Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ قسط نمبر (21)

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

 مجھے بہت سی پریشانیاں تھیں میں نے ان سے نجات پانے کیلئے آپ کا روحانی وظیفہ    پڑھنا شروع کردیا‘ ابھی میں نے کچھ عرصہ ہی مستقل مزاجی سے پڑھا کہ میری پریشانیاں ایسے دور ہوگئیں کہ پہلے کبھی تھی ہی نہیں۔

سونے کی گمشدہ بالیاں مل گئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کے اہل خانہ اورہر عبقری پڑھنے والےکو خوش رکھے۔
گزشتہ بقرعید پر میری سونے کی بالیاں گم ہوگئیں تھیں۔ میں بہت پریشان رہی‘ ہر جگہ ڈھونڈیں مگر نہ ملیں‘  بڑی جگہوں سے پتہ کروایا کوئی کہتا مہمان لے گیا ہے‘ کوئی کہتا گھرکے کسی فرد نے اٹھا کر بیچ دی ہیں۔الغرض جتنےلوگوں کے پاس گئے ہرکسی نے نئی کہانی سنائی۔ بہت سے وظائف کیے مگر بالیاںتھیں کہ ملنے کا نام ہی نہیں لےرہی تھیں۔ تین ماہ مسلسل جدوجہد کے باوجود نہ ملیں تو تھک ہارکر بیٹھ گئی کہ اب بالیاں نہیں ملنے والیں۔ اسی دوران عبقری رسالہ ملا‘ اس میں موجودآپ کا روحانی آرٹیکل پڑھا تو امید کی کرن پھر جاگی۔ میں نے تمام وظائف چھوڑے اور صرف یہی وظیفہ    پڑھنا شروع کردیا۔ یہ وظیفہ ہر چیز پر پڑھ کر دم کرتی اور سارا دن پڑھتی رہی۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ وہ بالیاں میرے ہی کمرے سے مجھے مل گئیں۔ میری تو حیرت اور خوشی سے چیخ ہی نکل گئی‘ سب گھر والے بہت خوش ہیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے میری سونے کی بالیاں واپس دلا دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خوش و آباد رکھے۔ آمین۔
گمشدہ سونے کے ٹاپس مل گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرتی رہتی ہوں۔ میرا حال میں آزمودہ مشاہدہ جو میں نےآپ کے روحانی آرٹیکل سے لیا وہ میں قارئین کے ساتھ شیئرکررہی ہوں۔ میری بھانجی کے سونے کا ٹاپس گم ہوگیا‘ میں نے اپنی آپی کو کہا کہ یَپڑھیں اس کے عبقری میں بہت زیادہ فوائد آرہے ہیں۔ آپ بھی آزما لیں۔ میری آپی نے اور میں نے یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔اس دن میری آپی نے بڑے دھیان سے جھاڑو لگایا مگر اس میں ٹاپس نہ ملا۔ سارا ڈسٹ بین میں ڈالا۔ اس سے اگلے دن جب ڈسٹ بن میں باہر لے کر جارہی تھی تو آپی نے کہا کہ مجھے دکھاؤ کیا پتہ مل ہی جائے۔ ہم دونوں یہی وظیفہ پڑھ رہی تھیں اور ڈسٹ بن بھی دیکھ رہی تھیں تو وہ ٹاپس ڈسٹ بن میں سے نکل آیا۔ بے شک یہ اسی عمل کی برکت ہے۔
میری پریشانیاں ہوئیں دور
 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا ماہنامہ عبقری مجھے بہت پسندہے‘ اس رسالے نے میری بہت سی مشکلات آسان کی ہیں۔ خاص طور پر آپ کا روحانی آرٹیکل ’’گمشدہ چیز‘فرد اور سرمایہ پانے کا راز‘‘ نے تو میری زندگی ہی آسان کردی ہے۔ مجھے بہت سی پریشانیاں تھیں میں نے ان سے نجات پانے کیلئے آپ کا روحانی وظیفہ  پڑھنا شروع کردیا‘ ابھی میں نے کچھ عرصہ ہی مستقل مزاجی سے پڑھا کہ میری پریشانیاں ایسے دور ہوئیں کہ جیسے پہلے کبھی تھیں ہی نہیں۔ الحمدللہ!
وظیفے نے بدنامی سے بچالیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ 2008ء سےپڑھ رہا ہوں۔ عبقری سے میرا تعارف میرے کچھ رشتہ داروں نے کروایا تھا۔میں ایک کپڑے کی بڑی دکان پرکام کرتا ہوں۔ میں ایک بینک میں پیسےجمع کروانے گیا جب پیسے جمع کروا کرواپس آیا تو اس کی سلپ مجھ سے گم ہوگئی‘ جب میں دکان پر واپس آیا اور اپنی جیب چیک کی تومیری آنکھوں کےآگے اندھیرا چھا گیا‘ بہت ڈھونڈا‘ اپنے آپ کوٹٹولا مگر سلپ تھی کہ ملنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ وہ سلپ پروف تھا کہ میں نے پیسے جمع کروادئیے ہیں میں نے اس کا نمبر بھی نوٹ نہیں کیا تھا‘ اگر سلپ نہیں ملتی تو میرے مالک مجھ پر شک کرتے‘ میں نے اسی پریشانی میں دودفعہ رستہ میں سے دیکھ کر واپس آگیا مگر سلپ نہ نظر آئی۔ پھر مجھے آپ کے روحانی آرٹیکل کاوظیفہ  یاد آیا اور میں نے وہ پڑھنا شروع کردیا اور دل ہی دل میں اللہ سے باتیں شروع کردیں کہ یااللہ وہ سلپ دلوادیں نہیں تو میں بدنام ہو جاؤں گا۔ میں وظیفہ پڑھتے ہوئے واپس جارہا تھا تو رستے میں جہاں سے میں دو بار پہلے بھی دیکھ چکا تھا وہاں سے مجھے وہ سلپ مل گئی۔ میں فوراً مسجد گیا وضو کیا اور دو شکرانے کے نفل ادا کیے۔ میری آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور میں دل ہی دل میں حضرت حکیم صاحب اور تمام عبقری کی ٹیم کیلئے دعائیں نکل رہی تھیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
پیسے خود گھر آکر دے گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم آپ کا رسالہ عبقری ہر ماہ باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔ آ پ کے روحانی آرٹیکل کے وظیفے نے ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔ میرے خاوند کے کسی نے پیسے دینے تھے‘ میں نے اور میرے شوہر نے  مسلسل پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی چند دن ہی پڑھا تھا کہ وہ آدمی خود ہمارے گھر آکر پیسے دے گیا۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ ٹال مٹول سےکام لےرہا تھا۔
قارئین! میں آپ کے سینے کی امانت آپ تک پہنچا رہا ہوں ‘آپ کو اس وظیفے سے جو فائدہ پہنچے‘ ضرور امانت سمجھ کر مجھے لکھیں‘انتظار رہے گا۔ ایڈیٹر!


Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 520 reviews.