محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے میرا نفس بہت تنگ کرتا تھا‘ جب بھی نماز پڑھتا مختلف خیالات آتے‘ ساری ساری رات نیند نہ آتی‘ مختلف خبیث قسم کی بُری چیزیں نظر آتیں‘جو میرے ساتھ بُرے عمل کرتیںجس سے میں ناپاک ہوجاتا۔ مگر میں نے جب سے سورۂ طارق روزانہ رات کو سوتے وقت پڑھنا شروع کی ہے. بہت پرسکون نیند آتی ہے‘ اب وہ چیزیں نہیں آتیں۔اس کے علاوہ ہروقت دوانمول خزانہ نمبر ایک پڑھتا رہتا ہوں جس کی برکت سے اللہ رب العزت نے مجھے بہترین روزگار دیا ہوا ہے۔ یہ سب اعمال کی برکت ہے۔ (شعیب یوسف‘ ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں