Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سموسہ! خوراک یا صحت کا دشمن

ماہنامہ عبقری - جون 2017

قارئین! رمضان کی مبارک گھڑیاں گزرتی جارہی ہیں ‘ رمضان المبارک میں افطاری کے وقت بدپرہیز ی تو خوب کی جاتی ہے اور اس بدپرہیزی میں سب سے زیادہ جس چیز پر ہاتھ صاف کیاجاتا ہے وہ ہے سموسہ! آخر یہ سموسہ ہے کیا اور اس کے نقصانات کیا کیا ہیں؟ آئیے اس پر جدید تحقیق کی ایک ریسرچ پڑھتے ہیں۔ یورپی ماہرین نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ایشیائی برادری کے زیادہ تر افراد سموسوں یا اس جیسی چٹ پٹی مگر غیرصحت مند چیزیں کھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ ان شہروں میں جہاں سموسہ زیادہ کھایا جاتا ہے وہاں ذیابیطس اور دل کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔آسٹن میں مقیم ہارٹ آف برمنگھم ٹیچنگ پرائمری کیئر ٹرسٹ کی ماہر صحت رشپال چنا کے مطابق ایشیائی ممالک میں رہنے والے اور یورپ میں ایشیائی چٹ پٹے کھانے کھانے والوں کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیائی کھانے جیسے سموسے‘ پکوڑے اور بھاجی میں فیٹ یا چربی بھری ہوتی ہے۔ ان کے مطابق تلی ہوئی ان اشیاء میں سموسہ سب سے خطرناک خوراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں لوگوں سے کہتی ہوں کہ کم سموسے کھائیں یا پھر انہیں گھی میں تلنے کی بجائے زیتون کے تیل میں پکائیں۔ اس کے باوجود یہ لوگ بات نہیں سمجھتے کہ یہ سموسہ ان کیلئے کتنا مضرصحت ہے۔ وہ مزید بتاتی ہیں کہ سموسے میں پچیس گرام چربی ہوتی ہے جو مکھن کی بڑی ڈلی کے برابر ہے۔ قارئین! میری آپ سے التجا ہے کہ اس رمضان المبارک میں اپنے دسترخوان سے سموسے‘ پکوڑے اور چکوڑیاں ذرا دور ہی رکھیے۔ پھر اپنی صحت دیکھئے۔(محمدحسان ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 839 reviews.