Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سردی میں اکثر ایڑیاں پھٹ جائیں تو ہمارا ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ جب بھی سردیوں میں ایڑیاں پھٹ جائیں تو مشین میں گراریوں یا بیئرنگز کو لگانے والی گریس تھوڑی سی لے کر رات کے وقت اپنی پھٹی ہوئی ایڑھیوں پر لگا کر اوپر سے جرابیں پہن لیں اور سوجائیں‘ صبح اٹھ کر جرابیں اتار کر نیم گرم پانی سے ایڑھیاں دھولیں۔ انشاء اللہ کچھ دنوں کے بعد آپ کی ایڑھیاں پھٹنا بند اور نرم و ملائم ہوجائیں گی۔ ایک اور ٹوٹکہ قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اگر گھر میں چھپکلیاں بہت زیادہ ہوجائیں تو ان کو بھگانے کیلئے درج ذیل ٹوٹکے سے بہتر کوئی ٹوٹکہ نہیں۔ مرغی کے انڈےکے چھلکے جہاں جہاں سے چھپکلیاں داخل ہوتی ہیں وہاں پر انڈوں کے چھلکے رکھ دیں یا لٹکا دیں۔ وہاں کبھی چھپکلیاں نہ آئیں گی۔ (سید صابر‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 396 reviews.