Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری بندشیں کیسے ٹوٹیں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بچپن سے ہی بندشوں کا شکار رہا ہوں۔ جب سے ہوش سنبھالا ان بندشوں سے لڑرہا ہوں اور ساتھ روحانی علم کی پیاس بھی کہیں نہ کہیں سے بجھا رہا ہوں۔ میں اکثر روحانی علم کی پیاس بجھانے کیلئےنیٹ پر سرچ کرتا رہتا‘ میں نے اس موضوع پر سینکڑوں نہیں ہزاروں کتابیں پڑھی ہیں۔میں حیران ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے کتنی وسیع کائنات بنائی ہے ہم جتنا بھی شکر گزار ہوجائیں کم ہے۔ بات صرف علم حاصل کرنے کی ہےآج ہم نے بحیثیت مسلمان علم حاصل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ غیرمسلم روحانیت کی تحقیق ہم سےزیادہ کرجائیں‘ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ہم فروعی اختلافات سے نکلیں گے تو کچھ اور سوچیں گے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک کتاب میں ان کا واقعہ تھا‘ فرماتے ہیں: شروع شروع میں علم کی طرف بہت رغبت تھی ‘ بعد میں روحانیت کی طرف آئے تو فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ سے بات کی کہ یااللہ ساری زندگی لوگوں کو تعلیم دی کہ انسان کے دونوں کندھوں پر فرشتےبیٹھے نامہ اعمال لکھ رہے ہوتے ہیں یااللہ اب مجھے دکھادے۔ اللہ پاک نے ان کو دونوں فرشتے دکھادئیے۔اللہ پاک ہمیں بھی ایسا شوق عطا فرمائے۔ ایک مرتبہ نیٹ سے ایک روحانی عالم کی کتاب نکالی‘ وہ تیس سال سے زیادہ عرصہ سے لکھ رہے تھے۔ ان کی کتابیں پڑھیں تو بہت پسند آئیں‘ان صاحب کی روحانیت پر بہت تحقیق ہے ۔ پھر ان کی قرآنی عملیات اور قرآنی آیات کے عملیات کی کتب منگوائیں۔ اس میں سورۂ مومن کی آیت ’’حمٓ‘‘ کا عمل تھا وہ ان کی اجازت سے کیا‘ صرف ایک دن میں 2304 دفعہ شرائط جمال کے ساتھ پڑھنا تھا تو لکھا ہے کہ ایسی پراسرار قوت حاصل ہوجائیگی جس کا بیان کرنا ممکن نہیں اور غیب کی اکثر باتوں کا علم ہوجایا کرے گا۔ اس کو کرنے کے بعد روحانی صلاحیت میں بہتری آئی اور پھر سورۂ الشعرا کی پہلی آیت ’’طسم‘‘ کا عمل تھا ایک دن میں گیارہ ہزار آٹھ سو اکیاسی مرتبہ پڑھا تھا ‘ زکوٰۃ ادا ہوگئی۔ دوائی پر دم کردیں یا درد کی جگہ انگلی رکھ کر 28 مرتبہ پڑھ دیں تو درد فوری ختم ہوجائے گا۔ پھر سورۂ نمل کی پہلی آیت کا عمل ’’طسٓ‘‘ کو 1587 مرتبہ تین دن پڑھا‘ اس کی زکوٰۃ ادا ہوگئی ‘ یہ بھی شفائے امراض اور کائنات کے اسرار کے انکشاف کیلئے ہے۔ ان کو دن میں ایک دفعہ دہرانا ہوتا ہے وہ دہرالیتا ہوں کہ عمل قائم رہے۔ دوسروں کا علاج کرتا ہوں تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اب میں آتا ہوںعبقری سے تعارف کی طرف‘ سچ پوچھیں تو جو کچھ میں چاہتا تھا کہ مجھے روحانیت کا پہلو ملے۔ میں مغربی روحانیت سے بھی مطمئن نہیں تھا۔ عبقری سے وہ کچھ ملا کہ اپنی منزل کا راستہ مل گیا۔ ایسے خوبصورت اعمالایسے مزیدار اور لذیذ کہ بلامبالغہ اس جیسا تحفہ کوئی نہیں ہے۔
روحانیت کے متلاشیوں کو اب خوار ہونے کی ضرورت نہیں اس قدر آسانی سے اللہ پاک نے اپنی روحانی نعمتوں کو کھول کر رکھ دیا ہے عبقری کے ذریعے اور سب سےز یادہ آپ کی شکل میں۔ آپ میں وہ سب باتیں موجود ہیں جو کہ ایسے مشن کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ سے انسان کا تعلق جڑجائے تو فرشتے اور گائیڈز سب اور ہی دنیا لگتے ہیں صرف اللہ کا حسن اور اس کی عظمت دل میں آجاتی ہے‘ باقی ہر طرف سے انسان کی نظر ہٹ جاتی ہے۔ آپ کے ذریعہ سے اللہ سے تعلق کا راستہ مل گیا ہے۔ سب سے پہلے  کی آیت والا عمل پڑھنا شروع کیا۔ کیا زبردست اور عجیب نسخہ ہے کہ آپ نے لکھا تھا کہ عجیب کشش آجاتی ہے اس کو پڑھ کر واقعی حرف بحرف اس کی خصوصیات دیکھ رہا ہوں۔ آنکھوں میں ایسی کشش ہے کہ کسی چیزکو دیکھوں تو ایسے لگتا ہے وہ چیز کھینچ کر قریب آگئی ہے۔ دن میں چلتے پھرتے انگلیوں پر تین چار ہزار تو کم از کم پڑھ لیتا ہوں۔ بہت رکاوٹوں میں کمی آگئی ہے۔ میں آپ کی تعریف نہیں کرسکتا تعریف اس کی ہوتی ہے جس کی تعریف کرنے کے قابل انسان خود ہو اس کی زبان ہو‘ آپ اللہ تعالیٰ کا ایک احسان ہیں اور آپ کو میں اپنا رول ماڈل اور آئیڈیل سمجھتا ہوں۔ آپ کے درس باقاعدگی سے سنتا ہوں اور اس وجہ سے دل میں رقت اور نرمی آگئی ہے۔ اللہ پاک کے آگے رونے کو دل کرتا تھا رویا نہیں جاتا تھا اب ایسی نرمی اور گداز آگیا ہے کہ کیا بتاؤں آنسو بہتے ہیں تو رکتے نہیں ہیں۔ ایک عمل آپ نے بتایا تھا    یہ ناف سے نیچے کے تمام عارضوں کیلئے آپ نے بتایا تھا اس کو میں نے پڑھنا شروع کردیا‘ احتلام کا مسئلہ بہت حد تک حل ہوگیا روزانہ دو یا تین ہزار پڑھ لیتا ہوں۔ مزید اس عمل سے عبادت کا شوق بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔میں نے افحسبتم اور اذان والا عمل پڑھنا شروع کردیاہے۔ پہلی دفعہ جب میں نے سات دفعہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور سات مرتبہ اذان پڑھ کر اپنے کانوں میں پھونکاتو نہایت گندی بدبو خارج ہوئی اور بعد میں کانوں میں سے ایسے حرکت ہوئی جیسے کچھ نکل کر بھاگا ہے۔ آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔
دل آپ کیلئے دعاؤں سے بھرپور ہے۔ ہم آپ کو کچھ نہیں دے سکتے آپ کا وہ مقام ہے کہ آپ تو روحانی دولت لٹانے والے ہیں۔ میں آپ کیلئے دعاگو ہوں اور دل کہتا ہے صرف آپ کے لیے نہیں آپ کی اولاد کیلئے گھروالوں کیلئے ہمیشہ دعاگو رہوں گااور اپنی اولاد کو بتاؤں گا کہ ہمیشہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کیلئے دعا کریں‘ ثواب بھیجیں۔ اس سے آپ کے احسانات کا بدلہ تو شاید نہ اترے لیکن محبت کا جواب محبت سے تو دینا ہے۔روحانی عطر یاد آیا‘ بہت بڑی نعمت ہے‘ خوشبو کی خوشبو روحانیت کا سمندر ہے‘ خاص کر برکت کی تھیلی پر لگانا بہت ضروری ہے جیسا کہ آپ کی تاکید ہے۔عبقری کی طرف بہت لمبا سفر کرکے بڑا لمبا چکر کاٹ کر آیا ہوں‘ اسی لیے عبقری کی قدر بھی زیادہ ہے۔ اس سارے سفر کے دوران چین کے قدیم علوم سے بھی واقفیت ہوئی۔ مجھے انرجی سے متعلق تمام علوم سیکھنے کا شوق رہا سانس کی مشقوں کے ذریعے میں نے اپنے جسم میں موجود انرجی کو پاور فل بنانا شروع کردیا۔ ہمارے جسم کا بہت بڑا انرجی سنٹر ہماری ناف کے ایک انچ نیچے واقع ہے یہ چیز ان چائنہ کے علوم کی اساس ہے وہ تمام انرجیز کو جمع کرکے اس انرجی سنٹرمیں سٹور کرتے ہیں۔ پھر میں نے غور کیا کہ ہم جو نماز میں ہاتھ باندھتے ہیں تو ناف کے نیچے باندھتے ہیں اس کی یہ وجہ ہے شاید ہاتھ باندھ کر سورۂ فاتحہ اور دیگر سورتیں پڑھتے ہیں تو وہ انرجیز جو تلاوت سے پیدا ہوتی ہیں وہ ہاتھوں کےذریعے ہمارے اس انرجی سنٹر کو چارج کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے نماز سے انسان ہشاش بشاش ہوجاتا ہے۔ایک بزرگ عالم کے زبردست عملیات:جن بزرگ نے مجھے والا عمل کروایا وہ سورۂ کوثر کے بڑے زبردست عالم تھے۔ حب اور تسخیر کیلئے وہ   بتاتے تھے۔ یَاوَدُوْدُ  کے بارے میں انہوں نے بڑی عجیب باتیں بتائیں۔  کو ’حب‘ اور تسخیر کیلئے پڑھتے ہوئے تسبیح کا دانہ سامنے سے اپنی طرف گرانا ہے تو تسخیر ہوگا ۔ بشرط جائز مقصد کیلئے کیا جائے ورنہ بڑا سخت نقصان کا اندیشہ ہے۔ یہ بڑا سخت عمل ہے .کا ایک حب کا طریقہ یہ بتایا کہ اس کی پڑھائی اگر کسی کی تسخیر کیلئے کریں تو آخر میں سورۂ کوثر کا آخری حصہ بھی ملا کر تین دفعہ پڑھ لیں۔ مؤکلات ایسے حرکت میں آتے ہیں کہ فوراً فوراً تسخیر کرتے ہیں۔ ایسے پڑھنا ہے۔  ھولابتر ھولابتر ھوالابتر اور پھر پھونک دیں۔
چھ سورتوں سے روحانی حصار:آخری چھ سورتوں کو دو رکعت میں پڑھنے کا طریقہ میں نے خود آزمایا بہت کارآمد ہے جسم ایک روحانی حصار میں آجاتا ہے اور جسم کی لطافت بڑھ جاتی ہے۔ایک شعر پڑھیں اور پریشانیاں بھگائیں: ایک اور چیز جو میرے بڑے مشکل اور خراب حالات سے میری ساتھی ہے وہ یہ شعر ہے یہ ایسی چیز ہے جس نے مجھے بہت حوصلہ دیا اللہ سے اس کی خاص حفاظت خاص نصرت لینے میں مدد دی۔ یہ شعر کہیں میں نے ایک بندےکو پڑھتے ہوئے سنا وہ اس کو ہر مصیبت میں پڑھتا تھا بس میں نے اس کو اپنا لیا۔ شعر درج ذیل ہے:۔
الٰہی خیرگردانی         بحق رب پروردگار برکت شاہ جیلانیؒ
