Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے ماہنامہ عبقری کا سلسلہ ’’آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں!‘‘ بہت پسند ہے۔ اس میں بہت غضب کے عجب ٹوٹکے ہوتے ہیں۔میرے پاس بھی ایک ہمارا آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ ھوالشافی: پاؤں کے نیچے اکثر لوگوں کو گلٹی ہوجاتی ہے جسے عام زبان میں ’مکوڑیاں‘ کہتے ہیں۔ میرے پاؤں میں تین چار ہوگئیں تھیں۔ ایک تو اتنی بڑی ہوگئی تھی کہ چلنا بھی دوبھر ہوگیا ۔ ہمارے محلے میں ایک خاتون ہیں انہوں نے مجھے ایک ٹوٹکہ بتایا کہ سگریٹ سلگا کر تین دفعہ تسمیہ پڑھ کر تینوں دفعہ سگریٹ اپنی گلٹیوں پر لگاؤ۔ تین اتوار مسلسل یہ عمل کرنے سے گلٹی ختم ہوجاتی ہے۔ میں نےیہ عمل کیا تو میرے پاؤں کی گلٹیاں بالکل ختم ہوگئیں۔ الحمدللہ!(ہمشیرہ احمد شاہ)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ:   ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 518 reviews.