Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بارش کا پانی صحت کا جانی

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

ماہرین کے مسلسل تجربات کے بعد عالمی سطح پر ایک بات سامنے آرہی ہے کہ آئندہ جنگ پانی کی جنگ ہوگی۔ یعنی مخلوق خدا عالمی سطح پر پانی کیلئے جنگ لڑے گی کیونکہ زیرزمین پانی آہستہ آہستہ ختم ہورہا‘ کیمیکل اور آلودگی کی وجہ سے آئندہ زیرزمین پانی بہت خطرناک ہوجائے گا ناقابل استعمال‘ کڑوا تو ہوہی گیا ہے۔ میٹھے پانی کے ذخائر ختم ہورہے ہیں اور بہت کم ہوگئے ہیں سمندری آلودگی بڑھ رہی ہے اور پوری دنیا اس وقت آلودگی کے خلاف ایک پوری جنگ میں ہے اور دو چیزوں کے تحفظ کااحساس حد سے زیادہ بڑھ گیا ایک جانوروں کا تحفظ کہ جنگلی جانور جنگل کا حسن ہیں اور ایک زیرزمین پانی‘ دریاؤں، سمندروں اور نہروں کے پانی کی حفاظت کا احساس بہت بڑھ گیا ہے۔ اب آخری سہارا صرف آسمانی پانی ہے جو کہ ہماری زندگی کا ایک بہترین سرمایہ ہے ہم اس سرمایہ کی کیسے حفاظت کریں؟ مجھے گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل دعاؤں کیلئے پیغام مل رہے ہیں کہ گندم کی فصل بارش کا پانی مانگتی ہے اور اگر بارش کا پانی نہیں ملا تو فصل بہت متاثر ہوگی اور ہمارے ملک کی غذائی ضروریات میں بحران پیدا ہوگا‘ نہ صرف گندم کی فصل بلکہ اور فصلیں بھی بارش کا پانی مانگتی ہیں اور بارش کے پانی کیلئے ہمیں سبزہ کو برقرار رکھنا ہوگا۔ یہ بات تو واضح ہوگئی کہ ہماری زندگی کے بحرانوں  میں بارش کا پانی آخری نشانی اور امید ہے لیکن جسمانی ضروریات اور روحانی ضروریات کیلئے بارش کا پانی ایک آخری صحت اور تندرستی کی امید ہے۔ میں بارش کے پانی کو مزید صحت مند اور تندرست بنانے کیلئے ایک روحانی عمل اور ایک جسمانی ٹوٹکہ آج میں آپ کو بتاتا ہوں۔ درج ذیل روحانی عمل اس سے پہلے بھی عبقری میں شائع ہوچکا اور بلامبالغہ ہزاروں‘ لاکھوں قارئین نے اسے آزمایا لاعلاج سے لاعلاج بیماری‘ لاعلاج سےلاعلاج جادو‘ بندش‘ نظربد اور ایسی حیرت انگیز تکالیف جہاں بڑے سے بڑےمعالج مایوس ہوچکے تھے محض اللہ کے فضل و کرم سے اس بار ش کے پانی کی وجہ سے اور اس روحانی عمل کی برکت سے صحت و تندرستی کے انوکھےراز ملے۔ بے شمار لوگوں نے غسل صحت کیا‘ تندرستی پائی‘ توانائی پائی اور صحت پائی۔ بارش کا پانی ایک بوتل اول و آخر ستر ستر مرتبہ درودابراہیمی پھر ستر بار سورۂ فاتحہ مع تسمیہ اور ستر بار آیت کریمہ

