Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

انوکھا درود جو زیارت کرائے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

اللہ جل شانہٗ کا احسان عظیم ہے کہ اللہ نے ہمیں امت محمدی ﷺ میں پیدا فرمایا اللہ نےہمیں بن مانگے ہی اس امت میں سے ہونے کا شرف بخشا۔ اللہ جل شانہٗ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے اور پھر اللہ نے اپنے حبیب محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے بے شمار احسانات کیے

اللہ جل شانہٗ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ اگر تم یہ چاہتے ہو کہ میں تمہارے اتنا قریب ہوجاؤں جتنا کہ تیرا کلام تیری زبان کے قریب ہے‘ تیری دل کی دھڑکن تیرے دل کے قریب ہے‘ تیری روح تیرے بدن کے قریب ہے‘ تیری آنکھ کی روشنی آنکھ کے قریب ہے‘ تیرا سننا تیرے کانوں کے قریب ہے تو پھر تم خاتم الانبیاء ﷺ پر درود بھیجا کرو۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اللہ پاک اس درود پڑھنے والے کی سانس میں سے ایک سفید بادل پیدا فرماتا ہے پھر اس کو برسنے کا حکم دیتا ہے پھر جب وہ بادل برستے ہیں تو زمین پر پڑنے والے ہر قطرے سے سونا پیدا فرماتا ہے اور پہاڑوں پر گرنے والے ہر قطرے سے چاندی پیدا فرماتا ہے اور کافر پر گرنے والے ہر قطرے کی برکت سے اس کو ایمان نصیب فرماتا ہے۔ (مکاشفۃ القلوب‘ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ)اللہ جل شانہٗ کا احسان عظیم ہے کہ اللہ نے ہمیں امت محمدی ﷺ میں پیدا فرمایا اللہ نےہمیں بن مانگے ہی اس امت میں سے ہونے کا شرف بخشا۔ اللہ جل شانہٗ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے اور پھر اللہ نے اپنے حبیب محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے بے شمار احسانات کیے‘ تھوڑی سی عبادت کے بدلے بہت زیادہ ثواب دینے کا وعدہ فرمایا۔ سبحان اللہ!
زیارت رسول ﷺکا عمل محبوب خدا کی زبانی
حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت کی تمنا کون سا ایسا مسلمان ہوگا جس کو نہ ہو لیکن عشق و محبت کے بقدر اس کی تمنائیں بڑھتی رہتی ہیں۔ علامہ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے قول بدیع میں خود رسول اللہ ﷺ کا ارشاد پاک نقل فرمایا ہے: محبوب خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص روح محمدﷺ پر ارواح میں اور آپ ﷺ کے جسد اطہر پر بدنوں میں اور آپ ﷺ کی قبر مبارک پر قبور میں درود بھیجے گا وہ مجھے خواب میں دیکھے گا اور فرمایا جو مجھے خواب میں دیکھے گا وہ قیامت میں دیکھے گا اور جو مجھے قیامت میں دیکھے گا میں اس کی سفارش کروں گا اور جس کی میں سفارش کروں گا وہ میرے حوض سے پانی پیے گا اور اللہ جل شانہٗ اس کے بدن کو جہنم پر حرام فرمادیں گے۔
علامہ سخاوی دوسری جگہ لکھتے ہیں کہ جو شخص یہ ارادہ کرے کہ نبی کریم ﷺ کی زیارت ہو وہ یہ درود پڑھے: ۔ جو شخص اس درود کو طاق عدد میں پڑھے گا اس کو زیارت نصیب ہوگی اور اس درود کا بھی اضافہ کرنا چاہیے۔
ایک اللہ والے فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ لذیذ تر اور شیریں تر خاصیت درود کی یہ ہے کہ اس کی بدولت عشاق کو خواب میں حضور نبی کریم پرنور ﷺ کی دولت زیارت میسر ہوتی ہے۔(فضائل درود شریف)رسول اکرم ﷺ کی زیارت کیلئے یہ بات بھی بہت ضروری ہے کہ آپ ﷺ کی پیاری پیاری سنتوں پر عمل ہو‘ محبت ہو۔ آپ ﷺ کا عشق ہو‘ ان کے عشق میں مر مٹنے کا جذبہ ہو اور اس کا خیال رہے کہ کوئی ایسا گناہ‘ غلطی نہ ہو اور نہ کوئی سنت ٹوٹے اور پھر جب ہمارے نامہ اعمال خدمت اقدس ﷺ میں پیش ہوں اور آپ ﷺ کو ہمارے عملوں سے کوئی تکلیف پہنچے کہ میرا نام لینے والوں کا یہ حال ہے۔ (خدیجہ‘ حیدرآباد)
زیارت رسول ﷺ کا خصوصی عمل
سرمائیکل ہارٹ بیسوی صدی کا ایک مشہور تاریخ دان گزرا ہے‘ اسے تاریخ اور تاریخی شخصیات کی زندگیوں کے بارے میں خصوصی مہارت حاصل تھی۔ اس نے ایک بہت مشہور تاریخی کتاب ’’سو عظیم شخصیات‘ کے نام سے لکھی‘ یہ کتاب مشہور کتب خانوں سے آرام سے مل جاتی ہے۔ اس کتاب میں ان سو عظیم شخصیات کے بارے میں تذکرہ ہے جو تاریخ انسانی پر بہت شدید طور پر اثرانداز ہوئی ہیں اور جنہوں نے تاریخ کا رخ موڑ کر نسل انسانی پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ اس کتاب میں سرمائیکل ہارٹ نے پہلا نمبر ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ کو دیا ہے کہ اس عظیم شخصیت نے اپنے اخلاق‘ کردر اور بلند ہمتی سے عرب کے جاہل بدووں کو کیسے پیارے انداز میں جاہلانہ رسومات‘ غیرفطری طریقوں اور ظلم و ستم سے ہٹا کر انہیں دنیا کے بہترین انسانوں کی صف میں لاکھڑا کیا اور جب یہی پیغمبرﷺ کی جماعت بیدار ہوکر نکلی تو انہوں نے اپنےعدل و انصاف کی بدولت ایک ایسی حکومت قائم کی جو 23 لاکھ مربع میل پر پھیلی ہوئی تھی اور جنہوں نے اپنے وقت کی دو عظیم حکومتوں قیصر و کسریٰ کو شکست دی۔ قیصر و کسریٰ کی حکومتیں اپنے وقت میں اسی طرح تھیں جس طرح آج امریکہ اور روس کی حکومتیں ہیں۔ یہ تمام انقلاب نہیں حضور نبی کریم ﷺ کی بے پناہ جدوجہد کا نتیجہ تھا۔ اسی لیے مصنف نے آپ ﷺ کو پہلا نمبر دیا ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ سے محبت ہر مسلمان کی زندگی کا لازمی جزو ہے‘ ہر مسلمان دلی طور پر یہ سمجھتا ہے کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اور صرف اپنے نبی کریمﷺ کے طریقوں پر چلنے میں ہے‘ اس کے علاوہ اور کہیں کامیابی نہیں ہے۔ علاوہ ازیں ہر مسلمان کی یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ وہ حج و عمرہ کرے اور نبی پاک ﷺ کا دیدار خواب میں کرے۔میری آج کی تحریر کا مقصد بھی یہی ہے کہ عبقری پڑھنے والے تمام بہن بھائیوں جن کی تعداد بلامبالغہ لاکھوں میں ہے کو خواب میں دیدار رسول ﷺ ہوجائے اس کیلئے ایک خصوصی طریقہ لکھ رہا ہوں اس پر عمل کریں انشاء اللہ پہلے ہی ہفتہ میں یہ خواہش پوری ہوجائے گی جو آپ کیلئے اطمینان اور سکون کا باعث بنے گی۔ عمل مبارک یہ ہے:۔ جمعرات کے دن مغرب کی نماز کے بعد دو رکعت نفل اسی نیت سے پڑھ لیں۔ سورۂ فاتحہ کے بعد ہر رکعت میں گیارہ دفعہ آیۃ الکرسی پڑھیں۔ اس کے بعد گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھ لیں۔ دونوں رکعتیں اسی طرح ادا کریں۔ دو رکعت نفل نیت دیدار مصطفیٰ پڑھنے کے بعد ایک تسبیح درود شریف کی پڑھ لیں۔

۔ عشا کی نماز پڑھ کر پاک صاف بستر پر سوجائیں۔ سنت کے مطابق سوئیں۔ ایک اللہ والے لکھتے ہیں کہ جمعرات‘ جمعہ ‘ ہفتہ‘ اتوار‘ سوموار‘ منگل‘ بدھ اور پھر جمعرات کو یہی عمل ایسے ہی طریقے سے کریں۔ اگلا جمعہ آنے سے پہلے ہی انشاء اللہ العزیز اللہ آپ کو اپنے پیارے حبیب نبی کریم ﷺ کا دیدار کروا دے گا۔(ب،خ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 257 reviews.