Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے آٹھ سال سے مسلسل مراقبہ کررہی ہوں‘ ابھی پچھلےدنوں کی بات ہے جب مراقبہ کرنے بیٹھی تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی بجلی سی گزر گئی  بہت خوشی محسوس ہوئی‘مسرت کے جذبات لیے بیٹھی تھی‘ دیکھتی کیا ہوں کہ خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھی ہوں اور نور رحمت کی بوچھار میرے اوپر پڑرہی ہے اور میں خوب نہارہی ہوں‘کبھی چہرہ اوپر کی طرف کررہی ہوں‘ کبھی چہرہ نیچے کی طرف کررہی ہوں‘ایک نور کی چادر تنی ہے تو آسمان سے آرہی ہے‘ میرا دل پہلے ڈراہوا تھا پھر ایک اچانک ایک بزرگ کو دیکھاانہوں نے اشارہ کیا کہ دوبارہ چلی جاؤ‘ میں پھر دوبارہ خوشی سے دوڑی اور خانہ کعبہ کے سامنے آئی‘ پھر خوب رحمت الٰہی کی پھوار میں نہائی جس میں بیٹھ کر اللہ سے بہت زاری کررہی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اس سے اگلے دن مراقبہ میں عشاء کے بعد بیٹھی تو کیا دیکھتی ہوں کہ میں اپنے آپ کو مطاف سے حجراسود کے سامنے پاتی ہوں‘ حجراسود کے خوب بوسے لے رہی ہوں اور مقام ابراہیم کے پاس کھڑی ہوکر حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا واسطہ دے کر بھی دعائیں کررہی ہوں۔ (ف،ر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 545 reviews.