محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے دو سال سے مسلسل آپ کے درس سنتی آرہی ہوں۔ اس عرصہ میں دو مرتبہ آپ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا۔ میں ایک ملازمت پیشہ خاتون ہوں‘ میری زندگی میں بہت زیادہ دکھ تھے‘گھر کے سارے بوجھ میرے اوپر اور میںاکیلی کرنے والی تھی‘ کوئی ساتھ دینے والا نہیں تھا۔ آپ کے درس میں مسلسل آنے سے میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا ۔ میرا بیٹا کام بالکل نہیں کرتا تھا‘درس میں آکر رو رو کر دعائیں مانگنے کی برکت سے میرے بیٹے نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے پہلے بالکل بھی کہنے میں نہیں تھا‘ دبئی بھی گیا مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی‘ باقی دو بیٹے بھی کام کرتے تھے مگر نمازی نہ تھے۔ ایک بیٹا میرے ساتھ درس میں آنا شروع ہوتو اس نے نمازیں بھی پڑھنا شروع کردیں اور پہلی مرتبہ گزشتہ رمضان کے مکمل روزے رکھے۔ درس میں آنے سے پہلے وہ نہایت بدتمیز تھا‘ میرے ساتھ بہت ہی اونچی آواز میں بات کرتا تھا۔ میرا سب سے چھوٹا بیٹا بُری سوسائٹی کی وجہ سے انجکشن کا نشہ کرنا شروع ہوگیا۔ اس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھی‘ وہ شادی شدہ ہے اور اس نے اپنی مرضی کی شادی کی تھی۔ میں ہر درس میں اس کیلئے ضرور اللہ سے مانگتی اور اس کی نیت کرکے روحانی غسل کرتی جس کی برکت سے اس نے انجکشن لگانے چھوڑ دئیے ہیں اور اس کی طبیعت بھی دن بدن بہتر ہورہی ہے۔ (ی،ن)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں