Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دین اور دنیا کی حاجتوں کیلئے عمل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

ایک سوانتیس دفعہ پنجگانہ نماز کے بعد  پڑھنا اور ہمیشہ اس عمل کا کرنا دین و دنیا کی حا جتوں کے پورا ہونے کا بڑا کامل ذریعہ ہے۔ راقم الحروف کہتا ہے کہ میری زبان میں طاقت نہیں جو میں اس اسم کی تاثیر بیان کروں یا قلم سے لکھ سکوں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر نچھاور کی ہیں۔
بے پناہ قوت وطاقت کیلئے نسخہ :3گرام روزانہ یہ نسخہ کھائیں زبردست مقوی باہ و اعصاب ہے۔ اعضائے رئیسہ کیلئے لاجواب ہے صحت قائم رہتی ہے۔ خونجان، کبابہ، زنجبیل، مصطگی، جوزبوا، دار چینی، عقر قرحا سب 10 گرام، عود خالص 2 گرام، تمام وزن سے 3 گنا شہد لیکر معجون بنالیں۔
ایک نایاب نسخہ:گھر میں پسے ہوئے آٹے کا چھان محفوظ رکھیں۔ قدرت نے اس میں وہ طاقت رکھی ہے کہ شاید کسی اور میں نہ ہو۔ چائے کی جگہ اسے ڈال کر چائے بناکر پینے والا کبھی نامرد نہیں ہوتا‘ قوت باہ کیلئے اکسیر ٹوٹکہ ہے۔علامہ مشرقی نے اس کی تعریف فرمائی اور یہ بھی فرمایا کہ نہ جانے اس میں اور کیا کیا قوتیں پنہاں ہیں جو انسان کیلئے یقینی طور پر مفید ہیں۔مقوی باہ نسخے:نسخہ نمبر1:  نہایت ہی مقوی باہ ہے دارچینی، کباب چینی، حرمل سوختہ، خراطین مصفی، تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ سفوف کو کیپسول میں بھرلیں ‘ صبح و شام ایک کیپسول دودھ کے ہمراہ لیں۔نسخہ نمبر2: موصلی سفید انڈیا 30 گرام، عقرقرحا 30 گرام، مصری 50گرام، تمام اجزاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ 5 گرام صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ زبردست اثرات کا حامل ہے سادہ مگر لاجواب نسخہ ہے۔ نسخہ نمبر3: دار چینی کو خوب اچھی طرح باریک پیس کر رکھ لیں، دو دو ماشہ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ باہ کی تقویت اور دودھ ہضم کرنے کیلئے بہترین اور سادہ نسخہ ہے۔ نسخہ نمبر4: عمدہ گاجریں لے کر اوپر سے چھیل لیں اور اندر سے گٹھلی نکال دیں پھر انہیں کدوکش کرلیں یہ کدوکش شدہ گاجریں ایک سیر لے کر گائے کے ایک سیر دودھ میں پکائیں جب اچھی طرح گل جائیں اور دودھ خشک ہوجائے تو اتار کر رکھ دیں۔ کڑاہی میں دیسی گھی ڈیڑھ پائو ڈال کر آگ پر دم کریں اور گاجروں کا مادہ اس میں بریاں کریں۔ یہاں تک کہ اچھی طرح سرخ ہوجائیں‘ اس میں آدھ سیر مصری ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور ذیل کی ادویہ شامل کریں۔ مغز بادام شیریں 2 تولہ، مغز اخروٹ2تولہ، مغز چلغوزہ 2تولہ‘ مغز ناریل 5تولہ، مغز پستہ2تولہ، مغز خرونجی 2 تولہ حلوہ تیار ہے۔ فوائد: منی کو زیادہ کرتا ہے قوت باہ کو بڑھاتا ہے خوراک 5 تولہ سے 7 تولہ تک ورق چاندی لپیٹ کر صبح کو کھلائیں۔
نسخہ نمبر5: ایک عدد پختہ سیب لے کر چاقو سے چھیل کر اس میں جس قدر بھی لونگ آسکیں چبھودیں۔ ہفتہ بھر بعد لونگ مذکورہ نکال کر شیشی میں رکھ چھوڑیں۔ روزانہ صبح کے وقت چار سے چھ لونگ تک نوش فرمایا کریں پھر دیکھیں کہ کس قدر قوت پیدا ہوتی ہے۔ یہ ایک آسان سا چٹکلہ باہ کے تیز کرنے میں نہایت ہی لاجواب ثابت ہوا ہے۔ اگر کافی عرصہ تک اس کا استعمال جاری رکھا جائے تو کمزور سے کمزور آدمی کو بھی پورا جوان بنادیتا ہے۔قدرتی ٹانک:روزانہ نہار منہ دو یا تین سیب کھاکر اوپر سے دودھ پیا جائے تو دو ایک ماہ ہی میں صحت قابل رشک بن جاتی ہے۔ جلد کا رنگ نکھر آتا ہے‘ چہرے پر سرخی کی لہر آجاتی ہے، اعضائے رئیسہ کی تمام کمزوریاں دور ہوکر ان میں زندگی کی روح سرایت کرنے لگتی ہے۔ مختصر الفاظ میں یوں کہنا چاہیے کہ اس غذا سے وہ تمام فوائد حاصل ہوجاتے ہیں جن کا ذکر بڑی بڑی قیمتی دوائوں کے اشتہاروں میں تو پایا جاتا ہے مگر کسی دوا سے حاصل نہیں ہوتے۔ امراض مردانہ کیلئے لاجواب نسخہ:آم کا تازہ میٹھا پتلا رس پائو بھر، سفوف ستاور چھ ماشہ، سفوف ثعلب چھ ماشہ، تازہ دودھ دو چھٹانک، ادرک کا رس 4 ماشہ، پیاز کا رس ایک تولہ‘ انڈے کی زردی ایک عدد، عمدہ دیسی گھی ایک تولہ، زعفران 3رتی، (گلاب کے عرق ایک تولہ میں حل کرکے) سب چیزوں کو خوب اچھی طرح ملاکر آدھی چھٹانک باریک پسی ہوئی مصری شامل کرکے پی لیا جائے۔ دو ہفتہ بعد اس کا نصف وزن یا پورا نسخہ تیار کرکے شام کو بھی استعمال کیا جائے۔فوائد: تقویت باہ، تولید منی، تولید خون، فربہی، تقویت جسم اور اعضائے رئیسہ کیلئے بہترین غذائی مفرحبھی ہے اور مقوی بھی، بدن کو کافی سرخ و سپید بنانے والا نسخہ ہے۔ جسم کو طاقتور اور سڈول بنادیتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 410 reviews.