Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوش کلامی ایک جادو

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

کبھی دوسروں کی نامکمل بات کومکمل کرنے میں عجلت نہ کیجئے صبر سےکام لیجئے تاکہ وہ خود سے اپنا جملہ مکمل کرسکے۔ اس سے آپ کی عزت بڑھے گی۔

ایک ماہر نفسیات نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے باتوں باتوں میں مجھے بتایا کہ بھئی اس زندگی سے عاجز آگیا ہوں۔ اس زندگی کا کیا حاصل‘ جدھر بھی جاتا ہوں میری ذات غیردلچسپ اور غیر دلکش ہوتی ہے۔ مجھ سے کوئی مخاطب نہیں ہوتا۔ کوئی مجھ سے ہمدردی یا محبت نہیں کرتا۔میں نے اسے سمجھایا کہ آپ کسی شخص کی زندگی میں  حصہ لیں‘ بظاہر وقتی طور پر آپ اس کے خوشی وغم کے شریک نہیں ہوسکتے لیکن جیسے جیسے آپ اس کے قریب ہوں گے آپ دکھ درد کے ساتھی بن جائیں گے اور ایسا ہونا فطری ہے۔ لیکن اگر آپ کوشش کریں تو دوسرے لوگ آپ کی ذات میں دلچسپی لے سکتے ہیں بس ایک ذرا تکلیف کی ضرورت ہے اور خاص طورپر آپ کا انداز گفتگو دلچسپ اور سلجھا ہوا ہو‘ بس! کوئی بات نہیں اگر آپ ہکلاتے ہوں یا گفتگو کے دوران میں رکتے ہوںاور اس میں بھی کوئی حرج نہیں اگر آپ کے بعض جملے نامکمل ہوتے یا ان میں گرامر کی غلطیاں باقی رہ جاتی ہیں تو یاد رکھئے عمومی اغلاط بولتے بولتے خود ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ اپنی باتوں پر کبھی بھی بہت زیادہ زور نہ دیں اور اس کا خیال رکھئے کہ دوسروں کو بھی کچھ بولنا ہے۔ بعض موضوع پر گفتگو کرنے کیلئے بہت زیادہ محتاط بننے کی ضرورت نہیں اور کبھی نہ سوچئے کہ اس موضوع پر اگر آپ نے بولنے کی کوشش کی تو سامعین کو اس سے صدمہ ہوگا کبھی دوسروں کی نامکمل بات کومکمل کرنے میں عجلت نہ کیجئے صبر سےکام لیجئے تاکہ وہ خود سے اپنا جملہ مکمل کرسکے۔ اس سے آپ کی عزت بڑھے گی۔ کبھی بھی آپ کو ایک موضوع سے اکتانا نہیں چاہیے باوجود یہ کہ موضوع گھسا پٹا ہو اور آپ موضوع میں تبدیلی کے خواہاں ہیں‘ گفتگو کے دوران میں کبھی اپنی شخصیت بلند کرنے یا جتلانے کی کوشش نہ کیجئے سامین خود ہی آپ کی گفتگو سننے کے بعد آپ کی شخصیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔ گفتگومیں بڑا جادو ہے اسے یاد رکھئے اور ذہن نشین رکھئے کہ یہ خوبی یکطرفہ نہیں ہوتی۔ گفتگو کا مزہ اسی وقت ہے کہ جبکہ مخاطب بھی اسی سحرآفرینی کا مالک ہے‘ زیادہ سے زیادہ انسانوں سےا چھی اچھی باتیں کیجئے اور پھر کچھ عجب نہیں کہ آپ دن بدن اپنے انداز گفتگو میں محاسن پیدا کرتے جائیں گے انشاء اللہ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 230 reviews.