Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آسان عمل!شادی بھی ہوگئی اور قرض بھی اترگیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

بندہ کچھ عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ جس طرح حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے دل کھول عبقری کے اندر لکھ رہے ہیں اور دل کھول کر اپنے سینے کے راز تمام لوگوں کو بتارہے ہیں جو کسی نے نہ بتائے نہ بانے کے ہیں۔ ایسا سخی اور ایسا ہمدرد انسان زمانے میں کم ہی ملتا ہے۔ اگر لوگوں کو قدر ہو تو بندہ نے بھی چاہا کہ اپنے وظائف و عملیات جو مجرب ہیں عبقری کے اندر لکھوں تاکہ ہر مسلمان فائدہ اٹھائے اور زندگی کے اندر عیش و عشرت سے رہے۔ بندہ نے جو مجرب اعمال کھے ہیں وہ مسنون ہیں۔
شادی بھی ہوگئی اور قرض بھی اترگیا: بندہ جب ایک تعلیمی ادارہ میں پڑھتا تھا تو ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا ایک ہفتے بعد گھر آتا تو جامع مسجد کے اندر آکر نماز پڑھتا۔ ایک دن بندہ جمعرات کو گھر آیا اور مسجد میں نماز پڑھنے کیا گیا تو دیکھا کہ ایک بزرگ بہت رو رہے ہیں۔ بندہ نے سکون کے ساتھ نماز پڑھی اور بزرگ کی طرف متوجہ ہوا کہ بابا کیوں رو رہے ہو؟ تو بزرگ نے فرمایا کہ بیٹا بیٹی کا رشتہ کرنا ہے اور دو تین لاکھ روپے قرضہ دینا ہے اولاد ساتھ چھوڑ گئی ہے اور بے بس ہوچکا ہو تو بندہ نے عرض کیا کہ بابا قرضہ اتر جائے گا اور بچی کا رشتہ بھی ہوجائے گا میں آپ کو ایک عمل بتاتا ہوں کرنا ضرور ہے۔ دکھی آدمی تھا تو اس نے کہا کہ بتاؤ تو بندہ نے جو اس کو عمل بتایا وہ یہ ہے کہ روزانہ پانچ سو مرتبہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنا ہے تو جب میں دوبارہ آؤں گا تو بتانا تو جب بندہ دو ہفتوں کے بعد دوبارہ آیا تو وہ بزرگ بہت خوش تھے اور بندہ کو بتانے لگے کہ بیٹا جن لوگوں کے میں نے پیسے دینے تھے انہوں نے معاف کردئیے ہیں اور بیٹی کی منگنی بھی ہوگئی ہے۔ آج بندہ جس وقت یہ دعا لکھ رہا ہے اس وقت وہ بچی اپنے گھر سکون کے ساتھ رہ رہی ہے۔ عمل کا طریقہ یہ ہے: پہلے سو مرتبہ درود شریف اَللّھم صل علی محمد ٍ نبی الرحمۃ پھر پانچ سو مرتبہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔ پھر درود شریف سو مرتبہ پڑھے۔ رزق کی تنگی‘ دشمن کا خوف‘ غم مصیبت سے چھٹکارا حتیٰ کہ جادو کا توڑ ہے۔ عمل کرو اور دعا دو‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو اور عبقری والوں کو دعائیں دیں۔رزق کی بارش:جو شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے سلام کرے پھر درود شریف پڑھے اور سورۂ اخلاص کی تلاوت کرے اس کے اوپر اللہ تعالیٰ رزق کے دروازے بارش کی طرح کھول دے گا۔
ہر آفت سے حفاظت: جب سونے لگو تو سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص پڑھو موت کے سوا ہر چیز سے حفاظت ہوگی۔ (تحفہ حفاظ) جان مال اولاد کی حفاظت: جو شخص آیۃ الکرسی پڑھے وہ اس کی حفاظت کرے گی اور اس کی اولاد کی اس کے گھر والوں کی اور اس کے اردگرد کے گھروں کی۔ (تحفہ حفاظ) نظربد سے حفاظت: جو چیز اچھے لگے یہ دعا پڑھے اس کو نظر نہیں لگے گی۔ ۔ زمینوں اور آسمانوں کے اندر جو کچھ بھی ہے ان سب حفاظت: جو بندہ صبح و شام تین تین مرتبہ آخری تین سورتیں پڑھے گا اللہ تعالیٰ زمینوں آسمانوں‘ انسانوں اور جنات کے شر سے نجات عطا فرمائیں گے۔جو بندہ ایک مرتبہپڑھے تو ستر فرشتے ایک ہزار دن تک اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہتے ہیں جو بندہ روزانہ دس مرتبہ نماز فجر کے بعد درود شریف پڑھے گا بندے کی روح نبیوں اور صدیقین کی طرح نکالی جائے گی۔ پل صراط سے گزرنے میں آسانی ہوگی۔ فرشتہ سجدے میں سر رکھ کر اس کو جنت میں داخل کروائے گا۔ حوض کوثر پر پانی پینے پر مدد کی جائے گی۔ (از عملیات کے فضائل و برکات۔لاکھ وظیفے ایک طرف درود وظیفہ ایک طرف:ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کریں روزانہ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کی کوشش کریں۔دن کا آغاز درود شریف سے کریں اور اختتام بھی درود شریف سے کریں۔ ہر کام میں آسانی اور برکت ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 472 reviews.