محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!معدہ کیلئےلاجواب نسخہ قارئین کی نذر ہے۔ھوالشافی:بادیان‘ اجوائن‘ پودینہ‘ فلفل سیاہ‘ نمک سیاہ‘ نمک لاہوری‘ سہاگہ‘ زنجبیل ہر ایک ہموزن۔ دو تولہ فلفل دراز‘ دارچینی ہر ایک تولہ‘ نوشادر چار تولہ۔ تمام اجزاء کو الگ الگ سفوف بنا کر ملالیں۔ خوراک: دو رتی سے ایک ماشہ‘ جملہ امراض معدہ میں تیربہدف ہے۔ قبض ‘ اسہال‘ درد معدہ‘ تیزابیت‘ تبخیر معدہ میں مفید ہے۔ (محمداشرف‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں