Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ (قسط نمبر 20 ایڈٹر کے قلم سے)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

 اس کے رشتہ دار سب حیران کہ یہ کایا کیسے پلٹی‘ اس لڑکی نے ایسا کیا جادو کیا کہ اس کالی جادوگرنی سے اپنے شوہر اور بچوں کو بچوالیا۔ وہ سب میری دوست سے آ آکر پوچھتے ہیں کہ تم نے ایسا کیا پڑھا کہ اتنے مشکلات کے بھنور سے بڑے آرام سے نکل آئی۔
قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

قارئین! آپ کے لکھے خطوط سے بلامبالغہ لاکھوں قارئین کا بھلا ہورہا ہے۔ جیسے جیسے اس وظیفے کے مشاہدات آپ لکھ رہے ہیں ویسے ویسے مزید مشاہدات آرہے ہیں۔ یقیناً اگر کوئی آپ کا مشاہدہ دیکھ کر خدا کی حمد و ثناء کرتا ہے اور اس کا کام بن جاتا ہے تو اس کے دل سے نکلی دعاؤں میں آپ بھی برابر کے حصہ دار ہیں۔ آئیے! مزید مشاہدات پڑھیے:
بے راہ روی کا شکار شوہر پلٹ آیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں اپنی ایک دوست کا مشاہدہ لکھ رہی ہوں‘ اس کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ اس کا شوہر بہت ظالم تھا‘ ہر وقت مار کٹائی کرتا رہتا‘ اس کا زیور بیچ کر کھاگیا‘ اس کے جہیز میں ساتھ آئے جانور بھی بیچ کر کھا گیا۔ اس کے شوہر کو ایک عورت نے کالے جادو کے ذریعے اپنے جال میں پھنسا لیا تھا اور ان کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے۔ میری دوست بہت زیادہ پریشان تھی۔ ہروقت کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر میری دوست کے سسر جو کہ رشتہ میں اس کے تایا لگتے تھے خود اپنی بھتیجی کو لے کر اپنے بھائی کے گھر آئے اور کہا کہ میرا بیٹا بے غیرت ہوگیا ہے میں اسے اس کے ظلم و ستم کا نشانہ بنتا نہیں دیکھ سکتا آپ اسے فی الحال اپنے گھر میں ہی رکھیں۔
خیر! میری دوست چند دنوں بعد میرے پاس آئی اور اپنی ساری داستان غم مجھے سنائی۔ میں نے اسے تسلی دی اور ہروقت پڑھنے کیلئے   کا وظیفہ پڑھنے کو دیا اور عبقری کے کچھ سابقہ شماروں میں اس کے عمل کے واقعات بھی پڑھائے جس سے اس کو امید کی کرن نظر آئی اور اس نےوعدہ کیا کہ میں اب ہروقت اٹھتے‘ بیٹھے‘ پاک ناپاک یہی وظیفہ پڑھوں گی۔ اس وظیفہ کے پڑھنے کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد اس کے شوہر سےکالاجادو ختم ہوگیا‘ وہ خود آکر معافی مانگ کر لے گیا‘ آگے عیدالاضحیٰ تھی‘ اس کے شوہر نے جانور بیچے جو کہ تقریباً آٹھ لاکھ کے بک گئے‘ جس پر وہ خود بہت زیادہ حیران ہوا اور اس بچت میں سے میری دوست کو اس کے بیچے ہوئے جانور لاکردئیےاور زیور بنوا کر دیا۔ میری دوست نے کچھ عرصہ پڑھنے کے بعد یہ عمل چھوڑ دیا۔ اس عمل کا چھوڑنا تھا کہ چند دنوں بعد دوبارہ اس کے شوہر کا رویہ بدلا اور وہی مار دھاڑ‘ گالم گلوچ شروع ہوگئی۔ جب پتہ کروایا تو معلوم ہوا کہ اسی جادوگرنی نے ایک درخت پر عمل کرکے باندھ دیا ہے جب بھی ہوا چلی ہے اور وہ کپڑا ہلتا ہے تو ان کی آپس میں لڑائی شروع ہوجاتی ہے۔ ایک مرتبہ تو میری دوست کے شوہر نے اس کو اتنامارا کہ وہ لہولہان ہوگئی۔ اس کے سسر نے علاج معالجہ کے بعد دوبارہ اپنے بھائی کے گھر چھوڑ گئے۔ اب کی بار میرے پاس آئی اور اپنی داستان سنائی تو میں نے کہا میں نے جو تمہیں کہا تھا کہ یہ وظیفہ کبھی چھوڑنا نہیں پڑھتی رہنا تم کو یہ وظیفہ چھوڑنا نہیں چاہیے تھا کیونکہ تمہارا مقابلہ ایک جادوگرنی سے ہے۔اس کے بعد میری دوست نے درج بالا وظیفہ اور زیادہ توجہ‘ دھیان اور یقین سےپڑھنا شروع کردیا۔ پانچ چھ ماہ مسلسل پڑھتی رہی۔ اب تو یہ حال ہوگیا کہ اٹھتی‘ بیٹھتی‘ چلتی‘ پھرتی ہروقت پڑھتی رہتی۔ اس کی زبان پر ہروقت     رہتا۔ اسے مختلف اچھے اوربُرے خواب آنا شروع ہوگئے۔اب اس کا شوہر بہت زیادہ بدل گیا ہے‘ اپنے بچوں کیلئے اور سب سے زیادہ اپنی بیوی کیلئے تڑپتا ہے‘ ورنہ پہلے تو اسے کہہ گیا تھا کہ تمہیں طلاق دیکر اس (جادوگرنی) کو ساتھ لے کر بیرون ملک چلا جاؤں گا۔ ہر رشتہ دار کو فون کے بتاتا کہ اب کی بار میں نے اسے چھوڑ دینا ہے۔ وہ بیچاری بہت زیادہ پریشان ہوتی‘ رو رو کر اپنا بُرا حال کرلیتی‘ کھانا‘ پینا چھوڑ دیتی۔ میرے پاس جب بھی آتی میں یہی کہتی کہ بس پڑھتی رہو‘ پڑھتی رہو‘ پڑھتی رہو‘ پڑھنا ہرگز نہ چھوڑنا چاہے جیسے بھی حالات آجائیں۔ پھر ایک دن وہ آیا اور اس کو منا کر لے گیا اور کہا کہ تم جیسے چاہو گی ویسے ہی ہوگیا۔ میری دوست نے اپنےشوہر سے کہا کہ تم پانچ وقت کے نمازی بن جاؤ‘ گھر سے دور نہ رہو‘ مجھے اور بچوں کو وقت دو۔ الحمدللہ! اب اس کا شوہر راہ راست پر آگیا ہے۔ اس نے مجھے بتایا کہ اب بھی وہ جادوگرنی اسے کال پر کال کرتی رہتی ہے مگر وہ اٹھاتا نہیں۔ میں نے اپنی دوست کو کہا کہ تم یہ ذکر ہرگز نہ چھوڑنا انشاء اللہ وہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔ اللہ کی مدد تمہارے ساتھ ہے‘ تم پریشان نہ ہو‘ خوش رہو اور ورد جاری و ساری رکھو‘ اللہ کی رحمت سے تمہارا شوہر تمہارے ساتھ ہے اب وہ اُس کا کالاجادو انشاء اللہ کبھی اثر نہیں کرے گا۔ اس کے رشتہ دار سب حیران کہ یہ کایا کیسے پلٹی‘ اس لڑکی نے ایسا کیا جادو کیا کہ اس کالی جادوگرنی سے اپنے شوہر اور بچوں کو بچوالیا۔ وہ سب میری دوست سے آ آکر پوچھتے ہیں کہ تم نے ایسا کیا پڑھا کہ اتنے مشکلات کے بھنور سے بڑے آرام سے نکل آئی‘ نقصان سے‘ بے عزتی سے اور طلاق سے بچ گئی۔ تمہارا شوہر جو کہ تمہیں دیکھنا پسند نہیں کرتا تھا اب تمہارے بغیر ایک پل نہیں رہتا‘ کام پر جانے کے بعد شام ہونے سے پہلے گھر آجاتا ہے گھر آتے ہی سلام کے بعد سب سے پہلےتمہیں آواز دیکر بلاتا ہے۔ سب دوست احباب کو بھول گیا ہے۔ آخر تم نے کیا جادو کیا ہے؟۔ میری دوست تمام پوچھنے والیوں‘ بہن بہنوئی سب کو یہی وظیفہ بتاتی ہے اور ساتھ عبقری کا رسالہ تھما دیتی ہے۔ اب تو اس کا شوہر بھی سارا دن یہی وظیفہ پڑھتا ہے۔(ف۔ ح۔ت)
قارئین! میں آپ کے سینے کی امانت آپ تک پہنچا رہا ہوں ‘آپ کو اس وظیفے سے جو فائدہ پہنچے‘ ضرور امانت سمجھ کر مجھے لکھیں‘انتظار رہے گا۔ ایڈیٹر!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 433 reviews.