یہ ایسا چلّہ ہے کہ میں آپ کو کیا بتاؤں؟ یہ میری زندگی کا پہلا عمل ہے جو سکول سے پڑھنا شروع کیا‘ بہت زود اثر ہے۔ اس میں شرک کاکوئی پہلو نہیں ہےکیونکہ اس میں دعا تو رب العزت سے کی جارہی ہے۔پھر ایک اور مسنون دعا ہے جو کہ آپ کی کتاب ’’کامیاب عامل بنئے‘‘ جو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی کے صفحہ نمبر 129 پرموجود ہے یہ دعا حضور نبی کریم ﷺ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ پر پڑھ کر دم فرماتے تھے۔ میں نےا س دعا کو صرف تین دفعہ روزانہ پڑھنا شروع کیا تو جسم

سے بہت بوجھ ہٹ گیا۔ بیماریوں میں افاقہ ہوا اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا‘ بہت بے مثال اثرات رکھتی ہے۔ اگر اس کی ایک تسبیح پڑھ لی جائے تو کوئی نظربد جادو قریب بھی نہیں آسکتا۔ 
بدقسمتی اور مشکلات کو ختم کرنے والا کامیاب عمل:ایک عمل جو میں کئی سالوں سے وقتاً فوقتاً کرتا ہوں وہ میں نے ’’فقری مجموعہ وظائف‘‘ میں پڑھا تھا۔ کنزالاعمال سے روایت لی گئی ہے ’’حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا جو نماز کی پاکی کی طرح پاکی کے ساتھ سورۂ فاتحہ پڑھ کر سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کیلئے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں لکھیں گے اور دس برائیاں مٹائیں گے اور اس کیلئے جنت میں دس درجے بلند کریں گے اور جنت میں محل تعمیر فرمائیں گے اور اس کے عمل کو اس دن اس شخص کی مانند کردے گا جس نے 33 بار قرآن پڑھا ہو۔ یہ شرک سے علیحدگی‘ فرشتوں کے حاضر ہونے کا سبب اور شیطان کا بھاگنے کا ذریعہ ہے اور عرش سےایک آواز آتی ہے جو اپنے پڑھنے والےکا تذکرہ کرتی ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سورۂ اخلاص پڑھنے والےکی طرف نظرفرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ جس کی طرف نظر فرمادے اسے کبھی عذاب نہ دے گا۔‘‘ (کنزالعمال)
سورۂ اخلاص سے سرور حاصل کیجئے:اس عمل کو اکثر کرتا تھا بہت زبردست عمل ہے‘ بدقسمتی کو مشکلات کو ختم کرکے رکھ دیتا ہے۔مجھے اس عمل سے بہت خاص پیار ہے اور سورۂ اخلاص اس کی اصل وجہ ہے۔ سورۂ اخلاص پڑھتا ہوں تو دل اللہ کی توحید میں کھوجاتا ہے۔ ایسا سرور ہوتا ہے کہ کسی اور عمل میں ایسی کیفیت نہیں ہوتی سورۂ اخلاص دل کے تاروں کے ساتھ ایسی ملتی ہے کہ بس! اس کے کچھ عرصہ پڑھنے کے بعد ایک دفعہ خواب آیا کہ میں خواب میں بہت سرور سے دل سے ڈوب کر سورۂ اخلاص کی تلاوت کررہا ہوں۔ مجھے کچھ نہ سوجھی خواب نامہ پڑا تھا اس میں دیکھا تو لکھا تھا کہ اگر سورۂ اخلاص اگر خواب میں پڑھ رہے ہوں تو دنیااور آخرت کی سرفرازی اور سعادت حاصل ہو۔ اس کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ یہ اسی سورۂ اخلاص کے عمل کی وجہ سے ہے اور اس کے بعد واقعی دنیاوی کامیابیاں بھی ملیں اور آخرت کیلئے بھی سرمایہ جمع کرنا شروع کیااور اس عمل کی برکت سے آپ سے اور عبقری سے تعلق جڑ گیا۔ دل کتنا خوش اورمطمئن ہے کہ کوئی ہاتھ پکڑنے والی ہستی مل گئی دل میںہروقت کسک رہتی تھی۔
عمل میں طاقت بڑھانے کیلئے:میں اکثر مراقبہ کرتا ہوں اور ماورائی دنیا کی سیر کرتا ہوں‘ میں کبھی کبھی جنت کی سیر کا مقصد رکھتا ہوں بڑے بڑے خوبصورت باغات نظرآتے ہیں‘ چشمے‘ ندیاں‘ خوبصورتی  والا عمل ہر دوسرے عمل کے ساتھ بڑی مدد کرتا ہے۔ یہ آیت پڑھتے ہوئے میں سوچتا ہوں کہ فلاں عمل جو کررہا ہوں اس میں طاقت بڑھ جائے یقین بڑھ جائے‘ توجہ بڑھ جائے تو واقعی وہ نتیجہ حاصل ہوتا ہے۔ پہلے بہت سے نجوم کے رسالے ہرماہ باقاعدگی سے خریدتا تھا اب جب سے عبقری ملا ہے طبیعت نجوم سے اچاٹ ہے۔ ہر قسم کی انرجی والی پرانی پریکٹس سے اچاٹ ہے‘ اب دل کرتا ہے اعمال میں رہوں‘ ایک پڑھوں پڑھتا جاؤں‘ پھر دوسرا شروع ہوجائے پھر تیسرا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! جیسے کھانے پینےکا ہاضمہ ہوتا ہےایسے روح کا ہاضمہ بھی محسوس ہوتا ہے۔پہلے تھوڑا ساپڑھتا تھا روح کا پیٹ بھر جاتا تھا

ASDSADSADSADSADSADSADSADSADSADSA

اب ہاضمہ تیز ہوتا جارہا ہے جتنا پڑھوں کم لگتا ہے۔  بہت ہی بے مثال عمل ہے۔ بے انتہا فوائد ملے ہے۔ پہلے شیطانی وساوس اپنا اثر کرجاتے تھے پتہ ہی نہیں لگتاتھا ان کی چال چل جاتی پر اب دل پکا ہوجاتا ہے کسی وسوسے میں نہیں آتا۔ وسوسے آتے ہیں کہ اعمال چھوڑ دو‘ کیوں اس رکاوٹ سے جنگ کرتے ہو ‘ یہ رکاوٹ تو نہ سوتی ہے نہ اس کا جسم ہے‘ تم سوتے ہو‘ سوتے ہوئے تو تم خطرے میںہوتے ہو‘ غافل ہوتے ہو لیکن دل کہتا ہے میں تو اللہ کو یاد کررہا ہوتا ہوں ان اعمال سے اللہ سے مدد مانگ رہا ہوتا ہوں‘ حفاظت تو اللہ کررہا ہوتا ہے۔ اللہ جیسی جنگ تو کوئی نہیں لڑسکتا۔ اعمال کے ذریعے سے اللہ کا سہارا ہے۔ آخر میں ایک گزارش ہے کہ روحانی عطر کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے جاری رکھئے گا۔ زندگی کے ہر شعبے میں اس کی برکت پڑتی ہے۔ آج سوچ رہا تھا اگر روحانی عطر کو کسی کپڑے پر لگا کر سکون سے اس کو سونگھا جائے اور ہر سانس کے ساتھ اس کی برکت اس کی خوشبو کو جسم کے اندر ہر جگہ پہنچنے کا تصور کیا جائے تو کیا مزا آئے گا؟ پورے جسم میں شفا بھر جائے اور روحانی طور پر اللہ تعالیٰ کی برکت سے معطر ہوجائے۔ یہ ایسی برکت والی نعمت ہے جو گھر بیٹھے بٹھائے مل رہی ہے۔ ایک اور چیز جو میں باقاعدگی اور اہتمام کے ساتھ ہر ماہ کرتا ہوں وہ ہے ہر نئے اسلامی قمری ماہ کا چاند دیکھ کر دعا کرنا ہے۔ یہ ہمارے نبی کریمﷺ کی سنت مبارکہ ہے جسے ہم نے بھلا دیا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سی رکاوٹیں دور ہوتی ہیں۔ پورا مہینہ بڑی راحت سے گزرتا ہے۔ (ارسلان حمید)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 405 reviews.