Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

تین سورتیں ، تین دن اور ہر مشکل حل

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

ہمارے سکول میں ایک امرود کا درخت ہے جس پر سے اکثر بچے امرود توڑتے ہیں تو چوکیدار نے وہاں ایک کتا باندھ دیا جو کسی کو بھی دیکھتا تو بھونکتا اورحملہ کرنے کی کوشش کرتا میں نے اس پر سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کی اور کہا میں امت محمدی ﷺ ہوں‘ آرام سے بیٹھ جاؤ۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں پچھلے چند سالوں سے ہرماہ باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹپس بہت باکمال ہوتے ہیں۔ عبقری تو جیسے ہمارے گھر کا ڈاکٹر بھی ہے اور عامل بھی۔ اس ماہنامہ کی وجہ سے ہماری بہت سے پریشانیاں و مشکلات تو ایسے ٹھیک ہوئی ہیں جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ میں عبقری کے قارئین کے احسانات کو دیکھتے ہوئے اپنا ایک نہایت طاقتور آزمودہ عمل ان کی خدمت میں نذر کررہی ہوں۔ یقیناً اس عمل سے قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ہمارا خاندانی عمل ہے‘ ہمارے گھرانے میں کوئی بھی مشکل ہو‘ چاہے وہ پیسوں کی ہو‘ رزق کی یا لڑکی کے رشتے کی‘ یا شادی کا مسئلہ‘ بچوں کے سکولز داخلے کا مسئلہ یا اچھے رزلٹ کیلئے ہر مشکل کا حل اس میں موجود ہے۔ ’’سورۂ یٰسین‘ سورۂ رحمٰن‘ سورۂ واقعہ‘‘ پانچ عورتیں مل کر تین تین بار ہر سورۂ کو پڑھیں اور آخر میں چار قل پڑھ کر سب ایک ہی مقصد کیلئے دعا کریں۔ اللہ کے حکم سے تین روز کرنےسے وہ مشکل حل ہوجائے گی اور اللہ کے حضور دعا قبول ہوگی۔ یہ عمل 12 بجے دوپہر سے پہلے یا عصر کے بعد کرنا ہے۔قرآن پاک کی ان تین سورتوں کے پڑھنے سے ایسے ایسے کمالات ہوتے ہیں کہ دل میں عظمت قرآن کی دھاک بیٹھ جاتی ہے۔یہ تین سورتیں ہماری لاتعداد کی آزمودہ ہیں۔ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔(مسز سیدہ حنا اعظم گیلانی‘ لاہور)
ناپسندشخصیت‘ محفل اور جانور سے یقینی نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اپنے کچھ دعاؤں کے معجزانہ اثرات پر واقعات حاضر خدمت ہیں۔ بدترین پریشانیوں کیلئے لاجواب وظائف میں پڑھا کہ اگرکسی مجلس میں ناگوار شخص آجائے اور اس کا اٹھنا مطلوب ہو تو دل میں چند مرتبہ یہ آیت پڑھیں۔

یہ آیت میں اکثر ناگوار لوگوں پر آزماتی رہتی ہوں اور سوفیصد رزلٹ ملتا ہے۔ آٹھ اپریل کو ہمارے سکول کھلے‘ ہم نے سکول میں بچوں کو کتابیں وغیرہ دینی تھیں جس کمرے میں کتابیں تھیں جب اس کمرے کا دروازہ کھلا تو وہاں کافی بھڑ اکٹھی تھی میں نے دیکھا نہیں تھا جیسے ہی دروازہ کھولا بھڑ نے مجھے ہاتھ پر کاٹ لیا میں نے فوراً یہ آیت  مرتبہ پڑھ کرپھونک دی تو فوراً جلن اور درد ختم ہوگیا۔ کمرے میں بچے بھی موجود تھے میں نے سوچا کہ بھڑ بچوں کو نہ کاٹ لے۔ میرے ذہن میں فوراً یہ آیت آئی   سوچا جب کسی انسان کو بھگایا جاسکتا ہے تو بھڑ کو کیوں نہیں‘ یہ آیت پڑھی اور بھڑوں پر دم کی سب کی سب تھوڑی دیر میں بھاگ گئیں‘ ابھی تک پھر کوئی بھڑ نظر نہیں آئی۔ ہمارے سکول میں ایک امرود کا درخت ہے جس پر سے اکثر بچے امرود توڑتے ہیں تو چوکیدار نے وہاں ایک کتا باندھ دیا جو کسی کو بھی دیکھتا تو بھونکتا اورحملہ کرنے کی کوشش کرتا‘ میں نے اس پر سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کی اور کہا میں امت محمدی ﷺ ہوں‘ آرام سے بیٹھ جاؤ۔ اس دن کے بعد وہ کتا بھونکنا بھول گیا‘ میں اس کے پاس جاکر کھڑی بھی ہوجاؤں تو کچھ نہیں کہتا بلکہ اپنی دم ہلاتا ہے اور بیٹھا رہتا ہے کوئی اور قریب جائے تو بھونکنا شروع کردیتا ہے۔ سب حیران ہوتے اور پوچھتے ہیں آپ نے کیا کردیا ہے اس پر۔ ایک دن چھٹی ہونے پرواپس گھر آرہی تھی‘ کوچ خالی تھی میرے علاوہ صرف تین لوگ اور تھے اور کوچ اتنی تیزی سے ڈرائیور چلا رہا تھا کہ مجھے خوف محسوس ہونے لگا‘ ذہن میں آیا تو میں نے یہ دعا پڑھنا شروع کردی اور پڑھ کر ڈرائیور پر دم کرتی گئی آیت پڑھنا تھی کہ گاڑی اپنی سپیڈ پر آگئی اور میں خیریت سے گھر پہنچ گئی۔ (مس نصرت بشیر‘ شکردرہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 443 reviews.