محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ سے پچھلے سات سال سے منسلک ہوں‘اس رسالے نے مجھے نئی زندگی دی ہے‘ خاص کر روحانی محفل کے کرنے سے مجھے میرا اجڑا گھر دوبارہ مل گیا۔ اب میں اپنی مختصر کہانی بیان کرتی ہوں کہ جب سے شادی ہوئی‘ مجھ پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے‘ میرا خاوند مجھ سے بہت نفرت کرتا‘ وہ کہتے کہ تم چلتی پھرتی مجھے چبھتی ہو‘ بات طلاق تک پہنچ چکی تھی‘ ایک غلط فہمی کی وجہ سے وہ مجھ سے دور ہوگئے تھے‘ وہ سمجھتے کہ میں ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہوں‘ مجھے دیکھ کر کہتے کہ تو مصیبت ہے جو میرے سر آپڑی ہے‘ میرے
نصیب ڈوب گئے‘ بات تک نہ کرتے‘ میں چپ کرکے باتیں سنتی رہتی اور دکھی ہوتی رہتی۔ پھر مجھے عبقری رسالہ ملا‘ میں نے اس میں سے دیکھ کر روحانی محفل کرنا شروع کردی‘ مسلسل 8 ماہ روحانی محفل کرنے کے بعد میرے سسرال والوں کا رویہ کچھ تبدیل ہوا۔ اب مجھے روحانی محفل کرتے ہوئے تقریباً پانچ سال ہوچکے ہیں۔ الحمدللہ! میرے شوہر کا رویہ بالکل بدل چکا ہے‘ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں‘ میرا بہت خیال رکھتے ہیں‘ مجھے نہایت احترام دیتے ہیں۔ میری ساس مجھے اب پیاری بیٹی کہہ کر بلاتی ہیں اور میں ان کو امی جان کہتی بھی ہوں اور سمجھتی بھی ہوں۔جب تک سانس ہے تب تک انشاء اللہ روحانی محفل جاری رہے گی۔ (ش،ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں