں کا علاج: میرے جسم میں مختلف جگہوں پر 6,5 گلٹیاں ہیں‘ کچھ تحلیل ہوئیں لیکن اور بن گئیں بعض لوگ مجھے ڈراتے ہیں کہ یہ کینسر کی گلٹیاں ہیں، براہ کرم ممکنہ علاج سے مطلع فرمائیں۔ (ج،ش)
مشورہ: دھمانسہ، مجیٹھ، نمک اور ہلدی لے کر ہم وزن باریک پیس لیں اور صبح و شام بعد غذا 1,1 گرام دودھ کے ساتھ لیں، اگر کینسر کا یقین ہے تو ان میں خارخسک اور کنڈیاری بیج دور کردہ بھی ان کے ہم وزن ملاکر ڈیڑھ ڈیڑھ گرام یہ دوا لے لیں۔
گھٹنوں میں درد: مجھے گنٹھیا کی شکایت ہے، گھٹنوں میں شدید درد ہوتا ہے کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے شفاء ہوجائے۔
مشورہ: موم اور نشاور ہم وزن ملاکر چنے کے برابر گولی بنالیں اور 3 ہفتے صبح و شام 1,1 گولی بعد غذا کھائیں، رات کو سوتے وقت آک کے پتے کو سرسوں کے تیل سے چپڑ کر گھٹنے سے باندھ لیں اور صبح کھول دیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 548 reviews.