اور ستربار آیۃ الکرسی مع تسمیہ اور ستر ستر بار چاروں قل مع تسمیہ یعنی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہردفعہ ساتھ ہو۔ بس یہ ایک دفعہ دم کرنا ہے آپ چاہیں تو اس پانی پر بار بار بھی یہی عمل دم کرتےرہیں تاثیر طاقت اور اس کے اندر کی توانائی بڑھتی چلی جائے گی۔ اب اس پانی کو ہمیشہ بڑھاتے جائیں۔ کھانے، پینے، پکانے کسی بھی شکل میں اس پانی کو مستقل حتیٰ کہ آٹا گوندھنے میں بھی استعمال کریں۔ بہت کمال کی چیز ہے‘ صحت مند چیز ہے‘ اس کے رزلٹ حیرت انگیز ہیں‘ اس کے فائدے واقعات‘ مشاہدات‘ تجربات اور انمول راز اگر میں لکھنا شروع کردوں تو گمان اور خیال سے بالاتر ہوگا۔ ایک جسمانی عمل بتاتا ہوں:۔ اگر سردی ہو تو ہلکا نیم گرم اگر گرمی ہو تو بالکل ہلکا ٹھنڈا (زیادہ ٹھنڈا ہرگز نہ ہو) بارش کا پانی لے کر اس میں ایک سےتین بڑے چمچ حسب طبیعت شہد ملائیں‘ گھول کر نہار منہ نوش جاں کریں۔ صبح نہار منہ اور عصر کے بعد چند ہفتے، چند مہینے‘ اب اس کے فائدے سنیے:۔ دل کی بیماریوں یا جن کو دل کا دورہ پڑچکا ہو یا دل کے دورےکاخطرہ ہو‘ ڈیپریشن کا آخری علاج، ٹینشن کا بہترین ٹوٹکہ‘ ایسے لوگ جو نشے کی دوائیاں کھا کھا کر تھک گئےہوں اور ٹینشن نہ جارہی ہو ان کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ معدے کی بیماری ہو‘ تیزابیت ہو‘ گیس تبخیر ہو یا غیرضروری چربی‘ کولیسٹرول اور ہاں!!! بلڈپریشر کو تو ایسے پہنچتا ہےجیسے کوئی تیر کمان سے نکل کر یا گولی رائفل سے نکل کر‘ آپ تندرست رہنا چاہتےہیں‘حسن برقرار رکھنا چاہتےہیں‘ صحت برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔ طبیعت کوہشاش بشاش رکھنا چاہتےہیں‘صحت‘ طبیعت اور تندرستی آپ کی ہمیشہ ساتھ رہے۔ جسم آپ کا صحت مند رہے حتیٰ کہ لاعلاج بیماریاں آپ کو نہ چھوئیں بس! یہ پانی صبح اور عصر کے بعد کچھ عرصہ یا زندگی بھر کامعمول بنالیں۔ آپ اپنی اولاد کو صحت مند رکھنا چاہتےہیں ان کی عینک اتار کر انہیں خوبصورت بنا کر ان کو عقل مند بنانا چاہتےہیں‘ ان کی یادداشت لازوال‘ ان کا جسم بہترین اور مضبوط تو بس دیر کیسی؟ بارش کا پانی اور شہد آپ کا انتظار کررہا ہے‘ حاملہ عورت پیے‘ کبھی ڈیلیوری میں آپریشن نہ ہو اور بچہ ہمیشہ تندرست گول مٹول اور خوبصورت‘ آپ کو کوئی بھی بیماری ہے میں نے آپ کو دو آسمانی شفائیں بتائی ہیں‘ شہد بھی آسمانی شفاء ہے اور جنت کی سوغات ہے اور قرآنی شفاء ہے اور بارش بھی آسمانی شفاء ہے اور اللہ کی خاص رحمت کا ایک حصہ ہے جب آپ ان دونوں کو ملائیں گے پھر آپ چاہیں جس بیماری‘ جس تکلیف میں اس کو استعمال کریں۔ بس چند دن‘ چند ہفتے استعمال کریں چند ہی دنوں میں اس کا بہترین رزلٹ ملے گا اور بہترین کمال۔یہ شہد اور بارش کا پانی آپ کی صحت کو جتنا بہتر بناسکتا ہے آپ گمان نہیں کرسکتے اور صحت مند زندگی کیلئے آپ خود بھی اور اپنی نسلوں کو بھی اس بارش کے ٹانک سے روشناس کرائیں مجھے تو ایسے ایسے لاعلاج مریض ملے جن کو میں نے یہ استعمال کروایا تھا اور انہیں اتنا جلدی اور بہترین فائدہ ہوا کہ خود میں بھی حیران رہ گیا حتیٰ کہ وہ لوگ تمام علاج معالجے سے تھک گئے تھے مایوس ہوگئے تھے اور ہار گئے تھے لیکن صحت ان کے قریب نہیں آئی‘ تندرستی ان سے ہمیشہ دور رہی اور وہ تھکے ہارے زندگی کے اسی سفر میں چل رہے تھے۔ بس انہیں یہی شہد اور بارش کے پانی کا مرکب استعمال کرایا‘ ایسے تندرست ہوئے کہ دوسروںکو بتاتے پھرتے ہیں‘ کئی ڈاکٹر‘ کئی پیر‘ کئی معالج اور کئی حکیم حتیٰ کہ علاقوں کے بعض سیانے اور سمجھدار بندے جب ان تک یہ ٹوٹکہ پہنچا تو انہوں نے اسے مسلسل لوگوں کو بتایا اس کا فائدہ پانے والوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور رزلٹ بہتر سے بہترین ہوتے چلے گئے۔ آئیے ہم بھی اس روحانی تحفے کو قدردانی سے لیں۔ قارئین! آپ نے بارش کا پانی کسی بھی مقصد کیلئے آزمایا ہو اپنے تجربات مشاہدات ابھی لکھیں اور عبقری کو بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 567 reviews.