محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل نسخہ ہمارا آزمودہ ہے‘ یہ میں خاص طور پر قارئین عبقری کیلئے بھیج رہا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفیض ہوں۔
برگ نیم تازہ برگ بیری (چھوٹے بیر والی بیری ہو) 1-1پائو ، پانی سے دھو کر کونڈے میں ڈنڈے سے گھوٹ کر مالیدہ کریں۔ تیل سرسوں ½کلو میں ڈال کر پکا لیں۔ پتے جب سرخی سیاہی مائل ہو جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کرکے بوتل میں محفوظ کریں۔ اگر پانی تیل میں موجود ہو تو ہلکی آگ پر پکا کر خشک کر لیں۔ یہ تیل متواتر سال بھر لگاتے رہیں۔ خوراک مخز 200گرام، سونف 100گرام، الائچی دانہ کلاں 50گرام۔ کوٹ پیس کر موٹی چھاننی سے چھان لیں۔ چینی ½ کلو ،پانی 250 گرام میں ڈال کر قوام چاشنی بنائیں۔ نیچے اتار کر تینوں اشیاء ملا دیں اور کسی پرات میں ڈال کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چاقو سے برفی کی طرح کاٹ کر ٹکڑے کر لیں۔ 25گرام روزانہ صبح و شام متواثر کھلائیں۔ ½ دودھ پلائیں۔ 6ماہ تا ایک سال متواتر کھلائیں۔ 25/20 یوم بعد 5/6 یوم کا ناغہ کر لیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بال سفید نہ ہوں گے۔ سبزیاں پتوں والی مثلاً چقندر، شلجم، مولی بمعہ پتوں کے پکا کر سالن کھائیں۔ بند گوبھی ، گھیا توری، دیسی توری بہت مفید ہیں۔ ٹماٹر، گاجر، مٹر کے دانے نکال کر سوپ بنا کر پلائیں، ایک دو بوٹی گوشت چھوٹا ڈال لیں یا مرغی کا گوشت۔
غصہ سے نجات کیلئے
اگر گھر میں کسی سے رنجش ،ناراضگی یا شدت کی مخالفت اور لڑائی جھگڑا ہے تو سات مرتبہ درود شریف (کوئی سا بھی) پڑھیں پھر سات بار’’‘‘پڑھیں پھر آخر میں سات بار درود شریف پڑھ کر اس فرد پر پھونک ماریں۔ یا پانی پر دم کر کے انہیں پلا دیں دو تین بار ایسا کرنے سے انکا غصہ کم ہو جائے گا اور حالات مناسب ہو جائینگے۔(بحوالہ جلد عبقری جلد3)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں