Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قرآن کی منزل سے یقینی حفاظت (شیخ عبدالجلیل احمد ۔ ملتان )

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2008ء

شیخ کمال الدین دمیری نقل کرتے ہیں کہ ہمیں قاضی القضاة حضرت عزیزالدین بن جماعہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا ان کو خطیب دمشق ابوالعباس احمدابن ابراہیم الفزاری رحمتہ اللہ علیہ نے ، ان کو شیخ زین الدین ابو البقاءخالد بن یوسف نابلسی رحمتہ اللہ علیہ نے ،ان کو محدث امام ابن عساکر رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی سند سے حضرت امام محمد بن سیریں جلیل القدر تابعی رحمتہ اللہ علیہ سے کہ ہم نہر تیرا پر اترے تو اس جگہ کے لوگ ہمارے پاس آئے اور بتایا کہ یہاں سے چلے جاﺅ کیونکہ جو لوگ بھی یہاں اترے ہیں اور یہاں پڑاﺅڈالتے ہیں۔ ان کا مال و متاع چھین لیاجا تا ہے۔ یہ سن کر میرے رفقائے سفر چلے گئے ۔میں تنہا رہ گیا۔ جب شام ہوئی تو میں نے کچھ آیات کی تلاوت کی۔ ابھی وہ آیات تمام نہ ہوئی تھیں کہ میں نے کچھ لوگ دیکھے جو میری طرف آرہے تھے۔ ان کی تعداد تیس سے زائد تھی اور انہوں نے اپنی تلواریں ننگی کر رکھی تھیں لیکن مجھ تک رسائی نہ پا سکے۔ جب صبح ہوئی تو میں نے جانے کی تیاری کی۔ ایک بوڑھا شخص گھوڑے پر سوار ہو کر میرے پاس آیا ۔اس کے پاس عربی کمان بھی تھی، اس نے مجھ سے کہا کہ تم انسان ہو یا جن؟ میں نے کہا میں انسان ہوں۔ کہا تم میں کیا خاص بات ہے ؟ہم گزشتہ رات تمہارے پاس ستر سے زائد مرتبہ حملہ کیلئے آئے مگر ہر مرتبہ ہمارے اور تمہارے درمیان لوہے کی ایک دیوار حائل ہو جاتی تھی۔ میں نے کہا کہ مجھے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا کہ جو شخص قرآنی منزل (جو کہ33 آیات پر مشتمل ہے اور ہر کتب خانے سے مل جا تی ہے) ، را ت کو تلاوت کرے گا نہ تو اس کو کوئی چور نقصان پہنچا سکے گا اور نہ کوئی درندہ۔ اس کے جسم میں بھی صحت و سلامتی رکھ دی جائے گی ۔اس کے اہل و مال میں بھی حتیٰ کہ صبح ہو جائے۔ تو وہ بوڑھا اپنے گھوڑے سے اتر آیا اور اپنی کمان توڑ دی اوراللہ تعالیٰ سے سچا عہد کیا کہ وہ یہ گھناﺅنا کام پھر کبھی نہیں کرے گا۔ امام محمد بن سیریں رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ واقعہ حضرت شعیب بن حرب سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم ان آیات کو آیات حرز کا نام دیتے ہیں۔ ان آیات میں سو بیماریوں کی شفا ہے ۔ان میں سے ایک کوڑھ بھی ہے۔ حضرت محمد بن علی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان آیات کو اپنے ایک فالج زدہ شیخ پر پڑھا تو اللہ تعالیٰ نے ان سے فالج کو دور کر دیا۔ علامہ بونی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ان آیات کا شرف مشہور ہے اور فضیلت کا چرچا ہے، اس کا انکار کوئی بے وقوف ہی کر سکتا ہے۔ یہ آیات مشائخ اولیاءکے تجربہ اور عمل میں رہی ہیں۔ ان کا راز وہی پا سکتا ہے جس کا علم میں قدم راسخ ہو ہم نے خود ان کا تجربہ کیا ہے۔ (حیاة الحیوان، المستطرف 282,281/2) حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نزدیک قبولیت دعا کا طریقہ: حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں جب تو اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم کے ساتھ دعا کرنا چاہے تو سورة حدید کی ابتدائی چھ آیات اور سورة حشر کی آخری چھ آیات کو پڑھ پھر جب تو ان کی تلاوت سے فارغ ہو تو یوں دعا کر کہ اے وہ ذات جو ان صفات کی مالک ہے میرا یہ کام (مطلوبہ کام) کر دے، خدا کی قسم اگر کوئی بدبخت بھی اس طریقہ سے دعا کرے گا تو وہ بھی سعادت مند ہو جائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 620 reviews.