Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مسواک اپنائیں معدہ تندرست بنائیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے رسالہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ آپ اس کے ذریعے انسانوں کی خدمت کررہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے اور آپ اور آپ کے گھر والوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!مسواک کے بارے میں بچہ بچہ جانتا ہے کہ وضو میں مسواک کرنا سنت ہے اور اس سنت کی برکتوں کاکیا کہنا۔ مسواک میں بے شمار دینی اور دنیاوی فوائد ہیں اس میں کئی کیمیاوی اجزا ہیں جو دانتوں کو ہر طرح کی بیماری سے بچاتے ہیں۔ مسواک سے قوت حافظہ بڑھتا ہے اور سر کی رگوں کو سکون ملتا ہے۔ معدہ تندرست‘ نظر تیز اور بلغم دور ہوتا ہے۔مسواک کے بارے میں احادیث: جب سرکار مدینہﷺ اپنے گھر مبارک میں داخل ہوتے تو سب سے پہلےمسواک کرتے۔ (صحیح مسلم)۔2۔جب حضور ﷺ نیند سے بیدار ہوتے تو مسواک فرماتے۔ (ابوداؤد)۔3۔تم مسواک کو لازم پکڑلو کہ یہ منہ کو پاک کرنے والی ہے۔(مسند امام احمد)
منہ کے چھالوں کا آزمودہ علاج: بعض اوقات گرمی اور معدہ کی تیزابیت سے منہ میں چھالے پڑجاتے ہیں اور اس مرض سے خاص قسم کے جراثیم منہ میں پھیل جاتے ہیں‘ اس کیلئے منہ میں تازہ مسواک ملیں اور اس کے لعاب کو کچھ دیر تک منہ کے اندر پھراتے رہیں ایسا کرنے سے چھالے ختم ہوجاتے ہیں۔ ٹوتھ برش مسواک کا نعم البدل نہیں: ماہرین کی تحقیق کے مطابق 80 فیصد امراض معدہ اور دانتوں کی خرابی سے پیدا ہوتے ہیں۔ عموماً دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے مسوڑھوں میں طرح طرح کے جراثیم پرورش پاتے ہیں اور پھر معدے میں جاتے ہیں اور طرح طرح کے امراض کا سبب بنتے ہیں۔ ٹوتھ برش’’مسواک‘‘ کا نعم البدل نہیں۔نقصانات: جب برش کو ایک بار استعمال کرلیا جاتا ہے تو اس میں جراثیم کی تہہ جم جاتی ہے جس میں جراثیم نشوونما پاتے رہتے ہیں۔ برش کرنے سے دانتوں کی اوپری قدرتی چمک اتر جاتی ہے۔ برش کے استعمال سے مسوڑھے آہستہ آہستہ اپنی جگہ چھوڑ جاتے ہیں جس سے دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان خلا پیدا ہوجاتا ہے اور اس میں غذا کے ذرات پھنس جاتے ہیں جس میں جراثیم کو گھر مل جاتا ہے اور دیگر بیماریوں کے علاوہ آنکھوں کے امراض بھی جنم لیتے ہیں۔ اب میں قارئین کو اپنے چند آزمودہ نسخہ جات بتاتا ہوں:۔سردیوں میں ہاتھ اور پاؤں پھٹنے کا علاج: سخت سردی کی وجہ سے بعض اوقات ہاتھ، پاؤں اور ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور ان میں چیر سے پڑجاتے ہیں جس سے کافی تکلیف ہوتی ہے اس کا علاج یہ ہے کہ رات کو آگ کے سامنے بیٹھ کر متاثرہ جگہ پر پیاز کا ٹکڑا ملئے۔دل کی شریانیں کھولنے کا آزمودہ نسخہ: ھوالشافی: لیموں کارس ایک پیالی۔ ادرک کا رس ایک پیالی۔ لہسن کا رس ایک پیالی۔ سیب کا رس ایک پیالی۔ ان چاروں کو مکس کرکے ہلکی آگ پر آدھ گھنٹہ تک ابالیے۔ جب ایک پیالی رس کم رہ جائے تو چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈاکرکے اس میں تین پیالی شہد ملالیں اور بوتل میں ڈال دیں ‘ اس دوائی کو روزانہ نہار منہ دو سے تین چمچ پی لیجئے‘ کچھ ہی دنوں میں انشاء اللہ دل کی بند شریانیں کھل جائیں گی۔ گردہ کے درد اور پتھری کیلئے: مولی اور آلو (ہموزن) بھون کر حسب ضرورت سونف‘ نمک‘کالی مرچ شامل کرکے استعمال کی جائے۔ گردے کے درد اور پتھری کیلئے بے حد مفید ہے۔ یہ نسخہ جات استعمال کریں۔ (کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑپور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 363 reviews.